پینسل سے پکسل تک

ہم نے ابن سعید بھائی کے مراسلوں سے (یوزرنیم کی تبدیلی والی لڑی میں) اندازہ لگایا تھا کہ محفل میں ایک نام سے دو آئی ڈیز نہیں ہو سکتیں ناموں میں کچھ نہ کچھ تفریق ہونا چاہیے۔
نام تو کافی مختلف ہیں۔ محمد ظہیر اور ظہیر احمد ظہیر

اچھا بعد میں سمجھ آئی، ہادیہ بہن کا ٹیگ نہ دیکھا تھا۔ :)
 

زیک

مسافر
ہم نے ابن سعید بھائی کے مراسلوں سے (یوزرنیم کی تبدیلی والی لڑی میں) اندازہ لگایا تھا کہ محفل میں ایک نام سے دو آئی ڈیز نہیں ہو سکتیں ناموں میں کچھ نہ کچھ تفریق ہونا چاہیے۔
یہ سپیس کا مسئلہ ہے۔ نستعلیق میں سپیس کے ساتھ جو سلوک ہوتا ہے بہتر ہے کہ صرف سپیس کے فرق سے نئی آئی ڈی بنانے کی اجازت نہ ہو

بلکہ اعراب اور دوسرے سپیشل کیریکٹر کی بھی نام میں اجازت نہیں ہونی چاہیئے
 
آپ کی غایت درجہ کو پہنچی ہوئی انتہائی ثقیل اردو کو مابدولت کی خواہرم کو سمجھنے کے لیے کافی دقت کا سامنا کرنا پڑا۔ مگر جان کی امان پائیں تو ہم کچھ طوہا کراہا عرض کرنے کی جسارت کررہے ہیں ۔۔ اور وہ یہ کہ آپ نے ٹیگ محمد ظہیر صاحب کو کردیا ہے جبکہ یہ دیدہ زیب ،اعلی شاہکار اور مشاقی ء فن کا مظاہرہ جناب عزت مآب (ڈاکٹر کم شاعر زیادہ) یعنی ظہیر احمد ظہیر صاحب نے کیا ہے۔۔
اففف۔۔ پسینہ آگیا ۔ اور پھر بھی ہم آپ کی طرح لکھ نہیں پائے۔۔ :(
مابدولت خواہرم ہادیہ کی خدمت میں ہدیۂ تشکربہمراہ انکساربے پایاں پیش کرنے کواپنے لئے باعث فخرومنزلت محسوس کرتے ہیں کہ انہوں نے بروقت مابدولت کے ایک سہو کی نشاندہی کردی جبکہ ہنوزگنجائش تدوین دستیاب تھی، اور مابدولت نے بھی لمحاتی تاخیرکیے بنا مذکورہ غلطی کا قلع قمع کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا،تاہم معززبہن ہادیہ کے لیے اظہارتشکرکےجوابی مراسلے میں تاخیرکا سبب فراہمیء برقی رو کا منقطع ہونا تھا جومابدولت کی تحریرکے تسلسل میں قدغن ناگزیرثابت ہوا۔بہرکیف ، دیرآید درست آید کے مصداق امیدہے کہ مراسلۂ ہذا اپنے مقاصد کی بجا آوری میں کامل کامیابی سے ہمکنار ہوگی!:):)
 

ہادیہ

محفلین
مابدولت خواہرم ہادیہ کی خدمت میں ہدیۂ تشکربہمراہ انکساربے پایاں پیش کرنے کواپنے لئے باعث فخرومنزلت محسوس کرتے ہیں کہ انہوں نے بروقت مابدولت کے ایک سہو کی نشاندہی کردی جبکہ ہنوزگنجائش تدوین دستیاب تھی، اور مابدولت نے بھی لمحاتی تاخیرکیے بنا مذکورہ غلطی کا قلع قمع کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا،تاہم معززبہن ہادیہ کے لیے اظہارتشکرکےجوابی مراسلے میں تاخیرکا سبب فراہمیء برقی رو کا منقطع ہونا تھا جومابدولت کی تحریرکے تسلسل میں قدغن ناگزیرثابت ہوا۔بہرکیف ، دیرآید درست آید کے مصداق امیدہے کہ مراسلۂ ہذا اپنے مقاصد کی بجا آوری میں کامل کامیابی سے ہمکنار ہوگی!:):)
واہ واہ۔۔میں بھی سوچ رہی تھی اتنی محنت سے نقل مار کر میں نے آپ کے انداز میں نشاندہی کی ہے غلطی کی۔۔ :noxxx:
مگر بھیا نے ابھی تک شاباش کیوں نہیں دی مجھے۔۔۔:laughing:
ویسے بھیا پلیزز مجھ پر تھوڑا ترس کھائیں ۔۔ اتنی بڑی نا آپ نے غلطی کی نا میں نے نشاندہی کی۔۔:heehee:
جتنا مشکل جوابی مراسلہ آپ نے ارسال فرمایا۔۔ مگر آپ کا بہت بہت شکریہ۔۔ اچھے بھیا ہیں۔۔ اردو محفل کی ڈکشنری۔۔ ہی ہی ہی۔۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت خوب قبلہ۔ آپ ڈاکٹر نہ ہوتے تو پھر بھی ڈاکٹر ہی ہوتے! :)
بجا فرمایا وارث صاحب قبلہ!
بیشک ہم نے ان ’’کاغذوں‘‘ کی ’’ ڈاکٹرنگ‘‘ ضرور کی ہے لیکن قسم لے لیجئے کہ کہیں بھی کالبری فونٹ استعمال نہیں کیا ۔ ہمارے ہاتھ بالکل صاف ہیں ۔ :):):)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیر بھائی ۔ پتہ نہیں آپ اپنے مریضوں کے ساتھ کیا کرتے ہیں ۔ :)

ہا ہا ہا ! عاطف بھائی قسم لے لیجئے مریضوں کے ساتھ تو بالکل بھی ایسے ’’ بے فضول ‘‘ کام نہیں کرتا ۔ بہت قاعدے قرینےسے چلتا ہوں ۔ بس کاغذ قلم ہاتھ میں آتے ہی کچھ ہوجاتا ہے اور یہ کچھ سرزد ہونے لگتا ہے ۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت عمدہ ماشاء اللہ!!!

واہ۔۔ سبحان اللہ سبحان اللہ۔۔ ماشاء اللہ
زبردست۔۔۔۔۔۔ لاجواب اعلیٰ ۔۔ گریٹ ۔۔ امیزنگ
:applause::applause::applause::thumbsup::thumbsup::thumbsup::applause::applause::applause:
آپ تو چھپے رستم ہیں ظہیر بھائی۔۔ اتنا ٹیلنٹ۔۔ جتنی خوبصورتی سے اللہ پاک کے پیارے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لکھا (سکیچ) کیا ہے اللہ پاک آپ کو اپنے محبوب ترین بندوں میں شامل فرمائے۔۔ آمین۔۔ خوش رہیں سلامت رہیں ۔۔:)




عمدہ, کمال, آفرین!!!

کمال کرتے ہو ڈاکٹر ۔


سبحان اللہ
بہت خوبصورت آرٹ ورک۔
پہلے محمد احمد بھائی کے ذریعہ آپ کے اس ہنر کے بارے میں معلوم ہوا تھا۔ :)

ماشاءاللہ!! بہت خوبصورت آرٹ ورک ہے۔

ماشاءاللہ ۔ ۔آپ کا ہنر بہت ہی خوبصورت اور قابلِ تعریف ہے ۔ ۔

آپ تمام خواتین وحضرات کا بہت ممنون ہوں ! بہت بہت شکریہ کہ یہ کچھ آڑھی ترچھی لکیریں آپ کو پسند آئیں ۔ اصل کام تو فوٹو شاپ کا ہے ۔
اللہ آپ لوگوں کو خوش و خرم رکھے!
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
درجۂ غائت کو پہنچی اس مشاقیء فن کے مظاہرے نے مابدولت کوبہت متاثر کیا اوران دیدہ زیب شاہکاروں کو ملاحظہ کرکے مابدولت کماحقہ محظوظ ہوئے۔مابدولت اپنے برادرجوانسال ظہیراحمدظہیر کوقلب صمیم کے نہاں خانوں سے خراج تحسین پیش کرنے کی خواہش بسیارکے باجودقرارواقعی الفاظ کے انتخاب وادائیگی سے اپنے تئیں تہی دست پاتے ہیں۔چنانچہ رسم کی پاسداری کے لئے طوہا"وکراہا" مابدولت بھی مدح سرائی کے لئے بہم دستیاب علامات کا سہارا لینے پرہی اکتفا کرینگے ۔:):)
:great: :best: :a6: :zabardast1: :good:

آپ کی غایت درجہ کو پہنچی ہوئی انتہائی ثقیل اردو کو مابدولت کی خواہرم کو سمجھنے میں کافی دقت کا سامنا کرنا پڑا۔ مگر جان کی امان پائیں تو ہم کچھ طوہا کراہا عرض کرنے کی جسارت کررہے ہیں ۔۔ اور وہ یہ کہ آپ نے ٹیگ محمد ظہیر صاحب کو کردیا ہے جبکہ یہ دیدہ زیب ،اعلی شاہکار اور مشاقی ء فن کا مظاہرہ جناب عزت مآب (ڈاکٹر کم شاعر زیادہ) یعنی ظہیر احمد ظہیر صاحب نے کیا ہے۔۔
اففف۔۔ پسینہ آگیا ۔ اور پھر بھی ہم آپ کی طرح لکھ نہیں پائے۔۔ :(
ماشاءاللہ ! :)تجریدی آرٹ پر اس طرح کے نستعلیق تبصرے پہلی دفعہ نظر سے گزرے ہیں ۔ :):):)
:)
ہادیہ صاحبہ ، یہ آپ کی ڈاکٹر کم اور شاعر زیادہ والی بات درست نہیں ۔ اگر درست ہوتی تو میں یہاں محفل میں مہینے میں ایک دفعہ کے بجائے دن میں تین تین دفعہ نظر آتا ۔ :):):)
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اور وہ برادرِ جواں عزم و جواں ہمت تو ضرور ہیں، مگر جواں سال نہیں۔

تابش بھائی اگر آپ نے یہ بات دو سال پہلے لکھی ہوتی تو میں سمجھتا کہ جوان سال دراصل چون سال کا ٹائپو ہے
واہ واہ واہ ظہیر بھائی، بہت خوبصورت مصوری ہے۔۔۔ میں تو آپ کی بچپن کی رودادِ مصوری پڑھتے ہوئے سوچ رہا تھا کہ یہ مصرع اب آیا کہ تب آیا:
"سیکھے ہیں مہ رخوں کے لیے ہم مصوری"
پذیرائی کا شکریہ فاتح بھائی ! بس یہ وقت گزاری کا مشغلہ ہی ہے ۔ ایامِ زمستاں میں جب برفباری گھر میں نظربند کر دیتی ہے تو یہی کچھ سوجھتا ہے ۔
اورجو مصرع آپ نے بین السطور پڑھا اس کے لئے آپ کی بصیرت اور بصارت دونوں کو داد!:):):)
 

عرفان سعید

محفلین
scan0052.jpg
scan0052.jpg


وہی اسکیچ ایک اور ٹائل کی شکل میں
Mohammed_clay_tablet_3.jpg



بچوں کی کریئان سے بنایا ہوا ایک اسکیچ
scan0036_-small.png

کمپیوٹر کی مدد سے تدوین و تزئین کے بعد

mohammad_green_pencil.jpg



کشیدہ کاری کا تاثر دینے کی ایک کوشش
abstract_2.jpg



رنگین پینسل میں ایک اسکیچ
scan0037-smaller.png

scan0037-small.png

ایک اور اسکیچ سے لفظ اللہ شامل کرکے کمپوز کیا گیا
alhamd_color_pencil_-_smaller.png

alhamd_color_pencil_-_small.png
لاجواب! بہت اعلی!۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قوتِ گویائی جیسے سلب ہو گئی ہو۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ماشاءاللہ بہت عمدہ

ماشاءاللہ بہت خوب کمال کا فن ہے
لاجواب! بہت اعلی!۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قوتِ گویائی جیسے سلب ہو گئی ہو۔

بہت بہت شکریہ خاتون و حضرات!! بہت نوازش اس قدر افزائی کے لئے! اللہ آپ کو شاد و آباد رکھے ! آمین
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
دو نئی گرافکس کا اس لڑی میں اضافہ کررہا ہوں ۔ یہ سنجیدہ آرٹ نہیں بلکہ کچھ قلم برداشتہ لکیروں کو فوٹو شاپ کی مدد سے آرٹ میں تبدیل کرنے کا ایڈونچر ہے ۔
لہو گرم رکھنےکا ہے اک بہانہ


scan0051_smaller.jpg
 
Top