کراچی ایئرپورٹ پرمسلح ملزمان کا بھاری ہتھیاروں سے حملہ، 4 اہلکار جاں بحق

حاتم راجپوت

لائبریرین
کراچی ایئرپورٹ پرمسلح ملزمان کا بھاری ہتھیاروں سے حملہ

کراچی:
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسلح ملزمان نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں اے ایس ایف کے 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے جب کہ سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق جدید اسلحہ سے لیس 5 سے زائد حملہ آوروں نے اولڈ ٹرمینل سے رن وے کی جانب جانے کی کوشش کی، دہشت گردوں نے 3 سے 4 دستی بم پھینکے جس کے بعد ہوائی فائرنگ شروع کردی تاہم اس دوران ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی فائرنگ کی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجے میں 4 اے ایس ایف اہلکار جاں بحق جب کہ حملہ آوروں کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

حملے کے بعد ایئرپورٹ پر ہنگامی صورتحال نافذ کرتے ہوئے اندرونی اور بیرون ملک جانے والی تمام پروزایں روک دی گئیں جبکہ ایئرپورٹ سیل کرتے ہوئے رینجرز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شاید اسی بارے کچھ دن قبل انٹیلی جنس اپ ڈیٹ تھی کہ دہشت گرد ہوائی جہاز اغوا کرنا چاہتے ہیں
 

اوشو

لائبریرین
مولا کریم ! وطن پاکستان کی خیر فرما اور دہشت گردوں کو نیست و نابود فرما ۔
آمین
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
سوال یہ ہے کہ انٹیلی جنس اپ ڈیٹ کے باوجود کیا حکومت خود چاہتی ہے کہ واقعتاؐ جہاز اغوا ہوں؟؟۔ اسی سلسلے میں سیکیورٹی چیکنگ اور دیگر لوازمات پورے کیوں نہیں کیے گئے جو حملہ آور اتنی آسانی سے ائیر پورٹ کے اندر پہنچ گئے۔
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
یا پھر یہ ہے کہ واقعی لوازمات پورے کئے گئےتھے ۔ دہشت گردوں کو بحفاظت اندر پہنچانے کے۔
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
شاید اسی بارے کچھ دن قبل انٹیلی جنس اپ ڈیٹ تھی کہ دہشت گرد ہوائی جہاز اغوا کرنا چاہتے ہیں
اچھا تو یہ افواہ آپنے اڑائی تھی :)
مولا کریم ! وطن پاکستان کی خیر فرما اور دہشت گردوں کو نیست و نابود فرما ۔
آمین
ثم آمین۔ ویسے دعاؤں کی قبولیت سے پہلے بھی کچھ لوازمات ہیں جو ہمنے آج تک پورے نہیں کئے۔
جی، ہوائی جہاز ہائی جیک کرنے کی بات ہوئی تھی شاید
بہت خوب۔ یعنی آپکو اندر کی ساری باتیں معلوم تھیں :)۔ بس ایئر پورٹ کا نام بتانا بھول گئے :)
اے اللہ پاکستان پر اپنا کرم فرما ۔۔۔ آمین
آمین۔
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ طالبان نے حال ہی میں حکومت کے خلاف کاروائیاں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
ٹی وی نیوز کے مطابق کچھ دہشتگرد ابھی بھی ائیر پورٹ کے اندر ہی ہیں اور اے ایس ایف اور رینجرز کی کاروائی پھر سے جاری ہو گئی ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے ادارے اے ایف پی کے مطابق تحریک طالبان نے حملہ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

http://dunyanews.tv/index.php/en/Pakistan/224775-TTP-claim-responsibility-for-Karachi-attack-

طالبان ہماری حکومتوں کی طرح تو ہیں نہیں کہ ہر تباہی کی ذمہ داری دوسروں کے سر تھوپ دیں۔

طالبان کے معاملے کو جلد سے جلد حل کرنا بہت ضروری ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ مذاکرات کو باقاعدہ ختم کیا جائے اور کمان عسکری حلقوں کو سونپ دی جائے۔
 
طالبان ہماری حکومتوں کی طرح تو ہیں نہیں کہ ہر تباہی کی ذمہ داری دوسروں کے سر تھوپ دیں۔

طالبان کے معاملے کو جلد سے جلد حل کرنا بہت ضروری ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ مذاکرات کو باقاعدہ ختم کیا جائے اور کمان عسکری حلقوں کو سونپ دی جائے۔

غالباً مذاکرات کچھ دنوں سے پہلے ہی معطل ہیں۔
 
Top