چند فارسی و ایرانی نام

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ
ویسے اس سے محبوب کے قد و قامت کو تشبیہ دینا سمجھ نہیں آیا
میرے خٰیال میں قامتِ یار کے لیے زیادہ تشبیہ سرو سے دی جاتی ہے جیسے غالب، ترے سرو قامت سے اک قدِ آدم۔ شمشاد کو شاید سدا بہار اور بے خزاں کے ہونے کی وجہ سے یاد کیا جاتا ہے۔ :)
 

فہد اشرف

محفلین
میرے خٰیال میں قامتِ یار کے لیے زیادہ تشبیہ سرو سے دی جاتی ہے جیسے غالب، ترے سرو قامت سے اک قدِ آدم۔ شمشاد کو شاید سدا بہار اور بے خزاں کے ہونے کی وجہ سے یاد کیا جاتا ہے۔ :)
فیض صاحب کا ایک مصرع ہے
”شمشاد قدوں نے رشک کیا“
 

سید عاطف علی

لائبریرین
دونوں ہی مستعمل رہے ہیں کثرت کے ساتھ۔
سرو و شمشاد خاک میں مل گئے
تو نے گلشن میں کیوں خرام کیا
میر۔۔۔۔
مغرور کاہے پر ہے شمشاد قد کشیدہ۔
میر۔
قیمت شمشاد خود نشناختی
سرو دیگر را بلند انداختی۔
اقبال۔












سرو دیگر را بلند انداختی
 

حسان خان

لائبریرین
باغِ مرا چه حاجتِ سرْو و صنوبر است
شمشادِ خانه‌پرورِ ما از که کم‌تر است

(حافظ شیرازی)
میرے باغ کو سرْو و صنوبر کی کیا حاجت ہے؟۔۔۔ ہمارا خانہ پروَردہ شمشاد کس سے کمتر ہے؟
('شمشاد' سے شاعر کا شمشاد قد محبوب مُراد ہے۔)
× خانہ پروَر = گھر میں تربیت/پرورش یافتہ

ہماری شعری روایت میں 'شمشاد' کو زُلفِ محبوب کا بھی مُشابِہ سمجھا گیا ہے:

ای که رُویت چو گُل و زُلفِ تو چون شمشادست
جانم آن لحظه که غمگینِ تو باشم شادست

(مولانا جلال‌الدین رومی)
اے کہ تمہارا چہرہ گُل کی طرح، اور تمہاری زُلف شمشاد کی مانند ہے۔۔۔ جس وقت میں تمہارے غم میں مبتلا ہوؤں، میری جان شاد ہے۔
 
آخری تدوین:

حسان خان

لائبریرین
انوشیروان، انوشِروان، نوشیروان، نوشِروان (پہلَوی) (مردانہ)
جاودانی روح و جان رکھنے والا

یہ نام پاکستانی مسلمانوں میں دیکھ چکا ہوں۔ مثلاً عمران خان کے ایک ننھیالی رشتے دار کا نام نوشیروان خان بَرکی ہے۔
 

حسان خان

لائبریرین
شیر افگن
پاکستان کے ایک سیاست دان کا نام شیر افگن خان نیازی تھا۔ «شیر اَفْگن» یا «شیر اَفْکن» کا معنی "شیر گِرانے والا" ہے، اور مجازاً شخص دِلیر و شُجاع و پُرزور کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
 

حسان خان

لائبریرین
خاور (مردانہ)
شرق، مشرق

کُہنہ فارسی ادبیات میں «مغرب» کے معنی میں بھی استعمال ہوا ہے، لیکن فی زمانِنا صرف «مشرق» کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
میرے خٰیال میں قامتِ یار کے لیے زیادہ تشبیہ سرو سے دی جاتی ہے جیسے غالب، ترے سرو قامت سے اک قدِ آدم۔ شمشاد کو شاید سدا بہار اور بے خزاں کے ہونے کی وجہ سے یاد کیا جاتا ہے۔ :)
سرو قد یا سرو قامت شاید عورتوں کے لمبے قد کے لیے استعمال ہوتا ہے جب کہ شمشاد قد مردوں کے لیے۔ یقین سے نہیں کہہ سکتا۔
 

حسان خان

لائبریرین
سرو قد یا سرو قامت شاید عورتوں کے لمبے قد کے لیے استعمال ہوتا ہے جب کہ شمشاد قد مردوں کے لیے۔ یقین سے نہیں کہہ سکتا۔
فارسی زبان و شاعری میں کوئی ایسی قید نہیں ہے، زن و مرد دونوں کے لیے سرْو قد یا شمشاد قد استعمال ہو سکتے ہیں۔ اردو شاعری میں بھی تا حال کوئی ایسی مثال نہیں دیکھی جس سے یہ ظاہر ہوتا ہو کہ ہر ایک تشبیہ کسی ایک جِنسیت کے لیے مخصوص ہو۔
 

حسان خان

لائبریرین
شاهباز/شَهباز (مردانہ)
"ایک سفید رنگ و بُزُرگ باز کا نام، پادشاہان اُس کے ساتھ شکار کرتے ہیں، اور اُس کو تُرکی میں طوغان پُکارا جاتا ہے۔"
(فرہنگِ بُرہانِ قاطِع)
 

حسان خان

لائبریرین
خنْده (زنانہ)
ہنسی

تا حال میں نے پاکستان، ایران، افغانستان، ماوراءالنہر اور جمہوریۂ آذربائجان کے کسی فرد میں یہ لفظ بطورِ نام استعمال ہوتے نہیں دیکھا، لیکن تُرکیہ میں زنوں کے لیے یہ فارسی نام رائج ہے۔
 

حسان خان

لائبریرین
فرزانه
خِردمند، دانشمند، حکیم، عاقل

پاکستان و افغانستان و ماوراءالنہر و جمہوریۂ آذربائجان میں یہ صرف زنانہ نام کے طور پر مُستَعمَل ہے، لیکن ایران میں مَیں نے بعضاً اِس کو مردوں کے ناموں کے جُز کے طور پر بھی دیکھا ہے، مثلاً ایرانی آذربائجان کے ایک ادیب و مُحقّق کا نام محمد علی فرزانہ تھا۔
تاجکستان کی ایک مشہور مُعاصِر شاعرہ کا قلمی نام فرزانہ خُجندی ہے۔
 

حسان خان

لائبریرین
صفدر (مردانہ)
صف + در
صف پھاڑ/چِیر دینے والا، صف برہم کر دینے والا، صف شِکن؛ (مجازاً) شُجاع و دِلاور

حضرتِ علی کو "حیدرِ صفدر" کہا جاتا ہے۔
اگرچہ «صف» عربی الاصل لفظ ہے، لیکن «صفدر» کو بھی فارسی نام سمجھنا چاہیے۔
 
Top