مبارکباد پیارے بھائی محب

قیصرانی

لائبریرین
آج ہمارے بہت ہی پیارے اور محترم دوست، جناب محب علوی صاحب کے تین ہزار پیغامات مکمل ہو گئے ہیں۔ آئیے مل کر انہیں‌مبارکباد دیتے ہیں

تین ہزار عمدہ عمدہ منتخب پیغامات کے لیے بہت بہت مبارکباد محب
قیصرانی
 
ماوراء

محفلین
عنوان۔ :lol:
---------------------------

محب، بہت بہت مبارک ہو۔ :great:

-----------------------------
(ہاں ہاں، اتنی چھوٹی مبارک ہی دی ہے۔)
 
قیصرانی نے کہا:
آج ہمارے بہت ہی پیارے اور محترم دوست، جناب محب علوی صاحب کے تین ہزار پیغامات مکمل ہو گئے ہیں۔ آئیے مل کر انہیں‌مبارکباد دیتے ہیں

تین ہزار عمدہ عمدہ منتخب پیغامات کے لیے بہت بہت مبارکباد محب
قیصرانی

قیصرانی تمہاری محبت اپنی جگہ مگر ایسے عنوان اختیار کرنا خطرے سے خالی نہیں ہوتے ، پہلی دفعہ میں نے پڑھا تو سمجھا کہ لگتا ہے محب بھائی اب نہیں رہے :wink: ہمارے ہاں عام طور پر پیارے مرنے کے بعد ہی ہوتے ہیں۔

زکریا کی نظر پڑ گئی تو دونوں کی خیر نہیں۔ شمشاد تو پہلے ہی تلملائے پھرتے ہیں کہ مبارکبادوں کے سلسلے کیوں رک گئے ہیں۔
 
امن ایمان

محفلین
محب آپ نے قیصرانی کو انتہائی فضول قسم کا جواب دیا ہے ۔۔۔ بڑے کہتے ہیں کہ ہمیشہ اچھا بولنا چاہیے ۔۔۔ ابھی آپ کے سارے دوست آ کے آپ کی کلاس لیں گے اور مجھے بہت اچھا لگے گا۔۔

میری جانب سے بھی بہت مبارکباد !
 
تلمیذ

لائبریرین
علوی صاحب ، تین ہزاری کا منصب سنبھالنے پر ہدیہ تبریک پیش ہے ۔۔۔۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ !!!!
 
امن ایمان نے کہا:
محب آپ نے قیصرانی کو انتہائی فضول قسم کا جواب دیا ہے ۔۔۔ بڑے کہتے ہیں کہ ہمیشہ اچھا بولنا چاہیے ۔۔۔ ابھی آپ کے سارے دوست آ کے آپ کی کلاس لیں گے اور مجھے بہت اچھا لگے گا۔۔

میری جانب سے بھی بہت مبارکباد !

امن ایمان ، میں آپ کا شکریہ ادا کروں کہ معذرت کروں سمجھ نہیں آرہا ۔

قیصرانی ذرا دو مہریں شکریہ اور معذرت کی تو بھیجنا۔
 
ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
آج ہمارے بہت ہی پیارے اور محترم دوست، جناب محب علوی صاحب کے تین ہزار پیغامات مکمل ہو گئے ہیں۔ آئیے مل کر انہیں‌مبارکباد دیتے ہیں

تین ہزار عمدہ عمدہ منتخب پیغامات کے لیے بہت بہت مبارکباد محب
قیصرانی

پہلی دفعہ میں نے پڑھا تو سمجھا کہ لگتا ہے محب بھائی اب نہیں رہے :wink:

کبھی تو کوئی کام سیدھا کر لیا کرو۔ :lol:
 
ظفری

لائبریرین
دھاگے کا عنوان دیکھ تو خدا کی قسم میرے پیروں سے نکل گئی ۔ میں نے کہا کہ ابھی تو کل ہی بات ہوئی تھی محب سے ۔۔ یہ اچانک کیسے ہوگیا ۔ اچھا خاصا پٹر پٹر بات کرتے ہوئے رخصت کیا تھا ۔۔۔ کیا معلوم کہ اب ایسی گھگھی بند جائے گی ۔
مگر جیسے جیسے قیصرانی کے دھاگے کو آگے پڑھتا چلا گیا ۔۔ ویسے ویسے ہی یہ حقیقت آشکار ہوئی کہ ۔۔۔۔ میرے پیارے بھیا ۔۔۔ وہ والے پیارے بھیا نہیں ۔۔۔ بلکہ “یہ“ والے ہیں ۔ بس کیا تھا سجدہ شکر بجا لایا ۔۔ اور وہ بھی اتنا زوردار کہ ابھی تک پیشانی پر ایک گومڑا بنا ہوا ہے ۔ مگر محب سلامت رہے تو ایسے سینکڑوں گومڑے پیشانی پر قبول ہیں اگر جگہ میسر رہے ۔
خیر اب سانس میں سانس واپس آئی ہے تو میں بھی “پیارے بھائی “ محب کو ان کے اُن 3 ہزار خطوط کی مبارک تہہ دل سے دیتا ہوں جو ان کے نامہ اعمال میں لکھے جا چکے ہیں ۔
اللہ کرے آپ ایسے ہی لکھتے رہیں ۔
آمین
:lol:
 
قیصرانی

لائبریرین
یار ظفری تم اور محب یہاں‌بہانے بہانے سے اپنی ناپاک دلی خواہشات کو کیوں‌ظاہر کرنا چاہتے ہو؟
قیصرانی
 
Top