پسندیدہ محفلین

ربیع م

محفلین
بدر الفاتح بھائی! کیوں میرے ’’پسندیدہ محفلین‘‘ کی نظروں میں مجھے ’’ناپسندیدہ‘‘ قرار دلوانا چاہتے ہیں۔ :)
عارف بھائی اوپر کا جملہ صرف مذاق کے طور پر درج کیا ہے، امید ہے کہ دل پر نہیں لیں گے۔:)
بس فیر ساڈی ناپسندیدگی برداشت کرو!
 
نایاب

لائبریرین
کچھ محفلین سے ہزار اختلاف کے باوجود ان سمیت محفل اردو کا ہر رکن میرے لیئے بہت محترم بہت پسندیدہ ہے ۔
ہر اک کی گفتگو مجھ " جاہل "کو کچھ نہ کچھ علم سے نوازتی ہے ۔
اللہ سوہنا اس محفل اردو کو سدا آباد رکھے آمین
بہت دعائیں
 
زیک

مسافر
مجھے ان خصوصیات کی بنا پر مختلف افراد پسند ہیں.
سخن ور ( نظم اور نثر ) اور سخن فہم افراد.
اردو کی ترویج کے لئے کسی بھی سطح پر اپنا کردار ادا کرنے والے افراد. (ڈیجٹلائزیشن، فونٹ سازی، سپیچ ریکگنشن، پبلشنگ وغیرہ)
ہمہ وقت مدد کے لئے تیار لوگ.
فوٹو گرافی کرنے کا شوق تو ابھی اس سطح پر نہیں، مگر قدرتی مناظر کی تصاویر دیکھنے اور اکٹھی کرنے کا شوق بہت عرصہ سے ہے. اس لئے اچھے فوٹو گرافر حضرات.
اچھے اخلاق کے حامل افراد.
صاحبِ علم افراد.
حالاتِ حاضرہ پر گرفت رکھنے والے افراد.
سیر و سیاحت کے شوقین افراد.
کھیلوں سے شغف رکھنے والے افراد.
یعنی کوئی محفلین نہیں؟
 
صائمہ شاہ

محفلین
آغاز میں ہی کرتا ہوں:
الف عین سر ان کی بے لوث خدمات کی بنیاد پر۔:)
ابن سعید ہر ایک سے انتہائی محبت سے گفتگو کرنے اور محفلین کے جملہ مسائل کے حل میں شب وروز کوشاں رہنے کے باعث۔:)
مقدس سس ان کے جملوں کی بے ساختگی اور محفلین کے ساتھ فیملی ممبران کی طرح گھل مل جانے کی بناء پر۔:)
حسیب احمد حسیب ان کی علمیت اور موضوع میں رہتے ہوئے مدلل انداز گفتگو کی وجہ سے۔:)
ادب دوست ان کی ادب دوستی اور ذومعنی ودلچسپ فقرں کی وجہ سے۔:)
hackerspk ان کے پہاڑ جیسے عزم واستقلال اور حد درجہ اخلاص کے ساتھ کیے گئے کام کو محفلین ونیٹ صارفین کو بصد خلوص پیش کرنے کی بناء پر۔:)
نیرنگ خیال ان کے عمدہ ذوق اور زندہ دلی کی وجہ سے۔:)
یاز ان کی معلومات عامہ اور عمدہ ذوق کی بناء پر۔:)
مریم افتخار سس ان کی سادگی، علم دوستی اور علم کے بیش بہا خزانے کی حامل ہونے کی وجہ سے۔:)
لاریب مرزا سس ان کی علم دوستی کی بناء پر۔:)
حمیرا عدنان سس ان کی زندہ دلی اور جدید معلومات خصوصا ہر قسم کے موبائل کی مکمل معلومات پر عبور ہونے کی وجہ سے۔:)
راحیل فاروق ان کی شاعری اور نفیس انسان ہونے کی بناء پر۔:)
زہیر عبّاس سائنسی علوم کو اردو قالب میں ڈھالنے اور خلوص دل کے ساتھ محفل پر پیش کرنے کی بناء پر۔:)
محمد سعد سائنسی علوم کو اردو قالب میں ڈھالنے اور خلوص دل کے ساتھ محفل پر پیش کرنے کی بناء پر۔:)
بدر الفاتح ان کی اسلامی پوسٹس کی وجہ سے۔:)
تجمل حسین بے لوث ہوکر ہر ایک کا کام کرنے کی وجہ سے۔:)
امن ایمان ہر ہفتے کسی نہ کسی رکن کا انٹرویو کرکے محفلین کو نمایاں کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کی وجہ سے۔:)
ماہی احمد ہر تقریب کو اپنے مخصوص انداز سے چار چاند لگانے کی وجہ سے۔:)
شہزاد وحید عام سی فلم پر بھی مختصر لیکن اتنا جاندار تبصرہ کرنا کہ قاری بے ساختہ اسے دیکھنے پر مجبور ہوجائے۔:)
اے۔خان غالبا محفل کے سب سے کم عمر رکن ہیں لیکن ان کی پوسٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ علمیت عمر کی محتاج نہیں۔:)
ان کے علاوہ اور بھی بہت سارے محفلین ہیں لیکن کچھ آپ کے لیے بھی چھوڑتا ہوں۔:):):)
حیرت انگیز
آپ کو پہلے کبھی نہیں دیکھا مگر آپ کی دیگر محفلین کے بارے معلومات قابل تحسین ہیں ، آپ شائد محفل کا سپائی وئیر استعمال کرتے ہیں :)
 
ایسے تھریڈز مصنوعی عاجزی اور مستقل دھوکے میں رکھنے والے جملوں کا بہترین نمونہ ہوتے ہیں۔ خیالی دنیا کے جھوٹے بکھیڑے، تاہم وقتی خوشی کے حصول کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتے ہیں۔
 
ربیع م

محفلین
ایسے تھریڈز مصنوعی عاجزی اور مستقل دھوکے میں رکھنے والے جملوں کا بہترین نمونہ ہوتے ہیں۔ خیالی دنیا کے جھوٹے بکھیڑے، تاہم وقتی خوشی کے حصول کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتے ہیں۔
چلئے مصنوعی عاجزی اور مستقل دھوکے میں رکھنے والے جملوں کی روش توڑنے کی ابتداء کیجئے!

حقیقی تبصرہ کیجئے اور روایت شکن بنئے۔

میرے خیال میں تو یہ باہمی تعلق بڑھانے کا ایک ذریعہ ہیں۔
 
مدیر کی آخری تدوین:
وا جی وا۔ چنگی لڑی بنائی جے
آغاز میں ہی کرتا ہوں:
مقدس سس ان کے جملوں کی بے ساختگی اور محفلین کے ساتھ فیملی ممبران کی طرح گھل مل جانے کی بناء پر۔:)
مریم افتخار سس ان کی سادگی، علم دوستی اور علم کے بیش بہا خزانے کی حامل ہونے کی وجہ سے۔:)
لاریب مرزا سس ان کی علم دوستی کی بناء پر۔:)
حمیرا عدنان سس ان کی زندہ دلی اور جدید معلومات خصوصا ہر قسم کے موبائل کی مکمل معلومات پر عبور ہونے کی وجہ سے۔:)
امن ایمان ہر ہفتے کسی نہ کسی رکن کا انٹرویو کرکے محفلین کو نمایاں کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کی وجہ سے۔:)
ماہی احمد ہر تقریب کو اپنے مخصوص انداز سے چار چاند لگانے کی وجہ سے۔:)

مقدس، مریم، حمیرا اور لاریب سس ہیں (س پر زبر پڑھی جا سکتی ہے:p )
امن ایمان اور ماہی کو یہ رتبہ ابھی نہیں ملا:battingeyelashes:
 
محمد وارث

لائبریرین
میرا پسندیدہ محفلین مسز محمد وارث، محفل کا رکن نہ ہونے کی وجہ سے :)

اب اگر کوئی یہ پوچھے کہ محفلین ہے بھی اور نہیں بھی تو عرض ہے کہ یہ ایک دس سالہ دکھ بھری داستان ہے، آپ سن کے کیا بھی کریں گے :)
 
سنا ہی دیجئے!
 
Top