چند نئے سٹائل

نبیل

تکنیکی معاون
simple01.gif


السلام علیکم،
محفل فورم کی ورژن 4 پر اپگریڈ کے بعد سے کچھ بہتر سٹائلز کا مطالبہ کیا جا رہا تھا کیونکہ وی بلیٹن کے نئے ورژن کا ڈیفالٹ سٹائل قدرے پھیکا سا ہے۔ اسی لیے میں نے SimpleBlack سٹائل اور اس کے مختلف شیڈ فورم میں شامل کر دیے ہیں اور SimpleBlack سٹائل کو فورم کا ڈیفالٹ سٹائل بھی سیٹ کر دیا ہے۔ سمپل بلیک کا ایک ذیلی سٹائل جمیل نوری نستعلیق کے ساتھ بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔ سمپل سٹائلز اگرچہ سادہ ہیں لیکن اس کے باوجود استعمال میں اچھے ہیں۔ ان سٹائلز میں اردو فونٹس کا موزوں سائز استعمال کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ڈیفالٹ سٹائل میں ابھی فونٹ سائز کی ایڈجسٹمنٹ پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ دوست ان نئے سٹائلز کے بارے میں اپنی آراء سے اس تھریڈ میں آگاہ کر سکتے ہیں۔
والسلام
simple03.gif


simple04.gif


simple05.gif


simple06.gif


simple02.gif
 

arifkarim

معطل
یہ جمیل نستعلیق کی بلیک تھیم تباہ کن حد تک اچھی ہے! میری شدید خواہش ہے کہ اسی کی بنیاد پر فیض و علوی نستعلیق بھی شامل کر دیا جائے! آپ دوستوں کا کیا خیال ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
علوی نستعلیق والی تھیم کی الگ سے کیا ضرورت ہے؟ وقت ملے گا تو فیض نستعلیق پر مبنی تھیم بھی شامل کر دوں گا۔ فورم سوفٹویر کے نئے ورژن میں نئی تھیم بنانا کافی مشکل بنا دیا گیا ہے۔
 
السلام علیکم
سبھی انداز بہت اچھے ہیں۔ لیکن ان چٹک پن زیادہ ہونے پر آنکھوں پر بوجھ محسوس ہوتا ہے۔ (میری) اسکے ساتھ بیک گراونڈ کی مکمل سفیدی بھی کچھ مدھم ہوتی تو آنکھوں پر کم بوجھ ہوتا ۔اسکرین کی روشنی رنگوں کے انداز سے کم یا زیادہ ہوتی ہے اور یہ سارے رنگ تیزی والے ہیں ڈیفالٹ اور بلیک کو چھوڑ کر اسمیں بیک گراونڈ مزید ابھر کر کسر پوری کردیتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
انصاری صاحب، آپ مانیٹر کے کنٹراسٹ میں ردوبدل کرکے دیکھیں شاید کوئی فرق نظر آئے۔ بیک گراؤنڈ مکمل سفید نہیں ہے۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
نئے سٹائلز میں محفل بہت خوبصورت لگ رہی ہے نبیل بھائی بہت شکریہ۔ اور ہاں بلیک والے تھیم میں تو رفتار بھی تیز ہو گئی ہے۔
 
Top