مبارکباد پیارے بھائی محب

شمشاد نے کہا:
موقع ملا تھا محب سے ایک بدلہ برابر کرنے کا اور میں موقع ضائع نہیں ہونے دیا، اب پتہ نہیں جوابی حملہ کیا ہو گا۔

شمشاد موقع تو اب برابر ہوں گے ، اب ظفری سے گٹھ جوڑ کر ہی لیا ہے تو میں رضوان کے آنے تک نچلا تو نہیں بیٹھ سکتا۔ جوابی حملہ کے لیے موقع کی تلاش میں ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
محب بھائی میں نے کچھ نہیں کیا، چاہے اقوامِ متحدہ کا اجلاس بلا لیں اور تحقیقات کروا لیں۔ یہ ساری شرارت اُدھر سے ہی ہو رہی ہے۔
 
ظفری نے کہا:
محب تو اُس دن کو رو رہا ہے شمشاد بھائی ۔۔۔ جب اُس نے مجھ سے کہا تھا کہ “ یار ! کچھ لکھا کرو نا ! “ ۔۔۔۔ :lol:
اب لکھنا شروع کیا ہے تو ۔۔۔ :wink:

ہاں اب کیا کروں میں نے تم سے لکھنے کے لیے کہا تھا تم نے “ رونا “ ہی شروع کردیا

اور ستم یہ کہ نام اس کا لکھنا رکھ دیا :lol:
 
شمشاد نے کہا:
محب بھائی میں نے کچھ نہیں کیا، چاہے اقوامِ متحدہ کا اجلاس بلا لیں اور تحقیقات کروا لیں۔ یہ ساری شرارت اُدھر سے ہی ہو رہی ہے۔

یعنی آپ کا کوئی کردار نہیں اور معصومیت کے دعویدار ہیں۔

میں بغیر تحقیق کے مان لوں کہ ساری شرارت اُدھر سے ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
کردار تو میرا ہے کہ باکردار ہوں اور معصوم بھی ہوں۔ آپ بے شک پولیس والوں سے پوچھ لیں۔ یہ ساری شرارت اُدھر سے ہی ہوئی ہے، اب دیکھیں ناں آب گم کتنی جلدی لکھی گئی ہے، آخر کوئی وجہ ہے تو جلدی میں لکھی گئی ہے ناں، پہلے کیوں نہیں اتنی جلدی،

سمجھیں ناں بات کو۔
 
پولیس والوں سے اب کیا پوچھوں ان کے بارے میں تو مشہور ہے کہ نہ ان کی دوستی اچھی نہ دشمنی بلکہ شعر ملاحظہ کیجیے

ہوا سے دوستی اچھی نہ دشمنی
چراغ گل کرے شعلوں کو اور بھڑکائے

باقی آپ کی باتوں میں مجھے کافی وزن محسوس ہورہا ہے ۔
 
امن ایمان نے کہا:
محب علوی نے کہا:
امن ایمان ، میں آپ کا شکریہ ادا کروں کہ معذرت کروں سمجھ نہیں آرہا ۔
قیصرانی ذرا دو مہریں شکریہ اور معذرت کی تو بھیجنا۔

اور محب مجھے یہ سممجھ نہیں آرہا کہ آپ کے دوستوں کو ڈانٹوں یا چپ رہوں

ڈانٹے نہ بس پڑھ کر لقمہ دیتی جائیں جہاں دل چاہے ، یہ نوک جھونک تو چلتی رہے گی جگہ جگہ :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
پولیس والوں سے اب کیا پوچھوں ان کے بارے میں تو مشہور ہے کہ نہ ان کی دوستی اچھی نہ دشمنی بلکہ شعر ملاحظہ کیجیے

ہوا سے دوستی اچھی نہ دشمنی
چراغ گل کرے شعلوں کو اور بھڑکائے

باقی آپ کی باتوں میں مجھے کافی وزن محسوس ہورہا ہے ۔

بالکل وزن ہے میری باتوں میں، مجھے خود محسوس ہوا تھا، اسی لیے تو میں اپنے آپ سے جان چھڑائی ہے۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
نوک جھونک میں مرنے مارنے کی بات کہاں سے آ گئی،

ویسے مرنے سے ڈرنا نہیں چاہیے میرا مطلب ہے کسی پر مرنے سے، :wink:
 

امن ایمان

محفلین
دیکھیں ابھی میں یہ جواب بلکل سنجیدگی سے دے رہی ہوں ۔۔ محب نے جو کہا۔۔۔پھر کچھ ممبرز نے تعزیت جیسے لفظ استمعال کیے۔۔۔تو مجھے ان باتوں سے بڑا ڈر لگتا ہے۔۔۔ موت برحق ہے لیکن ہم کتنی آسانی سے اس کو مذاق میں اڑا دیتے ہیں ۔۔۔ اگر خدانخواستہ یہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خیر چھوڑیں

پلیز آپ لوگ میری بات کا بُرا مت مانیے گا۔۔۔بس کچھ باتیں انسان کے بس میں نہیں ہوتیں۔۔۔اس لیے میں بھی یہاں چپ نہیں رہ سکی :(


شمشاد نے کہا:
ویسے مرنے سے ڈرنا نہیں چاہیے میرا مطلب ہے کسی پر مرنے سے،

کسی پر مرنے سے۔۔۔اور کسی کے لیے مرنے سے ڈرنا اچھا ہوتا ہےنا
 

شمشاد

لائبریرین
امن ایمان سے آپ ایسے ہی سنجیدہ ہو رہی ہیں، یہاں ہم ہنسی خوشی وقت گزارنے آتے ہیں۔ نوک جھونک، چھیڑ چھاڑ، لیکن تہذیب کے گول گول دائرے میں، ویسے چپٹے بھی ہوں تو چلیں گے۔

رہی بات خمیروں کی، تو ضروری نہیں کہ حکیم صاحب نے یا ڈاکٹر صاحب نے ہر دوا کھا کر آزمائی ہو، آخر علم بھی تو کوئی چیز ہے۔

آپ بلا خوف و خطر وہ خمیرے استعمال کر سکتی ہیں۔
 

امن ایمان

محفلین
میری دعا ہے کہ آپ سب اسی طرح ہنستے مسکراتے رہیں ۔۔بس جس بات سے میں منع کر رہی ہوں وہ مت کریے گا۔۔ورنہ۔۔۔۔ اللہ تعالٰی گناہ دیں گے

رہی بات خمیرے کی تو۔۔۔ اللہ آپ کے علم میں اور اضافہ فرمائیں آمین ۔۔ثم آمین
 

شمشاد

لائبریرین
یہ امن ایمان تو کچھ زیادہ ہی سنجیدہ باتیں کر رہی ہیں۔

ایسا کرتے ہیں کہ ایک نیا دھاگہ کھولتے ہیں جس کا عنوان ہو “ آؤ سنجیدہ باتیں کریں “

ویسے ہمیں بھی دوسرے اراکین اور خاص کر نئے اراکین کی خواہشات کا احترام کرنا چاہیے۔

ٹھیک ہے امن ایمان آپ جس بات سے منع کر رہی ہیں، کوشش کریں گے کہ وہ بات نہ ہو۔

اب تو آپ :D دیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ہمارے سب کے “بھائی“ محب، کدھر رہ گئے ہیں؟

چلے بھی آؤ کہ “دھاگے“ کا کچھ کاروبار چلے

قیصرانی
 

شمشاد

لائبریرین
اب کیا کرنا ہے محب بھائی نے یہاں آ کر، بس ختم ہو گیا مبارک باد کا کاروبار، اب اور کتنا چلائیں گے۔
 

رضوان

محفلین
قیصرانی بہت بہت مبارک ہو اتنا اچھا عنوان منتخب کرنے پر کہ کئیوں نے اس مطلع پر اپنی غزلوں کے روپ میں دل کے پھپھولے پھوڑے، ظفری اور شمشاد کی تو بن آئی ساتھ ہی ذکریا بھی نعرے لگاتے ہوئے پائے گئے جانے محب سے کتنوں کی رقابت ہے اور تو اور فیصل آباد سے شاکر بھی کھلکھلاتے ہوئے آ موجود ہوئے۔
محب آپ کے تین ہزار نے کتنوں کے پول کھول دیئے ہیں۔ یہ اور بات ہے کہ اب تاریخ میں برادرانِ یوسف کے بجائے شاید برادرانِ محب رواج پا جائے۔
ایک اور ایسے ہی بھائی کی طرف سے محب بھائی کو مبارک۔
کاش یہ پیغامات ہمارے ہوتے!!!!
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں اتنے دلبرداشتہ ہیں؟ آپ کی باری بھی بس آیا ہی چاہتی ہے، ابھی جا کے آپ کے لیے 2000 کا تو دھاگہ کھولتا ہوں، چاہیے زکریا بعد میں کچھ بھی کہتے رہیں۔
 
رضوان نے کہا:
قیصرانی بہت بہت مبارک ہو اتنا اچھا عنوان منتخب کرنے پر کہ کئیوں نے اس مطلع پر اپنی غزلوں کے روپ میں دل کے پھپھولے پھوڑے، ظفری اور شمشاد کی تو بن آئی ساتھ ہی ذکریا بھی نعرے لگاتے ہوئے پائے گئے جانے محب سے کتنوں کی رقابت ہے اور تو اور فیصل آباد سے شاکر بھی کھلکھلاتے ہوئے آ موجود ہوئے۔
محب آپ کے تین ہزار نے کتنوں کے پول کھول دیئے ہیں۔ یہ اور بات ہے کہ اب تاریخ میں برادرانِ یوسف کے بجائے شاید برادرانِ محب رواج پا جائے۔
ایک اور ایسے ہی بھائی کی طرف سے محب بھائی کو مبارک۔
کاش یہ پیغامات ہمارے ہوتے!!!!

صحیح مبارکباد دی ہے قیصرانی کو اور باقیوں کے دل کے پھپھولے بھی پھوٹ گئے اس آغاز سے۔ ظفری اور شمشاد کا گٹھ جوڑ اب کسی سے چھپا نہیں رہا اور جس طرح ان دونوں نے مل کر میرے خلاف کھلم کھلا ( اور تمہارے خلاف درپردہ ) محاذ بنا رکھا ہے وہ تم سے ڈھکا چھپا تو نہیں ۔ یہ مجھے اکیلا سمجھ کر شیر ہوگئے ہیں جبکہ میں تمہارا انتظار میں چپ رہتا ہوں تو یہ سمجھتے ہیں کہ ہم دونوں اکیلے ہیں ، بتا دو ایک بار پھر سے انہیں کہ محب اور رضوان یک جان دو قالب ہیں۔ زکریا کو دیکھو جانے کب سے موقع کی تلاش میں تھے جو اتنی خوشی خوشی کود پڑے اور دل کی حسرتیں پوری کرکے ایسے چلتے بنے کہ پلٹ کر نہیں دیکھا۔ شاکر کا کھلکھلانا گوارا ہے کہ اچھا بندہ ہے۔

برادرانِ یوسف کی خوب کہی تم نے ، شعر یاد آگیا


آ رہی ہے چاہِ یوسف سے یہ صدا
دوست یاں تھوڑے ہیں اور بھائی بہت

تم تو دوست ہو بھائی نہ بنو ، بھائی پہلے ہی بہت ، بھر پایا میں بھائیوں سے ۔

تمہارے پیغامات پر میرے جذبات بھی تمہارے جیسے ہی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کاش یہ میرے ہوتے !!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
 
Top