پیغامات کو نظر انداز کریں

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

آپ میں سے کچھ دوست وی بلیٹن کی اگنور فیچر سے واقف ہوں گے جس کے ذریعے کسی ایک خاص ممبر کے پیغامات کو نظر انداز کرنا ممکن ہے۔ میں نے فورم میں ایک اور فیچر شامل کی ہے جس کے ذریعے مکمل تھریڈز کو نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔ کسی تھریڈ کو نظر انداز کرنے کے لیے ذیل کی تصویرکے مطابق اس تھریڈ کے صفحے پر موضوع کے اختیارات کے مینو میں اس تھریڈ‌ کو نظر انداز کریں کی آپشن پر کلک کریں:

ingnore_thread_option.JPG

اس سے یہ تھریڈ آپ کو مزید اس فورم میں نظر نہیں آئے گا۔ اگر آپ اس تھریڈ کو اگنور لسٹ سے نکالنا چاہتے ہوں تو آپ ذیل کی تصویر کے مطابق اپنے کنٹرول پینل میں جا کر نظر انداز کیے گئے موضوعات کی لسٹ میں ترمیم کر سکتے ہیں۔

ingnore_thread_usercp.JPG

میں امید کرتا ہوں کہ یہ فیچر کچھ دوستوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ ;)

والسلام
 
میم نون

محفلین
میرے تو یہ کسی کام کا نہیں، اگر میں کسی ٹاپک کو نا پڑھنا چاہوں تو اسے کھولتا ہی نہیں :rolleyes:

بہرحال شائد کسی کے کام آہی جاوے۔ شکریہ۔
 
فرضی

محفلین
یہ فیچر شاید ان سائٹس کے لیے تو مفید ہے جہاں پہ ایڈلٹ کونٹینٹس ہوتے ہیں اور ایسے ٹاپکس کو اگنور کیا جاسکتا ہے۔ محفل تو ماشاءاللہ بہت شریف ہے اور سارے اراکین بھی شریف ہیں اس لیے اس فیچر کی کوئی خاص ضرورت نہیں پڑے گی;)
 
تیشہ

محفلین
بہت خوب ۔ ۔۔ ۔ مگر تھریڈ تو ٹھیک وہ تو کیا جاسکتا ہے ۔ مگر کیا ایسا کوئی سسٹم بھی ہے کہ کسی ممبر کی پوسٹ پڑھنے کو دل نہ چاہ رہا ہو ، اور آنکھوں کے سامنے بھی نا آئے ۔ تو اسکے لئے کچھ ہے کہ محض صبر ، اور دل پر پتھر رکھ کر ہی اگنور کرنا پڑے گا ، ۔۔ :(
 
باجو! بالکل ممکن ہے ایسا بھی۔ جس ممبر کی پوسٹ پڑھنے کا دل نہ چاہے، اس ممبر کو نامنظور افراد کی فہرست میں شامل کرلیں۔۔۔۔۔۔۔۔ یعنی کہ اس رکن کی پروفائل میں جائیں۔ وہاں لکھا ہوگا کہ اسے اپنے دوستوں کی فہرست میں شامل کریں یا اسے نامنظور افراد کی فہرست میں شامل کریں۔۔۔ تو اگر اسے آپ نامنظور افراد کی فہرست میں شامل کرلیں گی تو اس کے پیغامات نظر نہیں آئیں گے بلکہ اس کے پیغامات کی جگہ لکھا ہوگا کہ یہ بندہ آپ کی نامنظور افراد کی فہرست میں شامل ہے اس لیے اس کا پیغام پوشیدہ ہے۔۔۔۔۔۔ :)
 
زبردست ، ۔ ، بہت شکریہ راہبر ،
میری لسٹ میں نامنظور بےتحاشہ ہیں ۔ ۔ میں آج ہی اسے سیٹ کرتی ہوں ۔ ۔ یہ تو بہت اچھا سسٹم ہے ۔
WowSmiley.gif
 
تفسیر

محفلین
کیا ایسا بھی کاوئنٹر موجود ہے کہ جس سے" نامنظور" ہونے والے کو " نامنظور کرنےوالوں کی تعداد" کا پتہ چلتا رہے؟:hmm:
یہ میرے لیے کافی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔۔۔smile_tongue
:hangloose:
 
تیشہ

محفلین
:chalo:
کیا ایسا بھی کاوئنٹر موجود ہے کہ جس سے" نامنظور" ہونے والے کو " نامنظور کرنےوالوں کی تعداد" کا پتہ چلتا رہے؟:hmm:
یہ میرے لیے کافی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔۔۔smile_tongue
:hangloose:

بڑے بھیا ، آپکو نامنظور نہیں کر رہی میں ۔
zzzbbbbnnnn.gif
ایسا نہ ہو کہیں ، کبھی آپکی کوئی پوسٹ ، کوئی رپلائی میری نظر سے نا گزرے تو میں جواب نہ لکھ پاؤں تو آپ کو یہ خیال آجانا ہے کہ اس نے مجھے نامنظور کر رکھا ہے ۔
zzzbbbbnnnn.gif
اسلئیے پیشیگی بتا دیا ہے آپکو ۔ ۔

نوٹ ۔ ( کل میں فون کروں گی ۔)
 
ظفری

لائبریرین
شکریہ نبیل، زبردست فیچر ہے، اور کافی افاقہ ہوگا اس سے کچھ احباب کو۔;)

بجا فرمایا وارث بھائی ۔۔ کم از کم مجھے تو بہت افاقہ ہوا ۔:grin:
" ناپسندیدہ لوگوں " کی پوسٹ نادیدہ ہونے کے باعث اب جب بھی محفل پر میں آرہا ہوں سکون سے کچھ تعمیری اور مثبت دھاگوں پر بھرپور توجہ دے پا رہا ہوں ۔ ہر طرف سکون ہی سکون ہے ۔ ورنہ بے تکی اور اور اوٹ پٹانگ باتیں دیکھ کر محفل کے پہلے ہی صفحے سے واپسی ہو رہی تھی ۔ ;)

نبیل بھائی اللہ آپ کو اس کا اجر دے دیگا ۔ :)
 
محمد وارث

بس ظفری بھائی دیکھ لیں کہ نبیل کو ہم لوگوں کا کتنا خیال ہے۔ :grin:

اور یہ جو آپ نے لکھا کہ "اجر دے دیگا" تو گویا آپ کو شک ہے کوئی۔;)
 
ظفری

لائبریرین
بس ظفری بھائی دیکھ لیں کہ نبیل کو ہم لوگوں کا کتنا خیال ہے۔ :grin:

وارث بھائی ۔۔۔۔ اس بات سے تو انکار نہیں کہ نبیل بھائی کو ہمارا کتنا خیال ہے ۔۔۔ مگر مجھے کئی بار ایسا لگا کہ نبیل بھائی کو اس آپشن کی ہم سے زیادہ ضرورت ہے ۔ ;)
 
Top