پروٹیز بمقابلہ کینگروز: ٹیسٹ سیریز

یاز

محفلین
مورکل کا شاید یہ آخری میچ ہے، اور میرے خیال میں یہ اس کے کیریئر بیسٹ میچ فگر ہیں۔
 
یاز

محفلین
کرک انفو کے مطابق اس بات کا بھی امکان ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا والے سمتھ اور وارنر پہ لائف ٹائم پابندی لگا دیں۔
 
کرک انفو کے مطابق اس بات کا بھی امکان ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا والے سمتھ اور وارنر پہ لائف ٹائم پابندی لگا دیں۔

دو انتہائی شاندار بلے بازوں کا انتہائی بھونڈے طرز سے اختتام ہوگا کیرئیر کا-
تاہم جرم ایسا چھوٹا بھی نہیں کرکٹ آسٹریلیا کو ساکھ بچانے کے لئے ایسا کوئی قدم لینا ہی ہوگا-
 
یاز

محفلین
دو انتہائی شاندار بلے بازوں کا انتہائی بھونڈے طرز سے اختتام ہوگا کیرئیر کا-
تاہم جرم ایسا چھوٹا بھی نہیں کرکٹ آسٹریلیا کو ساکھ بچانے کے لئے ایسا کوئی قدم لینا ہی ہوگا-
آسٹریلین کرکٹ کی سب سے بڑی طاقت ہی یہی دیکھی ہے کہ یہ اشخاص کے محتاج نہیں بنتی۔ سٹیو واہ اور مائیکل بیون والی مثالوں پہ ہم پہلے بھی بات کر چکے ہیں۔
اب بھی بظاہر نقصان ہو گا، لیکن اصل میں کرکٹ بہتر اور مضبوط ہو گی۔
 
یہ افریقہ والوں نے تو سبھی کچھ فلمایا ہوا ہے-
اور اس میں خواجہ صاب جیسے دیکھ رہے ہیں- واضح ہے کہ انتظامیہ مکمل طور پر شامل ہے-
 
فہد اشرف

محفلین
دو انتہائی شاندار بلے بازوں کا انتہائی بھونڈے طرز سے اختتام ہوگا کیرئیر کا-
تاہم جرم ایسا چھوٹا بھی نہیں کرکٹ آسٹریلیا کو ساکھ بچانے کے لئے ایسا کوئی قدم لینا ہی ہوگا-
جرم ایسا بڑا بھی تو نہیں ہے۔ ماضی میں بال ٹیمپرنگ پر صرف میچ فیس کٹتی تھی یا چند ایک میچوں کی پابندی ہوتی تھی۔ جیسے آفریدی جی نے جب گیند کو سیب سمجھ کر کھانے کی کوشش کی تھی تب ان پہ دو ٹوینٹی میچ کی پابندی عائد ہوئی تھی۔ ڈو پلیسی نے دو بار بال ٹیمپرنگ اور صرف میچ فیس کٹوا کے بچ گئے وغیرہ وغیرہ
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
جرم ایسا بڑا بھی تو نہیں ہے۔ ماضی میں بال ٹیمپرنگ پر صرف میچ فیس کٹتی تھی یا چند ایک میچوں کی پابندی ہوتی تھی۔ جیسے آفریدی جی نے جب گیند کو سیب کو کھانے کی کوشش کی تھی تب ان پہ دو ٹوینٹی میچ کی پابندی عائد ہوئی تھی۔
یہی تو فرق ہے کرکٹ آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ میں۔ ماضی میں محمد آصف کے پاس سے دبئی میں چرس پکڑی گئی۔ بجائے اس کے کہ بورڈ تادیبی کاروائی کرتا، انہوں نے اس کو چھڑانے کے لئے تعلقات استعمال کئے۔ نتیجتاً کچھ عرصے بعد اس سے دوبارہ چرس پکڑی گئی۔ بورڈ نے پھر اس کو چھڑایا۔ نتیجتاً انگلینڈ والی سپاٹ فکسنگ سامنے آ گئی۔ بورڈ والوں کو اب بھی شرم نہ آئی اور آئی سی سی سے سزا کم کرانے کی کوششیں شروع کی گئیں۔
 
وجی

لائبریرین

محمد آصف صاحب کی اس حرکت کی ہی وجہ سےجو سپاٹ فکسنگ کیس کی سنوائی آئی سی سی کو قطر میں کروانی پڑی کیونکہ آصف صاحب کو متحدہ عرب امارات میں داخلے کی تاحیات پابندی ہے
اب لوگ کہ رہے تھے کہ پی ایس ایل میں انکو بھی موقعہ دیا جائے مگر کیسے جب پابندی کی وجہ سے وہ دبئی ، ابوظہبی یا پھر شارجہ میں کھیل ہی نہیں سکتے ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
کرک انفو کے مطابق اس بات کا بھی امکان ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا والے سمتھ اور وارنر پہ لائف ٹائم پابندی لگا دیں۔
یہ کچھ زیادہ ہی سخت سزا ہو جائے گی۔ بہتر ہو کہ اگر آسٹریلین بورڈ ان دونوں کھلاڑیوں پر تا حیات کسی بھی سطح پر کپتانی کرنے کی پابندی عائد کر دیں۔
 
فہد اشرف

محفلین
آئی ہیٹ یو کے پی
Screenshot_2018-03-26-22-22-14-072_com.instagram.android.png
 
اسمتھ، وارنر اور بیکرافٹ کو آسٹریلیا واپس بُلا لیا گیا ہے اور انکی قسمت کا فیصلہ اگلے 24 گھنٹوں میں متوقع-
لگتا ہے کینگروو بورڈ کسی قسم کی رعایت دینے کے موڈ میں نہیں-
 
محمد وارث

لائبریرین
اسمتھ، وارنر اور بیکرافٹ کو آسٹریلیا واپس بُلا لیا گیا ہے اور انکی قسمت کا فیصلہ اگلے 24 گھنٹوں میں متوقع-
لگتا ہے کینگروو بورڈ کسی قسم کی رعایت دینے کے موڈ میں نہیں-
لیکن بورڈ کوچ کو صاف بچا لے گیا ہے، حالانکہ کوچ کے بھی اس قضیے میں شامل ہونے کے شواہد موجود ہیں۔ اس حوالے سے آسڑیلین بورڈ پر تنقید بھی شروع ہو گئی ہے کہ کوچ کے آئیڈیے پر کھلاڑیوں کو قربانی کا بکرا بنا دیا گیا ہے!
 
Top