پینسل سے پکسل تک

ہادیہ

محفلین
واہ۔۔ سبحان اللہ سبحان اللہ۔۔ ماشاء اللہ
زبردست۔۔۔۔۔۔ لاجواب اعلیٰ ۔۔ گریٹ ۔۔ امیزنگ
:applause::applause::applause::thumbsup::thumbsup::thumbsup::applause::applause::applause:
آپ تو چھپے رستم ہیں ظہیر بھائی۔۔ اتنا ٹیلنٹ۔۔ جتنی خوبصورتی سے اللہ پاک کے پیارے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لکھا (سکیچ) کیا ہے اللہ پاک آپ کو اپنے محبوب ترین بندوں میں شامل فرمائے۔۔ آمین۔۔ خوش رہیں سلامت رہیں ۔۔:)
 

فاتح

لائبریرین
واہ واہ واہ ظہیر بھائی، بہت خوبصورت مصوری ہے۔۔۔ میں تو آپ کی بچپن کی رودادِ مصوری پڑھتے ہوئے سوچ رہا تھا کہ یہ مصرع اب آیا کہ تب آیا:
"سیکھے ہیں مہ رخوں کے لیے ہم مصوری"
 
درجۂ غائت کو پہنچی اس مشاقیء فن کے مظاہرے نے مابدولت کوبہت متاثر کیا اوران دیدہ زیب شاہکاروں کو ملاحظہ کرکے مابدولت کماحقہ محظوظ ہوئے۔مابدولت اپنے برادرجوانسال ظہیراحمدظہیر کوقلب صمیم کے نہاں خانوں سے خراج تحسین پیش کرنے کی خواہش بسیارکے باجودقرارواقعی الفاظ کے انتخاب وادائیگی سے اپنے تئیں تہی دست پاتے ہیں۔چنانچہ رسم کی پاسداری کے لئے طوہا"وکراہا" مابدولت بھی مدح سرائی کے لئے بہم دستیاب علامات کا سہارا لینے پرہی اکتفا کرینگے ۔:):)
:great: :best: :a6: :zabardast1: :good:
 
آخری تدوین:

ہادیہ

محفلین
درجۂ غائت کو پہنچی اس مشاقیء فن کے مظاہرے نے مابدولت کوبہت متاثر کیا اوران دیدہ زیب شاہکاروں کو ملاحظہ کرکے مابدولت کماحقہ محظوظ ہوئے۔مابدولت اپنے برادرجوانسال محمدظہیر کوقلب صمیم کے نہاں خانوں سے خراج تحسین پیش کرنے کی خواہش بسیارکے باجودقرارواقعی الفاظ کے انتخاب وادائیگی سے اپنے تئیں تہی دست پاتے ہیں۔چنانچہ رسم کی پاسداری کے لئے طوہا"وکراہا" مابدولت بھی مدح سرائی کے لئے بہم دستیاب علامات کا سہارا لینے پرہی اکتفا کرینگے ۔:):)
:great: :best: :a6: :zabardast1: :good:
آپ کی غایت درجہ کو پہنچی ہوئی انتہائی ثقیل اردو کو مابدولت کی خواہرم کو سمجھنے میں کافی دقت کا سامنا کرنا پڑا۔ مگر جان کی امان پائیں تو ہم کچھ طوہا کراہا عرض کرنے کی جسارت کررہے ہیں ۔۔ اور وہ یہ کہ آپ نے ٹیگ محمد ظہیر صاحب کو کردیا ہے جبکہ یہ دیدہ زیب ،اعلی شاہکار اور مشاقی ء فن کا مظاہرہ جناب عزت مآب (ڈاکٹر کم شاعر زیادہ) یعنی ظہیر احمد ظہیر صاحب نے کیا ہے۔۔
اففف۔۔ پسینہ آگیا ۔ اور پھر بھی ہم آپ کی طرح لکھ نہیں پائے۔۔ :(
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین
اور وہ برادرِ جواں عزم و جواں ہمت تو ضرور ہیں، مگر جواں سال نہیں۔
ہم نے ابن سعید بھائی کے مراسلوں سے (یوزرنیم کی تبدیلی والی لڑی میں) اندازہ لگایا تھا کہ محفل میں ایک نام سے دو آئی ڈیز نہیں ہو سکتیں ناموں میں کچھ نہ کچھ تفریق ہونا چاہیے۔
 

ہادیہ

محفلین
ہم نے ابن سعید بھائی کے مراسلوں سے (یوزرنیم کی تبدیلی والی لڑی میں) اندازہ لگایا تھا کہ محفل میں ایک نام سے دو آئی ڈیز نہیں ہو سکتیں ناموں میں کچھ نہ کچھ تفریق ہونا چاہیے۔
اب ٹیگ کرتے ہوئے مجھے بھی پتہ چلا ظہیر احمد ظہیر کے نام سے دو آئی ڈی ہیں۔۔ اور آج محفل میں ایک اور محمد احمد صاحب آن لائن تھے جبکہ پہلے میں سمجھی محمد احمد بھائی آج آن لائن آئے ہیں لیکن وہ بھی کوئی اور تھے۔
 
Top