کروناوائرس ویکسین

کروناوائرس ویکسین کے بارے میں آپ کا کیا ارادہ ہے؟

  • مکمل ویکسینیشن لگوا چکے

    Votes: 30 45.5%
  • ایک ڈوز لگوا چکے

    Votes: 9 13.6%
  • لگوانے کے انتظار میں ہیں

    Votes: 10 15.2%
  • تذبذب کہ لگوائیں یا نہیں

    Votes: 5 7.6%
  • بالکل لگوانے کا ارادہ نہیں

    Votes: 3 4.5%
  • تین ڈوز لگا لیں

    Votes: 9 13.6%

  • Total voters
    66

زیک

مسافر
دنیا کے اکثر ممالک میں کروناوائرس ویکسین کی مہم شروع ہو چکی ہے۔ دنیا بھر میں آدھا ارب ڈوز لگ بھی چکی ہیں۔

آپ کا ویکسین کے بارے میں کیا ارادہ ہے؟ کیا آپ فوری ویکسین لگوانا چاہیں گے؟ انتظار کریں گے؟ سوچ بچار میں ہیں؟ نہیں لگوانا چاہتے؟ کیوں؟

رائے شماری میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ اپنا موقف مراسلے میں بھی شریک کریں
 
سیما علی

لائبریرین
ہمارا کوڈ ویکسین کا پہلا ڈوز اٹھارہ مارچ 2021 کو ایس آئی یو ٹی میں لگا سب سے پہلے تو ہمارا تجربہ بہت اچھا رہا کیونکہ یہ پہلی مرتبہ پاکستان میں کوئی کام بغیر کسی خرچہ کے اتنی خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچا۔۔ اس قدر منظم کام کرنے والوں کے لئیے دل سے بہت دعائیں نکلیں ساتھ ساتھ ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی صاحب اور ان کے ساتھیوں کا جذبہ خدمت اور انتھک محنت تمام وقت نظر آئی
اللّہ تعالیٰ ان جیسے لوگوں کو قائم رکھے جو پاکستان کا نام روشن کرنے میں تن من دھن سے لگے رہتے ہیں!!!!!!!! ۔۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

ہانیہ

محفلین
ابا ساٹھ سے اوپر ہیں۔۔۔انھوں نے رجسٹر کرا لیا ہے۔۔۔ جب پچاس سے اوپر والوں کا نمبر آئے گا۔۔۔ تو اماں بھی کرا لیں گی۔۔۔باقی سب کے لئے جیسے جیسے آتی جائے گی۔۔۔ سب لگوا لیں گے۔۔۔تذبذب میں نہیں ہیں کہ لگوانی چاہئے یا نہیں۔۔۔
 
محمد وارث

لائبریرین
انتظار میں ہوں، افسوس ایک آدھ برس کی وجہ سے ففٹی والی کیٹگری میں بھی نہیں آ سکا۔ بیگم کا خیال ہے کہ ویکسین کے لیے یہ عمر والا جھنجھٹ ہونا ہی نہیں چاہیئے! :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کل رجسٹریشن کی درخواست بھیج دی ۔ اب دیکھیں کیا جواب آتا ہے ۔ اب تک کوئی اپڈیٹ موصول نہیں ہوئی شاید آج اور کل چھٹی کی وجہ سے ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میں بل گیٹس کی مائیکرو چپ والی ویکسین کے انتظار میں ہوں۔
اس کے لیے بل گیٹس سے ہی رابطہ کر لیں ۔ اس کے پاس شاید تیار ہو پہلے سے اور انتظار کی زحمت سے شاید بچ جائیں ۔
یا پھر حقیقت ٹی وی سے رجوع کریں
۔
 
عرفان سعید

محفلین
فن لینڈ میں ایسٹرا زینیکا پر کچھ تحفظات کی وجہ سے کچھ تعطل آ گیا تھا۔ اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگلے ہفتے سے 65 سال سے 70 سال کو اس کی ڈوز لگانا دوبارہ شروع کی جائے گی۔ ہماری باری آنے میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔
 
جاسم محمد

محفلین
انتظار میں ہوں، افسوس ایک آدھ برس کی وجہ سے ففٹی والی کیٹگری میں بھی نہیں آ سکا۔ بیگم کا خیال ہے کہ ویکسین کے لیے یہ عمر والا جھنجھٹ ہونا ہی نہیں چاہیئے! :)
۶۰ سے اوپر والوں کو کورونا زیادہ بری طرح متاثر کرتا ہے۔ اسلئے ان کو ویکسین پہلے لگوانی چاہیے
 
جاسم محمد

محفلین
فن لینڈ میں ایسٹرا زینیکا پر کچھ تحفظات کی وجہ سے کچھ تعطل آ گیا تھا۔ اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگلے ہفتے سے 65 سال سے 70 سال کو اس کی ڈوز لگانا دوبارہ شروع کی جائے گی۔ ہماری باری آنے میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔
ناروے میں ہونے والی حالیہ تحقیق کے مطابق ۵۵ سال سے کم عمر تین صحت مند نارویجن افراد کی اموات کا ممکنہ ذمہ دار ایسٹرا زینیکا ویکسین ہے۔ آپ کے ملک میں اسے محفوظ کیسے قرار دے دیا گیا ہے؟
Overlege er krystallklar: - Helt klart en sammenheng med vaksinen
- Helt klart en sammenheng med vaksinen
 
اس کی وجہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور یورپین میڈیسن ایجنسی کا اسے محفوظ قرار دیا جانا ہے۔
جو ربط آپ نے دیا ہے اسے تحقیق تو ہرگز نہیں کہا جا سکتا۔ یہ پروفیسر ہولمے کی ذاتی رائے ہے جس کی بنیاد ویکسین کے بعد بلڈ کلاٹنگ سے ہونے والی تین اموات ہیں۔ جہاں ہولمے ان اموات کو کافی اعتماد کے ساتھ ویکسین سے متعلق قرار دے رہا ہے وہیں یہ عبارت بھی موجود ہے۔

Da tok han imidlertid forbehold om at man ikke kunne være 100 prosent sikker på at vaksinen var årsaken.

کہ 100 فی صد یقین سے ویکسین کو ان اموات کی وجہ قرار دینا ممکن نہیں۔
 
آخری تدوین:
Top