مبارکباد چھوٹے حکیم صاحب کی تشریف آوری

hakimkhalid

محفلین
محترم اراکین محفل!

اللہ تعالٰی نے چاند سے بیٹے سے نوازا ہے ۔اور اس کے ساتھ ہی بفضلِ تعالٰی تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہوگئی ہیں۔ماشاء اللہ

اراکین اردو محفل کو بھی فیملی کا حصہ سمجھتا ہوں اسی لیے یہ خوشی آپ سب سے شئیر کر رہا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

دوست

محفلین
ماشاءاللہ۔
:) :) :) :) :) :) :)
اللہ چھوٹے حکیم صاحب کے نصیب اچھے کرے۔
اور بڑے حکیم صاحب کو مبارکباد۔
اب مٹھائی کب جناب۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت بہت مبارک ہو حکیم صاحب۔

اللہ تعالی آپ کے بچوں کو آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے اور انہیں نیکی کی توفیق دے۔ آمین۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ماشاء اللہ۔ بہت بہت مبارکباد ہو حکیم بھائی۔ اللہ پاک چھوٹے حکیم صاحب کے نصیب اچھے فرمائیں اور آپ کے لیے سکون اور دل کی ٹھنڈک کا سبب بنائیں
 

شمشاد

لائبریرین
بہت بہت مبارک قبول فرمائیں۔ اللہ تعالٰی اسے آپ کے لیے باعث رحمت بنائے۔ آمین۔
 

جیہ

لائبریرین
مبارک مبارک سلامت سلامت

اسے کہتے ہیں رمضان میں عید

اللہ دنیا و آخرت دونوں سنوارے آمین
 

hakimkhalid

محفلین
نبیل نے کہا:
بہت بہت مبارک ہو حکیم صاحب۔

اللہ تعالی آپ کے بچوں کو آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے اور انہیں نیکی کی توفیق دے۔ آمین۔

خیر مبارک
بہت بہت شکریہ، استاد مکرم نبیل بھائی آپ کی خصوصی دعاؤں اور اپنائیت کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

hakimkhalid

محفلین
قیصرانی نے کہا:
ماشاء اللہ۔ بہت بہت مبارکباد ہو حکیم بھائی۔ اللہ پاک چھوٹے حکیم صاحب کے نصیب اچھے فرمائیں اور آپ کے لیے سکون اور دل کی ٹھنڈک کا سبب بنائیں

قیصرانی بھائی !
خیر مبارک
بہت شکریہ محبت بھری دعاؤں کے لیے۔۔۔۔۔۔۔۔
 

hakimkhalid

محفلین
جیہ نے کہا:
مبارک مبارک سلامت سلامت

اسے کہتے ہیں رمضان میں عید

اللہ دنیا و آخرت دونوں سنوارے آمین

بہت شکریہ پیاری بہنا جیہ!

واقعی عید سے پہلے اللہ تعالٰی نے عید کروا دی۔۔۔۔۔۔۔۔

آمین ،
دعاؤں کےلیے ممنون ہوں۔
 

ماوراء

محفلین
میں پہلے سمجھی کہ شاید چھوٹے حکیم کی محفل پر تشریف آوری ہوئی ہے۔ :p :D

خالد بھیا آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔
 

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو حکیم خالد۔
اللہ تعالیٰ اس کے نصیب اچھے کرے اور آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

حکیم صاحب ، بہت مبارک ہو !
اور چھوٹو کے لئے بہت سی دُعائیں اب تک یہاں کی گئی تمام دعاؤں کے اعادہ کے ساتھ !
 
Top