چند تبدیلیاں!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں آپ کو فورم میں چند تبدیلیوں کے بارے میں آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔

حالیہ پیغامات
کچھ دوستوں کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ ایک مخصوص دورانیے کے فورم کے پیغامات کو دیکھنے کے لیے کوئی سہولت موجود ہونی چاہیے۔ اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سہولت کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ فورم پر اوپر کی جانب نئے پیغامات کے ڈراپ ڈاؤن میں آپ اپنی مرضی کے دورانیہ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ لیکن اس کی وجہ سے نئے پیغامات کی تعداد والا موڈ کام نہیں کر رہا تھا۔ اس کی جگہ میں نے ایک اور موڈ شامل کیا ہے جس کے ذریعے اوپر یوزر کے نام کے نیچے ان کی گزشتہ آمد کے بعد سے ان پڑھے پیغامات کی تعداد دکھائی جاتی ہے۔

یوزر کنٹرول پینل
یوزر کنٹرول پینل کی لک اینڈ فیل کو کچھ بہتر بنایا گیا ہے۔ اس کی سائیڈ بار میں انفرادی بلاکس کو بند بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح زیادہ ضروری یا زیادہ استعمال ہونے والی آپشنز تک بہتر رسائی رہتی ہے۔ اس ساتھ ہی یوزر کنٹرول پینل کے ربط کی جگہ ایک ڈراپ ڈاؤن مینو فراہم کر دیا گیا ہے جس سے کچھ آپشنز تک بہتر رسائی ممکن ہو جاتی ہے۔

میجک ٹول باکس
فورم کو اپگریڈ کرنے کے بعد سے میجک ٹول باکس درست کام نہیں کر رہا تھا، اسی لیے اسے فی الوقت غیر فعال کر دیا گیا ہے۔ ایڈیٹر کے کچھ الائنمنٹ کے بٹن صحیح کام نہیں کر رہے تھے۔ اس خرابی کو بھی دور کر دیا گیا ہے۔

اس علاوہ میں فورم میں جو تبدیلیاں بھی کرتا رہوں گا، ان کے بارے میں یہاں بتاتا رہوں گا۔
والسلام
 

جیہ

لائبریرین
نبیل بھائی بہت اچھی تبدیلیاں ہیں اور مفید بھی مگر۔۔۔۔ جوں جوں ان فیچرز کا اضافہ ہو رہا ہے توں توں میرے پاس محفل کی لوڈنگ میں سستی آ‌رہی ہے۔ انٹر نیٹ ایکسپلورر میں تو بالکل ہی سلو ہے البتہ ایپل سفاری میں گزارہ ہو جاتا ہے۔۔۔۔

ایک اور بات نبیل بھائی کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ جس دھاگے کو ہم پڑھ لیں اور ابھی اس میں نیا پوسٹ نہ ہوا تو وہ ہمیں دکھائی نہ دیں ۔۔نئے پوسٹس سرچ کرتے وقت۔۔۔۔ جیسا کہ پرانے والے بورڈ میں یہ سہولت تھی
 
نبیل بھائی دو فیچرس/تبدیلیوں کی درخواست کر رہا ہوں۔ (اس دھاگے کو موزوں جمرے میں منتقل کر دیں)

1- ایک تو اوپر لکھ کر آتا ہے
میرا موڈ:
تبدیل کریں


اسے ایک سطر میں کر دیں۔ میں نے ایک دن سورس کوڈ بھی دیکھنے کی کوشش کی پر کوئی اضافی لائن بریک بھی نہیں ہے۔ شاید سی اسی ایس میں کہیں بلاک ایلیمینٹ کا چکر ہے۔ اس کے چلتے ہیڈر میں اضافی ایک سطر استعمال ہوتی ہے۔

2- دوسرا یہ کہ اگر ممکن ہو تو ارکان کے نام پر کلک کرنے سے جو ڈراپ ڈاؤن کھلتا ہے اس میں ان کے تعارف اور انٹرویو کے روابط ڈالنے کی سہولت فراہم کر دی جائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ ابن سعید، میں نے کوشش تو کی تھی اسے ایک ہی سطر میں لے آؤں لیکن اس وقت کامیابی نہیں ہوئی تھی۔
آپ کی تعارف کا ربط فراہم کرنےوالی تجویز اچھی ہے۔ مجھے دیکھنا پڑے گا اس سلسلے میں کیا کیا جا سکتا ہے۔
 
میرے خیال میں جس ٹیبل میں اراکین کی پروفائل کی معلومات مثلاً دستخط وغیرہ محفوظ کی جاتی ہیں وہاں ایک کالم کا اضافہ کرنہ ہوگا۔ اور اسی کے مطابق ایس کیو ایل لکھنا پڑے گا۔ ویسے مجھے وی بی کے آرکیٹیکچر کا زیادہ علم نہیں اس لئے مزید کچھ کہنا بے فائدہ ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نبیل بھائی بہت اچھی تبدیلیاں ہیں اور مفید بھی مگر۔۔۔۔ جوں جوں ان فیچرز کا اضافہ ہو رہا ہے توں توں میرے پاس محفل کی لوڈنگ میں سستی آ‌رہی ہے۔ انٹر نیٹ ایکسپلورر میں تو بالکل ہی سلو ہے البتہ ایپل سفاری میں گزارہ ہو جاتا ہے۔۔۔۔

ایک اور بات نبیل بھائی کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ جس دھاگے کو ہم پڑھ لیں اور ابھی اس میں نیا پوسٹ نہ ہوا تو وہ ہمیں دکھائی نہ دیں ۔۔نئے پوسٹس سرچ کرتے وقت۔۔۔۔ جیسا کہ پرانے والے بورڈ میں یہ سہولت تھی


جویریہ بہن، جوں جوں کے ساتھ توں توں تو ہوتا ہی ہے۔ :)
ہم فورم کی سپیڈ آپٹمائزیشن پر کام کا ارادہ رکھتے ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ اس سے فورم کی رفتار میں کچھ بہتری آ جائے گی۔
ان پڑھے پیغامات کی سیٹنگ کو کچھ تبدیل کرنے کی ضرورت پیش آئی تھی جس کی وجہ سے تمام پیغامات لسٹ ہو رہے ہیں۔ میں اس کو تبدیل کرنے کا ارادہ بھی رکھتا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں جس ٹیبل میں اراکین کی پروفائل کی معلومات مثلاً دستخط وغیرہ محفوظ کی جاتی ہیں وہاں ایک کالم کا اضافہ کرنہ ہوگا۔ اور اسی کے مطابق ایس کیو ایل لکھنا پڑے گا۔ ویسے مجھے وی بی کے آرکیٹیکچر کا زیادہ علم نہیں اس لئے مزید کچھ کہنا بے فائدہ ہے۔

ابن سعید، وی بی میں کسٹم پروفائل فیلڈ ڈیفائن کرنے کی سہولت موجود ہے۔ میں دیکھتا ہوں کہ اسے کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ان پڑھے پیغامات کی تعداد کا پرانا سسٹم بحال کر دیا ہے۔ اب دوبارہ لاگ ان ہونے پر آپ کو گزشتہ بار کے ان پڑھے پیغامات تنگ نہیں کریں گے۔ :)
 

arifkarim

معطل
محفل کی اسپیڈ باقی فارمز کے مقابلہ تھوڑی سست ہے۔ اسکی طرف بھی توجہ دیں، شکریہ
 

عزیزامین

محفلین
فائر فاکس سے اور انٹر نیٹ ایکسپلورل سے تعلق ختم کر کے اسکا اپنا کوئی رابطہ ۔ چیٹ رومز بھی شامل کریں پلیز ژکریہ اللہ حافظ
 

زیک

مسافر
نبیل اب میں نئے پیغامات کو کلک کرتا ہوں تو پچھلے 24 گھنٹوں کے پیغام نظر آتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
وہی میں بھی لکھنا چاہ رہا تھا آج صبح ہی۔ اور آپ کی پچھلی آمد یونی بائیں کونے پر جو کل پرسوں ’پچھلی آمد کے بعد‘ کے پیغامات کا لنک تھا، وہ اب ختمہو گیا اور نئے پیغامات کلک کرنے سے 24 گھنٹے کی تلاش ہو رہی ہے جیسا زکریا نے لکھا۔ صبح وقت نہیں تھا اس کی اطلاع کا۔ اس کو ضرور دیکھیں۔ ورنہ میرا بہت وقت خراب ہونے لگا ہے۔
نئے فیچر سے فائدہ ہوا البتہ۔ جب 24 گھنٹے کے پیغامات دکھائی دئے تو میں نے فوراً پچھلے 12 گھنٹے کا بٹن دبا دیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے ہر صفحے کے نیچے ایک موڈ تھا جس میں کسی بھی زمرے میں جانے کی آسانی تھی، اب وہ نکال دیا گیا ہے۔ جس سے کسی بھی زمرے میں جانے کے لیے خاصا تردد کرنا پڑتا ہے۔ اس کو دوبارہ شامل کر دیں۔
 
Top