تعارف پوچھتے ہیں وہ کہ غالبؔ کون ہے

سعدی غالب

محفلین
اہل اردو کو سعدی غالب کا سلام اور آداب

شکریہ مغزل بھائی جان!

میں ہوں سعدی غالب، پاکستان کے پرستان سے
سعدی ؒ سے عقیدت اور غالبؔ سے عقیدت+محبت میرا تعارف اور میری پہچان ہے
یہاں تو بہت اعلی ذوق کے لوگ ہیں ، امید ہے خوب گزرے گی
فیس بک پر میرا پیج ہے مرزا غالبؔ، وہاں سے غفران محسن کے ذریعے مجھے اس ویب سائٹ کا پتہ چلا

خصوصاً مغزل بھائی کا شکریہ جنہوں نے مجھے تعارف کیلئے کہا
آدھا گھنٹہ سوچتے گزر گیا مگر سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا تعارف دوں
سعدی غالبؔ میرا قلمی نام ہے
اور میرا تعلق بہاولپور سے ہے
غالبؔ سے میرا نسبی تعلق نہ سہی مگر روحانی تعلق ضرور ہے
وہ عندلیب گلشن ناآفریدہ تھے ، اسی کلیے کے تحت مجھے بھی ان کی دختر نیک اختر ہونے کا دعویٰ ہے
دیوان غالبؔ کے حفاظ کی فہرست میں میرا بھی نام ہے
غالبؔ کو پڑھنا، غالبؔ کی باتیں سننا، اور غالبؔ کی باتیں کرنا میرا محبوب مشغلہ ہے
مزید کچھ پوچھنا ہو تو پوچھ لیجئے ورنہ میں نے تو بس غالبؔ غالبؔ ہی کرتے رہنا ہے کھی کھی کھی:happy:
 

فہیم

لائبریرین
وعلیکم السلام،
اردو محفل میں خوش آمدید۔

مجھ جیسا بے ذوق بندہ تو بس یہی روکھا پھیکا خوش آمدید کہہ سکتا ہے :)

امید ہے آپ جیسے باذوق خواتین و حضرات کے ساتھ آپ کا وقت اچھا گزرے گا :)
 

محمدظہیر

محفلین
خوش آمدید
اسد اللہ غالب کی محبت نے ہمیں بھی استقبال کرنے پر مجبور کردیا
امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید سعدی۔ ھوٹا غالب کے تعارف نامے میں تم کو خوش آمدید کہہ چکا ہوں۔ یہاں دوبارہ سہی۔ ویسے قلمی نام تو یہ ہے، اصل نام کیا ہے، بتانا پسند کرو گی؟ اور کیا لکھتی ہیں یہ بھی بتا دیں تو حج کا ثواب نذر کروں گا۔
 
Top