ساغر صدیقی چراغ طور جلاؤ! بڑا اندھیرا ہے - ساغر صدّیقی

فرخ منظور

لائبریرین
میں آج یہی غزل شئر کرنے چلا تھا۔سوچا دیکھ لوں کہ پہلے سے کسی نے شئر نہ کی ہو۔۔۔
لیکن یہاں تو سب کچھ شئر ہو چکا ہے۔
شکریہ سخنور صاحب۔۔

ارے جناب خٹک صاحب۔ اتنا مایوس کیوں ہو رہے ہیں۔ ابھی تو بہت کچھ ایسا ہے جو یہاں پوسٹ نہیں ہوا۔ آپ مجھے ذپ یعنی ذاتی پیغام میں بتائیے آپ کے پاس کون کونسے شعرا کی کتابیں موجود ہیں تاکہ میں آپ کو بتا سکوں کہ آپ نے کیا پوسٹ کرنا ہے۔ بہت شکریہ! :)
 
حضور بندہ ایک زمانے میں کتابوں کا رسیہ رہا۔
آج کل تو انٹرنیٹ پر ہی پڑھنا اور دیکھنا لگا رہتا ہے۔
 
یہ دو شعر بھی اسی غزل کے ہیں نا؟؟

کوئی ستارہ نہ آجائے پاؤں کے نیچے
قدم سنبھل کے اٹھاؤ،بڑا اندھیرا ہے
جسے زبانِ خرد میں شراب کہتے ہیں
وہ روشنی سی پلاؤ،بڑا اندھیرا ہے
 
پردیسی

محفلین
بہت خوب فرخ بھائی
کچھ شاعر ایسے ہوتے ہیں جنکا کلام بار بار پڑھنے کے باوجود بھی نیا لگتا ہے۔ان میں ایک ساغر صدیقی بھی ہے
 
فرخ منظور

لائبریرین
یہ دو شعر بھی اسی غزل کے ہیں نا؟؟

کوئی ستارہ نہ آجائے پاؤں کے نیچے
قدم سنبھل کے اٹھاؤ،بڑا اندھیرا ہے
جسے زبانِ خرد میں شراب کہتے ہیں
وہ روشنی سی پلاؤ،بڑا اندھیرا ہے

دوسرا شعر شاید اسی غزل کا ہے۔ لیکن کلیاتِ ساغر صدیقی نہیں مل رہی ورنہ تصدیق ہو جاتی۔
 
چراغ طور جلاؤ! بڑا اندھیرا ہے
ذرا نقاب اٹھاؤ! بڑا اندھیرا ہے

ابھی تو صبح کے ماتھے کا رنگ کالا ہے
ابھی فریب نہ کھاؤ! بڑا اندھیرا ہے

وہ جن کے ہوتے ہیں خورشید آستینوں میں
انہیں کہیں سے بلاؤ! بڑا اندھیرا ہے

مجھے تمھاری نگاہوں پہ اعتماد نہیں
مرے قریب نہ آؤ! بڑا اندھیرا ہے

فراز ِعرش سے ٹوٹا ہوا کوئی تارہ
کہیں سے ڈھونڈ کے لاؤ! بڑا اندھیرا ہے

بصیرتوں پہ اجالوں کا خوف طاری ہے
مجھےیقین دلاؤ ! بڑا اندھیرا ہے

بنام ِزہرہ جبینانِ خطّہء فردوس
کسی کرن کو جگاؤ! بڑا اندھیرا ہے
بہت شکریہ محفل میں پیش کرنے کا، پہلی بار پڑھی اچھی لگی، پر ایک افسوس سا ہوا کہ کچھ مجھ سے گمنام لوگ جو کہ مطالعہ نہیں رکھتےپر اپنے خیالات کو کچھ بہتر الفاظ کی لڑیوں میں پرونے کی خواہش رکھتے ہیں، پھر کسی موڑ پہ اپنی شاعری سے ملتےردیف و قافیہ کسی بڑے شاعر کی شاعری میں دیکھ کر مزید گمنامی اختیار کر لیتے ہیں کہ کوئی کبھی یہ سمجھ ہی نہیں سکےگا کہ دونوں کا میں کوئی ربط نہیں۔):
میری ایک غزل جو کہ میری رومانوی زندگی میں بہت اہمیت رکھتی ہے تقریباََ اسی قافیہ ردیف کی ہے۔
 
اسے کہتے ہیں کسی دوسرے شاعر کی زمین میں غزل کہنا۔ سو یہ کام تو بہت سے اساتذہ اور ہم عصر شعرا بڑے بے دریغ طریقے سے کرتے رہے ہیں۔ احمد فراز کی نوے فی صد غزلیں اساتذہ یا ہم عصر شعرا کی زمینوں میں ہیں۔ سو آپ اس بارے میں چنداں فکر نہ کریں کہ آپ کی غزل کا ردیف اور قافیہ کسی اور شاعر کی غزل سے ملتے ہیں تاہم میرے خیال میں اچھی شاعری کرنے کے لئے اساتذہ کا کلام پڑھنا بہت ضروری ہے۔
 
جی یہ تو صحیح کہا آپ نے۔ شکریہ رہنمائی کا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
چراغ طور جلاؤ! بڑا اندھیرا ہے
ذرا نقاب اٹھاؤ! بڑا اندھیرا ہے

ابھی تو صبح کے ماتھے کا رنگ کالا ہے
ابھی فریب نہ کھاؤ! بڑا اندھیرا ہے

وہ جن کے ہوتے ہیں خورشید آستینوں میں
انہیں کہیں سے بلاؤ! بڑا اندھیرا ہے

مجھے تمھاری نگاہوں پہ اعتماد نہیں
مرے قریب نہ آؤ! بڑا اندھیرا ہے

فراز ِعرش سے ٹوٹا ہوا کوئی تارہ
کہیں سے ڈھونڈ کے لاؤ! بڑا اندھیرا ہے

بصیرتوں پہ اجالوں کا خوف طاری ہے
مجھےیقین دلاؤ ! بڑا اندھیرا ہے

بنام ِزہرہ جبینانِ خطّہء فردوس
کسی کرن کو جگاؤ! بڑا اندھیرا ہے

کیا خوب غزل ہے۔ آج یاد آگئی۔۔۔۔!

پہلی بار میں نے یہ غزل علیم الحق حقی صاحب کی ایک ناول میں پڑھی تھی۔ اچھی تھی وہ ناول بھی۔
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
کیا خوب غزل ہے۔ آج یاد آگئی۔۔۔ ۔!

پہلی بار میں نے یہ غزل علیم الحق حقی صاحب کی ایک ناول میں پڑھی تھی۔ اچھی تھی وہ ناول بھی۔

نیرنگ خیال
ماہی احمد
عمر سیف
میرے پاس منی بیگم کی آواز میں ہے یہ۔۔۔ خوبصورت گائیکی ہے ان کی ۔۔۔۔ :)
ویسے بین السطور کیا ناول مونث صیغہ ہے۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
میرے پاس منی بیگم کی آواز میں ہے یہ۔۔۔ خوبصورت گائیکی ہے ان کی ۔۔۔ ۔ :)
ویسے بین السطور کیا ناول مونث صیغہ ہے۔۔۔

اچھا ۔۔۔۔! ہم نے سنا ہے کہ مہدی حسن نے بھی گائی ہے یہ غزل۔۔۔۔!

ویسے ہمارے ہاں تو ناول کو زیادہ تر مذکر ہی برتا جاتا ہے۔ ویسے ناول انگریزی کا لفظ ہے وہاں مونث مذکر کی ضرورت نہیں ہے۔

ویسے کتاب اور کہانی تو دونوں مونث کے صیغے میں ہی آتی ہیں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اچھا ۔۔۔ ۔! ہم نے سنا ہے کہ مہدی حسن نے بھی گائی ہے یہ غزل۔۔۔ ۔!

ویسے ہمارے ہاں تو ناول کو زیادہ تر مذکر ہی برتا جاتا ہے۔ ویسے ناول انگریزی کا لفظ ہے وہاں مونث مذکر کی ضرورت نہیں ہے۔

ویسے کتاب اور کہانی تو دونوں مونث کے صیغے میں ہی آتی ہیں۔
آپ کی اس بات کے بعد میں نے اپنی فہرست پر نظر ماری کہ میرے پاس واقعی منی بیگم ہی کی آواز میں ہے نا۔۔۔۔۔ جی مہدی حسن والی بھی ہے میرے پاس۔۔۔ :)

جی بالکل۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اچھا ۔۔۔ ۔! ہم نے سنا ہے کہ مہدی حسن نے بھی گائی ہے یہ غزل۔۔۔ ۔!

ویسے ہمارے ہاں تو ناول کو زیادہ تر مذکر ہی برتا جاتا ہے۔ ویسے ناول انگریزی کا لفظ ہے وہاں مونث مذکر کی ضرورت نہیں ہے۔

ویسے کتاب اور کہانی تو دونوں مونث کے صیغے میں ہی آتی ہیں۔

دوبارہ پڑھنے پر پتہ چلا کہ اس تحریر میں تین عدد "ویسے" آ گئے ہیں۔

ویسے بُرا تو نہیں لگتا نا۔۔۔۔۔! :D:p
 
ماہی احمد

لائبریرین
میرے پاس منی بیگم کی آواز میں ہے یہ۔۔۔ خوبصورت گائیکی ہے ان کی ۔۔۔ ۔ :)
ویسے بین السطور کیا ناول مونث صیغہ ہے۔۔۔
میں بھی یہی سوچ رہی تھی۔ :)
اچھا ۔۔۔ ۔! ہم نے سنا ہے کہ مہدی حسن نے بھی گائی ہے یہ غزل۔۔۔ ۔!

ویسے ہمارے ہاں تو ناول کو زیادہ تر مذکر ہی برتا جاتا ہے۔ ویسے ناول انگریزی کا لفظ ہے وہاں مونث مذکر کی ضرورت نہیں ہے۔

ویسے کتاب اور کہانی تو دونوں مونث کے صیغے میں ہی آتی ہیں۔
بے شک انگریزی میں ضرورت نہیں مگر تب جب انگریزی بولی یا لکھی جا رہی ہو، میرا ذاتی خیال ہے کہ انگریزی کا ہی لفظ اگر اردو میں استعمال ہو رہا ہے تو اسے صحیح صنف (مجھے نہیں معلوم کون سا لفظ آئے گا ) کے ساتھ استعمال کرنا ہی جملے کی خوبصورتی ہے، باقی آپ سب ہی مجھ سے بہتر جانتے ہیں۔
اور جو آپ نے کتاب اور کہانی کے متعلق کہا، تو وہ تو کتاب اور کہانی ہے نا۔۔۔
:)
 
محمداحمد

لائبریرین
میرا ذاتی خیال ہے کہ انگریزی کا ہی لفظ اگر اردو میں استعمال ہو رہا ہے تو اسے صحیح صنف (مجھے نہیں معلوم کون سا لفظ آئے گا ) کے ساتھ استعمال کرنا ہی جملے کی خوبصورتی ہے، باقی آپ سب ہی مجھ سے بہتر جانتے ہیں۔
:)

یہ بات تو ٹھیک ہے لیکن جب انگریزی میں ایسے الفاظ کی نحوی تذکیر و تانیث موجود ہی نہیں تو اس بات کا تعین کون کرے گا کہ اردو میں کوئی خاص لفظ مذکر سمجھا جائے گا یا مؤنث؟

جیسے انگریزی لفظ Jug کو سندھ کا اردو دان طبقہ مذکرکے طور پر استعمال کرتا ہے جبکہ شاید پنجاب میں اسے مونث گردانا جاتا ہے۔ اسی طرح اکثر لوگ Fax کو مذکر بولتے ہیں جب کہ کچھ لوگوں سے ہم نے یہ بھی سنا ہے کہ "میری فیکس آئی کہ نہیں؟" :p

ویسے آپ کیا کہتی ہیں۔ ناول پڑھا ہوا ہے یا ناول پڑھی ہوئی ہے؟ :)
 
Top