مبارکباد پیارے بھائی محب

ظفری نے کہا:
دھاگے کا عنوان دیکھ تو خدا کی قسم میرے پیروں سے نکل گئی ۔ میں نے کہا کہ ابھی تو کل ہی بات ہوئی تھی محب سے ۔۔ یہ اچانک کیسے ہوگیا ۔ اچھا خاصا پٹر پٹر بات کرتے ہوئے رخصت کیا تھا ۔۔۔ کیا معلوم کہ اب ایسی گھگھی بند جائے گی ۔
مگر جیسے جیسے قیصرانی کے دھاگے کو آگے پڑھتا چلا گیا ۔۔ ویسے ویسے ہی یہ حقیقت آشکار ہوئی کہ ۔۔۔۔ میرے پیارے بھیا ۔۔۔ وہ والے پیارے بھیا نہیں ۔۔۔ بلکہ “یہ“ والے ہیں ۔ بس کیا تھا سجدہ شکر بجا لایا ۔۔ اور وہ بھی اتنا زوردار کہ ابھی تک پیشانی پر ایک گومڑا بنا ہوا ہے ۔ مگر محب سلامت رہے تو ایسے سینکڑوں گومڑے پیشانی پر قبول ہیں اگر جگہ میسر رہے ۔
خیر اب سانس میں سانس واپس آئی ہے تو میں بھی “پیارے بھائی “ محب کو ان کے اُن 3 ہزار خطوط کی مبارک تہہ دل سے دیتا ہوں جو ان کے نامہ اعمال میں لکھے جا چکے ہیں ۔
اللہ کرے آپ ایسے ہی لکھتے رہیں ۔
آمین
:lol:

نہ ۔۔۔۔۔۔۔ کیا نکل گئی پیروں سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چپل :wink:
 

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو محب، اور اب ماشا ءاللہ تمھاری رفتار مین تیزی اور قلم میں بھی تیزی آ گئی ہے، یعنی تیز رفتاری نہیں، دھار والی تیزی۔
 
اعجاز اختر نے کہا:
مبارک ہو محب، اور اب ماشا ءاللہ تمھاری رفتار مین تیزی اور قلم میں بھی تیزی آ گئی ہے، یعنی تیز رفتاری نہیں، دھار والی تیزی۔

خیر مبارک اعجاز صاحب ، آپ کی شفقت اور محبت شاملِ حال رہی تو تیزی آئے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دھار والی کسی کسی کے لیے :lol:

آپ کے الفاظ بہت حوصلہ بڑھاتے ہیں ، میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں اپنی کیفیت کا اظہار کر سکوں مگر میں چاہوں گا کہ یہ نظرِ التفات رہے مرے حال پر۔
 

تلمیذ

لائبریرین
بھئی آپ سب لوگ کیوں علوی صاحب کے پیچھے پڑ گئے ہیں ، آپکے جوابات پڑھ پڑھ کر ہول آرہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انکی عمر دراز کریں ۔ ابھی ہمیں اور اردو کو انکی بے حد ضرورت ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
قیصرانی صاحب، عنوان دیکھ کر اگر میں غلطی سے تعزیت لکھ دیتی تو۔۔۔! :)
باس صاحبہ، کیا کسی کو پیارے بھائی محبلکھنا یا خدا نخواستہ آہ محب بھائی لکھنا ایک جیسا دکھائی دے سکتا ہے؟ (مذاق)

ویسے غلطی ہونے پر بتاتا کہ۔۔۔ :lol:

قیصرانی
 
ماوراء نے کہا:
دوست نے کہا:
مبارکباد۔
نیا عہدہ ملا یا نہیں؟؟ :)

یاد آیا۔ عہدہ ملنے پر ہی مبارک دینی تھی نا۔ کیا محب کو نیا عہدہ ملا ہے۔ ؟؟؟
اگر نہیں تو میری مبارک واپس کی جائے۔ :roll:

سنا نہیں ہوا کہ دی ہوئی مبارکباد واپس نہیں کی جائے گی اس لیے مبارکباد دیتے ہوئے اپنی تسلی کر لیں کہ جسے مبارکباد دے رہے ہیں اسے ہی دینی ہے۔
 

سارہ خان

محفلین
3000 خطوط ہوجانے پر کیا بھائی کا عہدہ ملتا ہے۔۔۔ :roll: :p ۔۔۔۔۔محب آپ کو 3000 خطوط اور بھائی بننے پر بہت بہت مبارک۔۔۔ :p
 
خیر مبارک سارہ 3000 خطوط پر ، عہدہ تو کوئی نہیں ملا البتہ قیصرانی کا عنوان دلچسپ تھا جس سے مختلف قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
قیصرانی کا عنوان دلچسپ تھا جس سے مختلف قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔
قیصرانی کا عنوان تو منصور ہے۔ قیصرانی کی پوسٹ کا عنوان کہ سکتے ہیں۔ :lol:

ویسےعہدہ بھی مبارک ہو۔ کہو تو ایک نیا دھاگہ کھول دوں؟

قیصرانی
 

زیک

مسافر
ہمارا بھائی تمہارا بھائی محب بھائی محب بھائی

اور محب جن کا بھائی نہیں ہے ان کا ماموں ہے۔ :)
 
Top