کروناوائرس ویکسین

کروناوائرس ویکسین کے بارے میں آپ کا کیا ارادہ ہے؟

  • مکمل ویکسینیشن لگوا چکے

    Votes: 30 45.5%
  • ایک ڈوز لگوا چکے

    Votes: 9 13.6%
  • لگوانے کے انتظار میں ہیں

    Votes: 10 15.2%
  • تذبذب کہ لگوائیں یا نہیں

    Votes: 5 7.6%
  • بالکل لگوانے کا ارادہ نہیں

    Votes: 3 4.5%
  • تین ڈوز لگا لیں

    Votes: 9 13.6%

  • Total voters
    66

زیک

مسافر
والدین نے دو ہفتے پہلے پہلی شاٹ لگوا لی تھی۔ میں نے جمعرات کو لگوائی اور بیوی کی باری کل ہے
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یہاں فائزر کی دوسری شاٹ کے لیے تین چار ہفتے کا ٹائم دے رہے ہیں ۔ جب کہ ایسٹرا والوں کو تقریباََ دس ہفتوں کا ۔
اور مجھے تو ابھی تک اپائنٹمنٹ ہی نہیں مل سکا ۔
 
زیک

مسافر
جناب پاکستان میں بھی مفت ہے !!!!!!!
حکومت کے ہسپتالوں میں مفت ہے۔ خبر سنی تھی کہ پرائیویٹ کلینک وغیرہ پر آٹھ ہزار روپے پر لگائی جائے گی۔ یہاں امریکہ میں صارف کے لئے ہر جگہ ویکسین مفت ہے۔ پرائیویٹ فارمیسی وغیرہ کو حکومت یا انشورنس سے پیسے ملتے ہیں لیکن ویکسین لگوانے والے کو کچھ نہیں دینا پڑتا
 
کیا پاکستان میں سب عمروں کے افراد کے لیے ویکسین لگ رہی ہے ؟ یا ابھی عمر کی کوئی حد ہے ؟
ابھی تک صرف 60 اینڈ ابوو کو لگ رہی ہے۔ ہمارے والدین کو بھی پہلی ڈوز لگ گئی ہے، سائنو فارم کی ۔۔۔ دوسری کے لیے ۴ اپریل کو بلایا ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یعنی ابھی فی الحال پچاس سے اوپر والے چل رہے ہیں ،
ویسے پاکستان میں تو مردم شماری کے ہی اتنے مسائل اور جھگڑے ہیں کہ نسبت و تناسب کا کیا خاک پتہ چلے گا۔
ابھی کچھ دنون قبل ایک مشہور سوشل ورکر کہہ رہا تھا کراچی کو، کہ ساڑھے چار کروڑ کا شہر ہے ۔ جب کہ سرکاری عدد غالبا اب تک ایک اعشاریہ چھے کروڑ ہے گزشتہ سال کے مطابق ۔ واللہ اعلم
 
پاکستان میں 65 سال سے زائد عمر کے ایک کروڑ سے زیادہ آبادی ہے۔ پاکستان نے ویکسین کی ابھی تک صرف 6 لاکھ شاٹس لگوائی ہیں جن میں سے آدھی ہیلتھ کیئر والوں کو لگیں۔ یعنی بوڑھوں میں صرف 3 فیصد کو ویکسین لگی ہے۔ امریکہ میں اس وقت 65 اور زائد عمر کے 71 فیصد لوگوں کو ویکسین لگ چکی ہے
 
سیما علی

لائبریرین
یعنی ابھی فی الحال پچاس سے اوپر والے چل رہے ہیں ،
ویسے پاکستان میں تو مردم شماری کے ہی اتنے مسائل اور جھگڑے ہیں کہ نسبت و تناسب کا کیا خاک پتہ چلے گا۔
ابھی کچھ دنون قبل ایک مشہور سوشل ورکر کہہ رہا تھا کراچی کو، کہ ساڑھے چار کروڑ کا شہر ہے ۔ جب کہ سرکاری عدد غالبا اب تک ایک اعشاریہ چھے کروڑ ہے گزشتہ سال کے مطابق ۔ واللہ اعلم
کورونا ویکسینیشن: 50 سال سے زائد العمر افراد کی رجسٹریشن کا آغاز 30 مارچ سے ہوگا
کورونا ویکسینیشن: 50 سال سے زائد العمر افراد کی رجسٹریشن کا آغاز 30 مارچ سے ہوگا

کورونا ویکسین کے لئے پچاس سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کا آغاز رواں ماہ کی تیس تاریخ سے ہو گی۔ یہ بات وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے آج ایک ٹویٹ پیغام میں کہی۔
 
عرفان سعید

محفلین
ہمارا کوڈ ویکسین کا پہلا ڈوز اٹھارہ مارچ 2021 کو ایس آئی یو ٹی میں لگا سب سے پہلے تو ہمارا تجربہ بہت اچھا رہا کیونکہ یہ پہلی مرتبہ پاکستان میں کوئی کام بغیر کسی خرچہ کے اتنی خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچا۔۔ اس قدر منظم کام کرنے والوں کے لئیے دل سے بہت دعائیں نکلیں ساتھ ساتھ ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی صاحب اور ان کے ساتھیوں کا جذبہ خدمت اور انتھک محنت تمام وقت نظر آئی
اللّہ تعالیٰ ان جیسے لوگوں کو قائم رکھے جو پاکستان کا نام روشن کرنے میں تن من دھن سے لگے رہتے ہیں!!!!!!!! ۔۔۔۔۔۔
ویکسین لگوانے کے بعد طبعیت بالکل ٹھیک رہی یا ہلکا پھلکا بخار وغیرہ ہوا؟
 
Top