کروناوائرس ویکسین

زیک نے 'طب اور صحت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 27, 2021

?

کروناوائرس ویکسین کے بارے میں آپ کا کیا ارادہ ہے؟

  1. مکمل ویکسینیشن لگوا چکے

    15 آرا
    32.6%
  2. ایک ڈوز لگوا چکے

    10 آرا
    21.7%
  3. لگوانے کے انتظار میں ہیں

    13 آرا
    28.3%
  4. تذبذب کہ لگوائیں یا نہیں

    6 آرا
    13.0%
  5. بالکل لگوانے کا ارادہ نہیں

    2 آرا
    4.3%
  1. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    39,938
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Aggressive
    دنیا کے اکثر ممالک میں کروناوائرس ویکسین کی مہم شروع ہو چکی ہے۔ دنیا بھر میں آدھا ارب ڈوز لگ بھی چکی ہیں۔

    آپ کا ویکسین کے بارے میں کیا ارادہ ہے؟ کیا آپ فوری ویکسین لگوانا چاہیں گے؟ انتظار کریں گے؟ سوچ بچار میں ہیں؟ نہیں لگوانا چاہتے؟ کیوں؟

    رائے شماری میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ اپنا موقف مراسلے میں بھی شریک کریں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  2. محمّد احسن سمیع :راحل:

    محمّد احسن سمیع :راحل: محفلین

    مراسلے:
    2,122
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    انتظار میں ہیں کہ کب ہماری باری آتی ہے ... ابھی تک تو کوئی آثار نظر آرہے ... لگتا ہے پاکستان جا کر چغتائی والوں سے اپنے خرچے پر ہی لگوانی پڑے گی :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  3. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    30,690
    ایسٹرا زینیکا کی آفر ہوئی تھی لیکن رد کر دی۔ فائز کا انتظار کر رہا ہوں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. La Alma

    La Alma لائبریرین

    مراسلے:
    2,232
    میں بل گیٹس کی مائیکرو چپ والی ویکسین کے انتظار میں ہوں۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. سیما علی

    سیما علی لائبریرین

    مراسلے:
    20,333
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ہمارا کوڈ ویکسین کا پہلا ڈوز اٹھارہ مارچ 2021 کو ایس آئی یو ٹی میں لگا سب سے پہلے تو ہمارا تجربہ بہت اچھا رہا کیونکہ یہ پہلی مرتبہ پاکستان میں کوئی کام بغیر کسی خرچہ کے اتنی خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچا۔۔ اس قدر منظم کام کرنے والوں کے لئیے دل سے بہت دعائیں نکلیں ساتھ ساتھ ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی صاحب اور ان کے ساتھیوں کا جذبہ خدمت اور انتھک محنت تمام وقت نظر آئی
    اللّہ تعالیٰ ان جیسے لوگوں کو قائم رکھے جو پاکستان کا نام روشن کرنے میں تن من دھن سے لگے رہتے ہیں!!!!!!!! ۔۔۔۔۔۔
     
    آخری تدوین: ‏مارچ 27, 2021
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 2
  6. ہانیہ

    ہانیہ محفلین

    مراسلے:
    335
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    ابا ساٹھ سے اوپر ہیں۔۔۔انھوں نے رجسٹر کرا لیا ہے۔۔۔ جب پچاس سے اوپر والوں کا نمبر آئے گا۔۔۔ تو اماں بھی کرا لیں گی۔۔۔باقی سب کے لئے جیسے جیسے آتی جائے گی۔۔۔ سب لگوا لیں گے۔۔۔تذبذب میں نہیں ہیں کہ لگوانی چاہئے یا نہیں۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    27,052
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    انتظار میں ہوں، افسوس ایک آدھ برس کی وجہ سے ففٹی والی کیٹگری میں بھی نہیں آ سکا۔ بیگم کا خیال ہے کہ ویکسین کے لیے یہ عمر والا جھنجھٹ ہونا ہی نہیں چاہیئے! :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • متفق متفق × 2
  8. سید عاطف علی

    سید عاطف علی لائبریرین

    مراسلے:
    12,615
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    کل رجسٹریشن کی درخواست بھیج دی ۔ اب دیکھیں کیا جواب آتا ہے ۔ اب تک کوئی اپڈیٹ موصول نہیں ہوئی شاید آج اور کل چھٹی کی وجہ سے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  9. سید عاطف علی

    سید عاطف علی لائبریرین

    مراسلے:
    12,615
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    اس کے لیے بل گیٹس سے ہی رابطہ کر لیں ۔ اس کے پاس شاید تیار ہو پہلے سے اور انتظار کی زحمت سے شاید بچ جائیں ۔
    یا پھر حقیقت ٹی وی سے رجوع کریں
    ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • متفق متفق × 1
  10. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    7,321
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    فن لینڈ میں ایسٹرا زینیکا پر کچھ تحفظات کی وجہ سے کچھ تعطل آ گیا تھا۔ اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگلے ہفتے سے 65 سال سے 70 سال کو اس کی ڈوز لگانا دوبارہ شروع کی جائے گی۔ ہماری باری آنے میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  11. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    7,321
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    اس رد کے نتیجے میں کہاں "فائز" ہونا ہے؟
    :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
  12. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    30,690
    ۶۰ سے اوپر والوں کو کورونا زیادہ بری طرح متاثر کرتا ہے۔ اسلئے ان کو ویکسین پہلے لگوانی چاہیے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    30,690
    ناروے میں ہونے والی حالیہ تحقیق کے مطابق ۵۵ سال سے کم عمر تین صحت مند نارویجن افراد کی اموات کا ممکنہ ذمہ دار ایسٹرا زینیکا ویکسین ہے۔ آپ کے ملک میں اسے محفوظ کیسے قرار دے دیا گیا ہے؟
    Overlege er krystallklar: - Helt klart en sammenheng med vaksinen
    - Helt klart en sammenheng med vaksinen
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  14. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    7,321
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    اس کی وجہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور یورپین میڈیسن ایجنسی کا اسے محفوظ قرار دیا جانا ہے۔
    جو ربط آپ نے دیا ہے اسے تحقیق تو ہرگز نہیں کہا جا سکتا۔ یہ پروفیسر ہولمے کی ذاتی رائے ہے جس کی بنیاد ویکسین کے بعد بلڈ کلاٹنگ سے ہونے والی تین اموات ہیں۔ جہاں ہولمے ان اموات کو کافی اعتماد کے ساتھ ویکسین سے متعلق قرار دے رہا ہے وہیں یہ عبارت بھی موجود ہے۔

    Da tok han imidlertid forbehold om at man ikke kunne være 100 prosent sikker på at vaksinen var årsaken.

    کہ 100 فی صد یقین سے ویکسین کو ان اموات کی وجہ قرار دینا ممکن نہیں۔
     
    آخری تدوین: ‏مارچ 28, 2021
    • متفق متفق × 3
  15. اے خان

    اے خان محفلین

    مراسلے:
    5,827
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    مفت میں ہو تو لگا لیں گے
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  16. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    7,321
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    بلکہ کہنا چاہیے تھا کہ سلامی میں لگی تو لگوا لیں گے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 6
  17. سیما علی

    سیما علی لائبریرین

    مراسلے:
    20,333
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    اب بھیا ایسا ہی لگتا ہے سلامی میں کوڈ ویکسین لگے گی:):)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  18. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    7,321
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    کہیں دودھ پلائی کے بجائے "ویکسین لگوائی" رسم نہ شروع ہو جائے۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • غمناک غمناک × 1
  19. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    7,482
    موڈ:
    Asleep
    بھائی ٹرولنگ کرتے کرتے خود بھی (غلط خبروں پر یقین کر کے) ٹرول ہو گئے۔ :D
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  20. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    7,482
    موڈ:
    Asleep
    ابھی باری آنے کا انتظار ہے۔ والد صاحب نے ایک ڈوز ویکسین پچھلے ہفتے لگوا لی تھی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4

اس صفحے کی تشہیر