ڈیڑھ لاکھ سود کے بدلے 8 سالی بچی کے ساتھ زبردستی نکاح

فخرنوید

محفلین
1100608058-1.gif
 
مغزل

محفلین
نام نہاد روشن خیال ، شریعت مخالف اور این جی اوز کیا گدھے گھوڑے بیچ سوگئے ہیں کیا ؟ اب تو کوئی نہ بولے گا کہ وڈیرہ اور افسر شاہی کا معاملہ ہے ، ہاں بس طالبان کا تڑکا لگانے کی دیر ہے کہ مذمت شروع۔۔ پھر 4،4 دن کھانا نہیں کھانے کا ڈرامہ بھی ہوگا۔۔ عجیب موقع پرست لوگ ہیں یہ
 
ظلم پھر ظلم ہے چاہے کوئی بھی کرے ۔ ایسے شخص کی کوئی بھی تعریف نہیں کرتا نہ کر سکتا جو کسی کی مجبوری کا فائدہ اٹھائے اور اپنے ذاتی مفاد کے لیئے کسی کی زندگی تباہ کردے ۔ لیکن فردی جرائم کو آپ منظم جرائم سے مت ملائیے ۔ یہ ایک شخص کا عمل ہے لیکن ایک جماعت کا عمل ایک پالیسی کے تحت ہوتا ہے جسے کسی ایک شخص کے جرم کے پردے کے پیچھے نہیں چھپایا جاسکتا ۔ اس شخص کو تو اس کے کیئے کی سزا ملے گی اور ملنی چاہیئے لیکن کیا ایسے جرائم ظالمان کے جرائم کو ویلی ڈیٹ کرنے کے استعمال ہوں یا ان پر ظالمان کا تڑکہ لگایا جائے تو مناسب ہے ویسے ظالمان کی نظر میں تو یہ بچی بھی شاید نکاح کے قابل تھی اور اگر اس کے والدین کی رضامندی شامل تھی تو ''شرعا'' اس میں کوئی حرج نہیں ۔ یہ ظالمانی شرعا ہے مکمل اسلامی نہیں ۔
 
ابو کاشان

محفلین
یہ تان آکر لڑکیوں ہی پر کیوں ٹوٹتی ہے۔ کسی سے قرض وصول کرنا ہو، قتل کا بدلہ لینا ہو یا کوئی بھی مسئلہ ہو، بدلے میں لڑکی دیدو۔ یہ قرضہ اسی چکر میں دیتے ہوں گے۔ ایسوں کا تو آپریشن کروا دینا چاہئے۔
 
زینب

محفلین
ایم کیو ایم اس کے لیے کیوں ریلیاں نکالیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ تو سوات کے غم میں کھانا پینا سونا چھوڑ بیٹھے ہیں ۔پر ایم کیو ایم کو لندن میں ہی بے گناہ گرفتار پاکستانی طالب علم بھی نظر نہیں ائے کہ ایک بیان کی داغ دیں مزمت کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے لگتا ہے ابھی ایم کیو ایم کے حمایتی آیئں گے اور ایری چوٹی کا زور لگا دیں گے یہ ثابت کرنے میں کہ وہ پاکستان طالبعلم جو حصول تعلیم کے لیے وہاں گئے واقعی دہشت گرد ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
راشد احمد

محفلین
افسوس ناک خبر ہے۔

جو بیچارا بے گناہ برطانوی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا وہ دہشت گرد کہلائے گا۔

الطاف بھائی برطانیہ میں ہیں اس لئے انہیں کوئی ٹھوس قدم اٹھانا چاہئے۔ تاکہ ان کا سیاسی قد بڑھے :grin:
 
تیلے شاہ

محفلین
ایم کیو ایم اس کے لیے کیوں ریلیاں نکالیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ تو سوات کے غم میں کھانا پینا سونا چھوڑ بیٹھے ہیں ۔پر ایم کیو ایم کو لندن میں ہی بے گناہ گرفتار پاکستانی طالب علم بھی نظر نہیں ائے کہ ایک بیان کی داغ دیں مزمت کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے لگتا ہے ابھی ایم کیو ایم کے حمایتی آیئں گے اور ایری چوٹی کا زور لگا دیں گے یہ ثابت کرنے میں کہ وہ پاکستان طالبعلم جو حصول تعلیم کے لیے وہاں گئے واقعی دہشت گرد ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔

چھاگئی ٹھاہ کر کے
:applause:
 
زیک

مسافر
غلط کام واقعی غلط ہے۔

اگرچہ پاکستان کی انسانی حقوق کی تنظیموں میں کافی کمی ہے مگر یہ کہنا صحیح نہیں کہ وہ صرف طالبان ہی کے خلاف آواز اٹھاتی ہیں بلکہ خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ ہونے والے ایسے مظالم کے بارے میں کافی سالوں سے وہ کچھ نہ کچھ کر رہی ہیں۔

رہی بات انگلستان میں پاکستانیوں کی گرفتاری کی تو اس پر الگ تھریڈ ہی میں بات ہو تو اچھا ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین

اگر وہ آٹھ سالہ بچی یہ دھاگہ پڑھ لے تو نجانے اسے کیا محسوس ہو اور وہ کیا سوچے کہ ہم لوگ جو مذہب و ملت کے نام پر اس کے اپنے ہیں نجانے کیسے لوگ ہیں !!

Top