تعارف پوچھتے ہیں وہ کہ غالبؔ کون ہے

سعدی غالب

محفلین
شکریہ شکریہ شکریہ بہت بہت شکریہ
فرداً فرداً تو جواب دینا ممکن نہیں ، کیونکہ میرے پاس صرف آدھا گھنٹا ہے
اس لیے سب حضرات کو اور ایک خاتون کو با جماعت شکریہ
خصوصی آداب اور شکریہ سر الف عین صاحب کی خدمت میں، آپ کی شفقت اور سب کا خلوص یقینا ً مجھے یہاں آتے رہنے پر مجبور کرے گا
اور جہاں تک اس "عجب آزاد مرد تھا" کی بات ہے تو بقول انہی کے:۔ ذکر اس پری وش کا اور پھر بیاں اپنا۔ انشاء اللہ بن جائے گا رقیب آخر جو تھا رازداں اپنا
حقیقتاً دل خوش ہوگیا کہ ریختے کے صرف ہم ہی استاد نہیں ہیں اس محفل میں تو میر ؔ بھی ہیں
 

محمداحمد

لائبریرین
لگتا ہے آج کل محفل میں غالبیات کی مہم چلائی جا رہی ہے ۔ :)


خوش آمدید سعدی غالب صاحبہ!

محفل میں آپ کا خیر مقدم ہے۔ آتے جاتے کچھ نہ کچھ سیکھ ہی لیں گے آپ سے بھی۔
 
وعليكم السلام
ديرسے خوش آمديد كہنے كا بہت ملال ہے علم ہی نہيں تھا كہ يہ خاتون كا نام ہے۔ خير خوش آمديد ، آپ کے مراسلات ديكھ كر بہت لطف آ رہا ہے۔ ايك اور باصلاحيت لڑکی كى دريافت پر بہت خوشى ہو رہی ہے ۔مغل بھائی كا بہت بہت شكريہ۔
اہل اردو کو سعدی غالب کا سلام اور آداب

شکریہ مغزل بھائی جان!

میں ہوں سعدی غالب، پاکستان کے پرستان سے
سعدی ؒ سے عقیدت اور غالبؔ سے عقیدت+محبت میرا تعارف اور میری پہچان ہے
یہاں تو بہت اعلی ذوق کے لوگ ہیں ، امید ہے خوب گزرے گی
فیس بک پر میرا پیج ہے مرزا غالبؔ، وہاں سے غفران محسن کے ذریعے مجھے اس ویب سائٹ کا پتہ چلا

خصوصاً مغزل بھائی کا شکریہ جنہوں نے مجھے تعارف کیلئے کہا
آدھا گھنٹہ سوچتے گزر گیا مگر سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا تعارف دوں
سعدی غالبؔ میرا قلمی نام ہے
اور میرا تعلق بہاولپور سے ہے
غالبؔ سے میرا نسبی تعلق نہ سہی مگر روحانی تعلق ضرور ہے
وہ عندلیب گلشن ناآفریدہ تھے ، اسی کلیے کے تحت مجھے بھی ان کی دختر نیک اختر ہونے کا دعویٰ ہے
دیوان غالبؔ کے حفاظ کی فہرست میں میرا بھی نام ہے
غالبؔ کو پڑھنا، غالبؔ کی باتیں سننا، اور غالبؔ کی باتیں کرنا میرا محبوب مشغلہ ہے
مزید کچھ پوچھنا ہو تو پوچھ لیجئے ورنہ میں نے تو بس غالبؔ غالبؔ ہی کرتے رہنا ہے کھی کھی کھی:happy:
 

سعدی غالب

محفلین
وعليكم السلام
ديرسے خوش آمديد كہنے كا بہت ملال ہے علم ہی نہيں تھا كہ يہ خاتون كا نام ہے۔ خير خوش آمديد ، آپ کے مراسلات ديكھ كر بہت لطف آ رہا ہے۔ ايك اور باصلاحيت لڑکی كى دريافت پر بہت خوشى ہو رہی ہے ۔مغل بھائی كا بہت بہت شكريہ۔
شکریہ شکریہ شکریہ
آپ کا دیر سے خوش آم دید کرنا میرے لیے اس خوش آمدید سے زیادہ قیمتی ہے جو لوگوں نے میرے مراسلات پڑھے بغیر ہی کیا:)
اور بھی اچھا لگا کہ آپ کا خوش آمدید ،
 
اچھا تو پھر ايك سوال پوچھ لوں؟
ہمہ نا امیدی ، ہمہ بد گمانی
میں دل ہوں فریبِ وفا خوردگان کا
:) اچھا دست خط ہے لیکن یہ کام تو دو گھڑی ميں تھکا دیتے ہیں ہميشہ كيسے؟
 

مہ جبین

محفلین
اوہ سو سوری میں نے تو آج اس دھاگے کو دیکھا
السلام علیکم سعدی غالب صاحبہ۔۔۔!
خوش آمدید ، یقیناً آپ سے ہم کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
لیکن آپ غائب کہاں ہوگئیں؟؟؟؟
 
Top