پسندیدہ محفلین

اکمل زیدی

محفلین
مجھے محفل کے تمام اساتذہ سے عقیدت
تمام دوستوں سے محبت
تمام طالب علموں سے مودت
اور وہ تمام احباب کہ جن سے علمی مکالمے مباحثے اور مجادلے کا تعلق رہا ہے
جی ہاں ان سے ... موانست کا تعلق ہے ..
ہاں صرف خود سے شکایت ہے کہ اتنی خوبصورت محفل کے تقاضوں پر اترنے میں ناکام رہا ہوں .
مجھے شک سا ہو رہا ہے ۔ ۔ ۔ کم از کم حسیب صاحب نے ہی یاد رکھا ۔ ۔ ۔ ۔ :laugh:
 
میرا پسندیدہ محفلین مسز محمد وارث، محفل کا رکن نہ ہونے کی وجہ سے :)

اب اگر کوئی یہ پوچھے کہ محفلین ہے بھی اور نہیں بھی تو عرض ہے کہ یہ ایک دس سالہ دکھ بھری داستان ہے، آپ سن کے کیا بھی کریں گے :)
آ عندلیب مل کر کریں آہ وزاریاں
آپ کو دس سال ہوئے ہم سلور جوبلی منا چکے ہیں
 
محمد وارث

لائبریرین
آ عندلیب مل کر کریں آہ وزاریاں
آپ کو دس سال ہوئے ہم سلور جوبلی منا چکے ہیں
جی آ سید صاحب قبلہ آپ کا غم ہمارے غم سے افزوں تر ہے، مگر میرا بھی کم نہیں ہے۔ دس سال اس لیے ہوئے کہ مجھے محفل پر دس سال ہوئے ہیں ورنہ سزا کاٹتے سترہ برس ہو گئے اور فردِ جرم عائد ہوئے بائیس برس :)
 
زیک

مسافر

پانچ سال منگنی؟ کیا کڑی شرط رکھی گئی تھی شادی کے لئے؟
 
جی آ سید صاحب قبلہ آپ کا غم ہمارے غم سے افزوں تر ہے، مگر میرا بھی کم نہیں ہے۔ دس سال اس لیے ہوئے کہ مجھے محفل پر دس سال ہوئے ہیں ورنہ سزا کاٹتے سترہ برس ہو گئے اور فردِ جرم عائد ہوئے بائیس برس :)
مگر اس جرم کی جو سزا ہے وہ آپ ہنسی خوشی قبول کر رہے ہیں
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
یوں تو سب ہی اچھے ہیں، لیکن محفل کے ننھے ننھے محفلیں تو گویا زندگی میں فرحت کا ساماں کرتے ہیں۔ ننھے سے مراد حتمی طور پر عمرِ وجود نہیں مگر رشتے کا نہ دکھ سکنے والا انوکھا لمس ہے!

ماہی احمد
عائشہ عزیز
ہادیہ
ملائکہ

اور ماضی کے اوراق سے چند محفلیں کہ جن کا نام لکھنے سے بھی دل اداس ہو جاتا ہے، تو پھِر رہنے ہی دیں؟!
 
السلام علیکم بھیا، کیسے ہیں آپ؟ :)
 
Top