کراچی ایئرپورٹ پرمسلح ملزمان کا بھاری ہتھیاروں سے حملہ، 4 اہلکار جاں بحق

صرف علی

محفلین
ناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرحملے کی ذمہ داری قبول ، 19افراد شہید، تمام دہشتگردمارے گئے: رینجرز، تمام اثاثے محفوظ ہیں : آئی ایس پی آر
09 جون 2014 (11:04)
news-1402289688-3470.jpg

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل میں ایک مرتبہ پھر آگ بھڑک اُٹھی جبکہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے حملے میں19افراد شہید اور 23زخمی ہوچکے ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 10دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا ،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تمام طیارے مکمل طورپر محفوظ ہیں،دن دو بجے کے بعد ایئرپورٹ آپریشنل ہونے کا امکان ہے ۔ دوسری طرف تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے آئندہ بھی حملوں کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں کے آپریشن کے دوران اولڈ ٹرمینل میں شدیدفائرنگ کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور آگ بھڑک اُٹھی جس کے بعد ایک مرتبہ پھر بھگدڑ مچ گئی تاہم رینجرز حکام کا کہناتھاکہ ایئرپورٹ کے اطراف میں سیکیورٹی فورسز کی طرف سے کلیئرنس سرچ آپریشن جاری ہے اور ممکنہ طورپر جھاڑیوں میں موجود دہشتگردوں کے شبے میں ہوائی فائرنگ کی گئی ،اصفحانی ہینگرزمیں آگ ایک مرتبہ پھر بھڑک اُٹھی ہے جس پر قابو پانے کے لیے امدادی کارروائی جاری ہے ۔

بتایاگیاہے کہ نو سیکیورٹی اہلکاروں اور نجی ایئرلائن کے ملازم سمیت 19افراد شہید ہوگئے ہیں جن کی شناخت اے ایس ایف کے فرخ حسین ، مرتضی شاہ ، منتظر ، عبدالمالک ، طارق محمود ، محمد سرور ، محمد اعظم ، محمد اقبال ،رینجرز کادل مراد اورنجی ایئر لائن کے عبدالخالق صدیقی شہید ہوگیا۔بتایاگیاہے کہ آپریشن کے دوران ایئرلائن کا ملازم ہارٹ اٹیک ہونے سے چل بسا۔

ڈی جی سندھ رینجرز نے بتایاکہ آپریشن میں پاک فوج ، رینجرز، پولیس اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی اور دہشتگردوں کے مذموم مقاصد کوپورانہیں ہونے دیا اور ایئرپورٹ کے اندرونی حصے کو کلیئرکردیاگیا، سات دہشتگردمقابلے میں مارے گئے جبکہ تین نے خود کو اُڑالیا۔ اُنہوں نے بتایاکہ ساڑھے گیارہ بجے آپریشن شروع کردیاگیاتھا، دہشتگرد5,5کی ٹولیو ں میں دو جگہوں سے داخل ہوئے تاہم نجی ٹی وی چینل کے مطابق 15کے قریب حملہ آور تین مقامات سے داخل ہوئے ۔ ڈی جی رینجرز کاکہناتھاکہ حملہ آور غیر ملکی لگتے ہیں جن کی عمر 20سے 25سال کے درمیان ہے ، ڈی این اے ٹیسٹ کرائیں گے ، صرف کارگوٹرمینل میں آگ لگی ہے ۔ڈی جی نے بتایاکہ ہائی ایس کا ڈرائیور دہشتگردوں کو اُتار کر فرار ہوگیا، دن بارہ بجے کے بعد ایئرپورٹ آپریشنل ہوسکتاہے تاہم ایئرپورٹ حکام کاکہناتھاکہ دو بجے کے بعد آپریشن متوقع ہے ۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق حملے کی وجہ سے 20سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں ۔

نجی ٹی وی چینل نے ڈی جی رینجرز کے حوالے سے بتایاحملے میں بھارتی اسلحہ استعمال ہونے کے شواہد ملے ہیںجبکہ ہلاک ہونیوالے ازبک ، افغان اور چیچن باشندے ہیں ۔

دوسری طرف کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہداللہ شاہد نے نامعلوم مقام سے ٹیلی فونک گفتگوکرتے ہوئے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی اورا ِسے ڈرون حملے میں مارے جانیوالے سابق امیر حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کا بدلہ قراردیا۔ ترجمان کاکہناتھاکہ غیر اعلانیہ جنگ پھر شروع کردی گئی ہے اوروزیرستان میں ساتھیوں کی ہلاکت اور اعلان جنگ کیخلاف جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں،خود کش حملہ آور ایئرپورٹ میں داخل ہوئے اور کارروائی کی ۔ وزیرداخلہ نے ایئرپورٹ پر حملے کی رپورٹ طلب کرلی ۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کامیاب آپریشن پر مسلح افواج کو مبارکباد پیش کی ۔پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تمام اثاثے محفوظ ہیں ۔ترجمان کاکہناتھاکہ لگنے والی آگ طیاروں میں نہیں بلکہ عمارت میں لگی تھی، دہشتگردوں سے راکٹ لانچر اور دیگر اسلحہ بھی ملاہے ۔

واضح رہے کہ گذشتہ شب نامعلوم حملہ آوروں نے ایئرپورٹ پر حملہ کردیاتھا اور طیاروں کی طرف جانے کی کوشش کی تاہم اے ایس ایف کی مزاحمت پر دہشتگردوں کو منہ کی کھانا پڑی ۔
http://dailypakistan.com.pk/national/09-Jun-2014/110952
 
دنیا نیوز- ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد شکل سے ازبک لگتے ہیں۔ برآمد ہونے والا اسلحہ بھارتی ساخت کا لگتا ہے تاہم ابھی وثوق سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ غیر ملکیوں کو کنٹرول کرنے کا کوئی موثر نظام موجود نہیں - دہشت گردوں نے پانچ پانچ کی ٹولیوں میں دو مقامات پر حملہ کیا

ایکسپریس نیوز -ترجمان آئی ایس پی آر حملہ کرنے والے تمام دہشت گردغیرملکی تھے

دنیا نیوز -دہشت گردوں نے پہلا حملہ گیارہ بج کر بیس منٹ پر کسٹم کلیئرنگ گیٹ پر کیا۔ سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی تو دہشت گردوں نے پسپائی اختیار کرتے ہوئے دوسرا حملہ اصفہانی گیٹ پر کر دیا اور دستی بم پھینکتے اور فائرنگ کرتے ہوئے گاڑی سمیت رن وے میں داخل ہو گئے

ایکسپریس نیوز -ایئرپورٹ پر موجود ایک عینی شاہد نے بتایا کہ سفید کلر کی سرکاری نمبر پلیٹ لگی ہائی ایس پہلوان گوٹھ کی جانب سے آئی اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے ہیڈ کوارٹرز کے قریب قائم گیٹ پر پہنچی ، اس میں سے تقریباً 10 افراد اترے اور فائرنگ کرتے ہوئے ایئرپورٹ پر اندر کی جانب چلے گئے ، تمام افراد سیاہ رنگ کے ٹریک سوٹ میں ملبوس تھے۔

بی بی سی -ایک عینی شاہد نے بی بی سی کو بتایا کہ حملہ آور فوکر گیٹ سے اندر آئے جہاں اے ایس ایف کے اہلکاروں کے ساتھ ان کا مقابلہ ہوا، انھوں نے بتایا کہ اڈے کے احاطے میں کھڑے ایک نئے طیارے کو بھی نقصان پہنچا۔
ایکسپریس نیوز -دہشت گردوں کی عمریں 20 سے 22 سال کے درمیان ہیں، دہشتگردوں نے اپنے کندھون پر بیگ لٹکائے ہوئے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق دہشت گردوں نے اے ایس ایف کے اہلکاروں کی وردیاں پہن رکھی تھیں اور ان کے پاس اے ایس ایف کے جعلی کارڈ بھی موجود تھے ایکسپریس نیوز ایک عینی شاہد نے بتایا کہ حملہ آور ازبک یا چیچن معلوم ہورہے تھے

ڈان نیوز- رینجرز ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے ہندوستانی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
ڈان نیوز -ذرائع کے مطابق ہینگر میں موجود کچھ طیاروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
بی بی سی -حملے کانشانہ بننے والے حصے میں ہوائی اڈے کا ٹرمینل ٹو بھی جو حج پروازوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہاں کچھ کارگو جہاز بھی رُکتے ہیں
 
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

دنیا نیوز- میرانشاہ : (اے ایف پی) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اہم بیان میں کراچی ائر پورٹ پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دھمکی دی گئی ہے کہ یہ ابھی شروعات ہے، پاکستان میں مزید حملے کئے جائیں گے۔ حالیہ حملہ تحریک طالبان کے سابق لیڈر حکیم اللہ محسود کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کا بدلہ ہے۔ شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل کو صرف ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ پاکستانی فورسز کے حملوں میں اب تک سینکڑوں معصوم بچے اور خواتین جاں بحق ہو چکی ہیں۔ ہم اپنے بچوں اور خواتین کی ہلاکت کا بھرپور انداز میں بدلہ لیں گے, ابھی یہ صرف شروعات ہے۔
ایکسپریس نیوز- دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
ڈان ںیوز- پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اتوار کی رات ہونے والے دہشت گرد حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان نے قبول کرلی ہے۔
بی بی سی -دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان مہمند کے عمر خراسانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کراچی ہوائی اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ حملہ کالعدم تنظیم کے امیر حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کا بدلہ ہے۔
 

سید زبیر

محفلین
یا اللہ پاکستان اور امت مسلمہ پر رحم فرما۔ اور اسلام کے پردے میں ملبوس دشمنان اسلام سے وطن عزیز کو پاک کردے ملک سے تفرقہ ختم کردے ۔ ہماری مسلح افواج کو استقامت ،جذبہ ایمانی اور قوت عطا فرما کہ وہ ایسے وطن دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچا سکیں ۔ اس کا حل گرفتار مجرموں کا سر عام سر قلم کرنے ہیں ہے ۔ بے شک قصاص ہی میں بقا ہے
 
ہر حملہ طالبان کے ذمہ ہوتا ہے ، اور اسلحہ بھارت کا ، اپنی غلطی کوتاہی تسلیم نہیں کرنی ۔اس قدر ناقص سیکوریٹی کہ اس سے لاکھ درجہ اچھی سیکوریٹی جنگ زدہ افغانستان و عراق کی ہوگی ۔۔
یہ حملہ ائیر پورٹ انتظامیہ میں سے کسی کی مدد کے بغیر ہوہی نہیں سکتا ، سازشی عناصر کو بے نقاب کرنا ہوگا ، جوکہ ناممکن ہے ، ہمارا ہر ادارہ بے کار اور ناقص ترین ہے ۔۔۔

لوگوں کو چاہیئے کہ اس ملک سے نقل مکانی کرے ، یہ ملک صرف بدعنوان سیاستدان اور دہشتگردوں کا ہے ، جو ملی بھگت سے کھارہے ہیں
 
میرے خیال میں
طالبان ایک ایسا معاشرتی اور سیاسی گروہ ہے جس کے تشدد پسندانہ اسلامی عقائد ایک خاص مکتب فکر سے متعلق ہیں
وہ پاکستان کی آئیں کو غیر اسلامی قراد دیتے ہیں،
اور پاکستانی عوام کی اکثریت ( دیگر مکتب فکر کے حامل) کو گمراہ، بے دیں اور واجب القتل قرار دیتے ہیں
ان کی اکثریت مقامی ہے ، لیکن دیگر مملک کے افراد بھی اس کا حصہ ہیں
ان کو سیاسی جماعتوں ، حکومتی اداروں، میڈیا اور عوام میں بھی اپنی حمایتی افراد کا تعاون حاصل رہتا ہے
ملکی غنڈہ عناصر بھی ان میں شامل ہو چکے ہیں۔اور غیر ملکی دشمن طاقتیں بھی ان کی پشت پناہ ہیں
تو پھر ان کے حملے اور متششد کاروائیاں کیسے روکی جاسکتی ہیں ؟
 
میرے خیال میں
طالبان ایک ایسا معاشرتی اور سیاسی گروہ ہے جس کے تشدد پسندانہ اسلامی عقائد ایک خاص مکتب فکر سے متعلق ہیں
وہ پاکستان کی آئیں کو غیر اسلامی قراد دیتے ہیں،
اور پاکستانی عوام کی اکثریت ( دیگر مکتب فکر کے حامل) کو گمراہ، بے دیں اور واجب القتل قرار دیتے ہیں
ان کی اکثریت مقامی ہے ، لیکن دیگر مملک کے افراد بھی اس کا حصہ ہیں
ان کو سیاسی جماعتوں ، حکومتی اداروں، میڈیا اور عوام میں بھی اپنی حمایتی افراد کا تعاون حاصل رہتا ہے
ملکی غنڈہ عناصر بھی ان میں شامل ہو چکے ہیں۔اور غیر ملکی دشمن طاقتیں بھی ان کی پشت پناہ ہیں
تو پھر ان کے حملے اور متششد کاروائیاں کیسے روکی جاسکتی ہیں ؟

جزوی طور پر آپ نے صحیح کہا ، لیکن اگر آپ عوامی رائے عامہ معلوم کرے تو میرا خیال ہے کہ سو نہیں تو نناوے فیصد ان دہشتگرد طالبان اور انکے نظریات کے خلاف ہے بشمول ملک میں موجود تمام اسلامی مکاتب فکر ان سے اعلان برات کرچکے ہیں ،
یہ لوگ خوارجی کا ایک گروہ ہے جیسے بیرون ملک بلخصوص بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے ، یہ اپنے علاوہ تمام مسالک کو کافر و واجب القتل سمجھتے ہیں ۔۔۔
ان سے جنگ کرنے سے پہلے مذاکرت کی بجائے تمام مکاتب فکر انکو مناظرہ کا چیلنچ دے ، ان اتمام حجت کرے ، تاکہ وہ لوگ جو ان سے تھوڑی بہت ہمدردری رکھتے ہیں اسلام کے نام پہ ان پر انکی حقیقت کھل کر سامنے آجائے ۔۔۔۔پھر بزور قوت انکا خاتمہ کرے ۔۔۔اور ساتھ ساتھ ان کی کارروائی سے سیاسی فائدہ اٹھانے سیاسی دہشتگردوں کا بھی خاتمہ کیا جانا چاہیئے
 
جزوی طور پر آپ نے صحیح کہا ، لیکن اگر آپ عوامی رائے عامہ معلوم کرے تو میرا خیال ہے کہ سو نہیں تو نناوے فیصد ان دہشتگرد طالبان اور انکے نظریات کے خلاف ہے بشمول ملک میں موجود تمام اسلامی مکاتب فکر ان سے اعلان برات کرچکے ہیں ،
یہ لوگ خوارجی کا ایک گروہ ہے جیسے بیرون ملک بلخصوص بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے ، یہ اپنے علاوہ تمام مسالک کو کافر و واجب القتل سمجھتے ہیں ۔۔۔
ان سے جنگ کرنے سے پہلے مذاکرت کی بجائے تمام مکاتب فکر انکو مناظرہ کا چیلنچ دے ، ان اتمام حجت کرے ، تاکہ وہ لوگ جو ان سے تھوڑی بہت ہمدردری رکھتے ہیں اسلام کے نام پہ ان پر انکی حقیقت کھل کر سامنے آجائے ۔۔۔ ۔پھر بزور قوت انکا خاتمہ کرے ۔۔۔ اور ساتھ ساتھ ان کی کارروائی سے سیاسی فائدہ اٹھانے سیاسی دہشتگردوں کا بھی خاتمہ کیا جانا چاہیئے
میں بات کو عمومی رنگ میں کرنے کی کوشش کرتا ہوں، بوجوہ کسی کا نام لینا مناسب نہیں ہے لیکن سو میں سے ننانوے فیصد پر آپ نظر ثانی کر لیں، ان کے حمایتی اس سے بہت زیادہ اور منظم ہیں اور یہ اپنی عوام میں اپنی جڑیں رکھنے کے باعث اس طرح کے مہلک حملوں میں کامیاب ہو جاتے ہیں
 

منصور مکرم

محفلین
کیا کوئی یقین سے کہہ سکتا ہے کہ سب کچھ سے ایسے ہی پری پلان ہے جیسے وہ نیول بیس پر ہوا تھا؟

یہ کیا دھوکہ دہی ملک میں چل رہی ہے۔ عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ دونوں اطراف سے بے خبروں کو ایندھن بنایا جا رہا ہے،جبکہ فلم کے ڈائرئکٹرز تماشا کر رہے ہیں۔
 
معاملہ اتنا سادہ نہیں ہے ، میں نے صرف ایک اجمالی صورتحال پیش کی ہے، اصل صورتحال اس سے بہت گمبھیر لگتی ہے اور پھر میڈیا کا کردار افسوس ناک ہے اپنی ریٹنگ کے چکر میں ہیں یہ لوگ
 
واقعی معاملہ اتنا سادہ نہیں ہے۔ بلکہ وقت کے ساتھ اور مس ہنڈلنگ کی وجہ سے اور بھی زیادہ پیچیدہ ہو چکا ہے۔
 

arifkarim

معطل
حکومت کو چاہیے کہ مذاکرات کو باقاعدہ ختم کیا جائے اور کمان عسکری حلقوں کو سونپ دی جائے۔
ہاہاہا۔ تو پچھلے 13 سال سے کیا جھک مار رہے تھے۔ پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں نقصان: 102 ارب ڈالر!!!
http://www.dailytimes.com.pk/national/03-Jun-2014/pakistan-lost-rs-8-264-billion-in-war-on-terror

اور چپو امریکی و عربی گنے!

لوگوں کو چاہیئے کہ اس ملک سے نقل مکانی کرے ، یہ ملک صرف بدعنوان سیاستدان اور دہشتگردوں کا ہے ، جو ملی بھگت سے کھارہے ہیں
جزاک اللہ۔ وہ تو ہم جیسے پاکستانی 70 کی دہائی سے ویسے ہی کر رہے ہیں۔
http://en.wikipedia.org/wiki/Overseas_Pakistani
 

صرف علی

محفلین
جب تک ان جیسے جاہل لوگ ملک میں ہے ملک کا یہی حال رہے گا
تحریک انصاف پہلے بھی طالبان سے بات کے حق میں تھی اوراب بھی ہے، جاوید ہاشمی، روزنامہ اُردو پوائنٹ
urdupoint.com
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جون 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کہتے ہیں کہ ان کی جماعت پہلے بھی طالبان سے بات کے حق میں تھی اوراب بھی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے بیرونی دنیا۔۔۔http://daily.urdupoint.com/livenews/2014-06-09/news-278237.html
 

arifkarim

معطل
جب تک ان جیسے جاہل لوگ ملک میں ہے ملک کا یہی حال رہے گا
تحریک انصاف پہلے بھی طالبان سے بات کے حق میں تھی اوراب بھی ہے، جاوید ہاشمی، روزنامہ اُردو پوائنٹ
urdupoint.com
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جون 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کہتے ہیں کہ ان کی جماعت پہلے بھی طالبان سے بات کے حق میں تھی اوراب بھی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے بیرونی دنیا۔۔۔ http://daily.urdupoint.com/livenews/2014-06-09/news-278237.html
تحریک انصاف پاکستان کے حق میں ہے طالبان کے حق میں نہیں۔ دہشت گردی کیخلاف اس 13 سالہ جنگ میں جانتے ہیں ملک کا کتنا نقصان ہوا ہے؟ 103 ارب ڈالر!!! اور نتیجہ کیا نکلا؟ صفر!!! اگر جنگ اس دہشت گردی کا حل ہوتی تو پچھلے 13 سال سے کیا جھک مار رہے تھے؟
http://www.dailytimes.com.pk/national/03-Jun-2014/pakistan-lost-rs-8-264-billion-in-war-on-terror
 

صرف علی

محفلین
تحریک انصاف پاکستان کے حق میں ہے طالبان کے حق میں نہیں۔ دہشت گردی کیخلاف اس 13 سالہ جنگ میں جانتے ہیں ملک کا کتنا نقصان ہوا ہے؟ 103 ارب ڈالر!!! اور نتیجہ کیا نکلا؟ صفر!!! اگر جنگ اس دہشت گردی کا حل ہوتی تو پچھلے 13 سال سے کیا جھک مار رہے تھے؟
http://www.dailytimes.com.pk/national/03-Jun-2014/pakistan-lost-rs-8-264-billion-in-war-on-terror
اگر پاک آرمی چاہیے تو یہ سب ٹھیک ہوسکتا ہے جیسے سوات میں کیا تھا مگر آرمی کے اندر جو سوچ ہے اچھے اور برے طالبان کی اس نے سارے حالات خراب کیے ہوئے ہیں
 
جب تک اس ملک میں لال مسجد اور مولوی عزیز، منور حسن، سمیع الحق، فضل الرحمٰن جیسے دین کے ٹھیکیدار ، قبائلی روایات پر مبنی جاہلانہ ذہنیت کو اسلام کا نام دیکر اپنے نظریات کا پرچار کرنے کیلئے آزاد رہیں گے، اسی طرح کے دہشت گردوں کی پنیریاں لگاتے رہین گے اپنے اپنے کھیتوں میں تو ایسی ہی فصلیں کاٹنے کو ملیں گی جو اب مل رہی ہیں۔۔۔۔
 
Top