انٹرویو پردیسیوں کا انٹرویو

تیلے شاہ

محفلین
1: آپ کو وطن چھوڑے کتنا عرصہ ہو گیا؟
5 سال
2: آپ اپنے وطن کے کھانوں کو دن میں‌کتنی دفعہ یاد کرتے ہیں؟
کھانے گھر میں پاکستانی ہی پکتے ہیں
3: آپ کی مادری زبان کیا ہے؟
مادری سرائیکی اور بابائی پشتو
4: ان دنوں آپ نوٹ کس زبان میں‌ گنتےہیں؟
اردو
5: آپ اپنے وطن کی محبت میں آخری دفعہ کب روئے؟ (آپشنل)
آجکل تو تقریبا روزانہ ۔۔۔اللہ پاکستان پر اور میرے پیارے شہر ڈیرہ اسماعیل خان پر رحم فرمائے
6: اپنے گھر سے باہر مادری زبان بولنے والا مل جائے تو کیا محسوس ہوتا ہے؟
بہت خوشی ہوتی ہے

7:آپ کو وطن میں کس ہستی کی یاد بہت ستاتی ہے
والدین اور بہن بھائی
8: آپ اپنے وطن اور اس وطن میں کیا فرق محسوس کرتے ہیں ۔ اور کیوں ؟
نیت کا وہاں ہر دوسرا بندہ آپکو لوٹنے کا سوچ رہا ہوتا ہے یہاں البتہ ایسا نہیں ہے
 
مغزل

محفلین
کیا پردیسیوں کا اطلاق شہر بدر ہونے والوں پر ہوتا ہے۔ تو میں جواب دیے دیتا ہوں
 
بھئی میں تو نہیں لکھوں گا ۔ ہاں میری سیکریٹری لکھ دے گی ۔ بس اسے انگلش میں کیز بتاتی جانا ۔ پڑھ کے نہیں سنا پائے گی
 
زینب

محفلین
کیوں آج لکھنے میں کیا مشکل ہے؟ یا کسی سے لکھوا کےلانا ہے؟

بھئی میں تو نہیں لکھوں گا ۔ ہاں میری سیکریٹری لکھ دے گی ۔ بس اسے انگلش میں کیز بتاتی جانا ۔ پڑھ کے نہیں سنا پائے گی

یہ لو فیصل بھائی نے سیکریٹری کی سہولت بھی مہیا کر دی ہے۔

یہ آپ بھایئوں کو میں ہی ملی ہوں جہاں زینب نظر اءی وہاں ہی جلوس نکالنے لگ جاتے ہو۔۔۔۔۔۔۔:battingeyelashes:
 
زینب

محفلین
1: آپ کو وطن چھوڑے کتنا عرصہ ہو گیا؟

لگ بھگ 19 سال

2: آپ اپنے وطن کے کھانوں کو دن میں‌کتنی دفعہ یاد کرتے ہیں؟

ایک دفعہ بھی نہیں۔ہم گھر میں‌پاکستانی کھانے ہی بناتے ہیں
3: آپ کی مادری زبان کیا ہے؟

پنجابی

4: ان دنوں آپ نوٹ کس زبان میں‌ گنتےہیں؟

عربی اور اردو میں

5: آپ اپنے وطن کی محبت میں آخری دفعہ کب روئے؟ (آپشنل)

ابھی بھی رونا آرہا ہے لاہور کا واقعہ دیکھ کے

6: اپنے گھر سے باہر مادری زبان بولنے والا مل جائے تو کیا محسوس ہوتا ہے؟

بہت اچھا۔خوشی ہوتی ہے۔۔ہمارے ملنے والوں میں اکثریت پاکستانیوں‌کی ہے ۔۔۔وہ کہتے ہیں نا کہ شہر سے باہر اپنے شہر کا کتا بھی پیارا لگتاہے وہی حال ہے۔میںاپنی زبان بولنے والا نا ہو صرف پاکستانی ہو تب بھی بہت خوشی ہوتی ہے ۔7:آپ کو وطن میں کس ہستی کی یاد بہت ستاتی ہے

دوستوں کی رشتہ داروں‌کی اپنے محلے کی اپنی گلیوں‌کی ویسے میں ہر سال جاتی ہوں
8: آپ اپنے وطن اور اس وطن میں کیا فرق محسوس کرتے ہیں ۔ اور کیوں ؟

فرق تو زمین آسمان کا ہے ۔کس کس کا زکر کریں۔۔۔۔زیاہ فرق سیکیورٹی کا صفائی کا اور حکمرانوں کا اپنے ملک سے مخلص ہونا محسوس ہوتا ہے ۔۔۔۔۔قانون نا کی چیز ہے یہاں چاہے خارجی ہوں یا لوکلاللہ کرے ہمارا ملک بھی ایساہی بن جائے
--------------------------------------------------------------------------------
 
زینب

محفلین
ہایئں۔۔۔ اب یہ بلو کہاں سے ٹپکی ۔۔۔۔شکر ہے شمشاد بھائی نے یہ نہیں کہا کہ"زینب ہی بلو ہے"ہاہاہاہاہا بچت ہو گئی
 
محمدصابر

محفلین
دو نئے سوال
9: اگر دونوں وطنوں میں ایک جیسی سہولیات میسر ہوں تو کہاں رہنا پسندکریں گے؟
10: موسیقی اپنے وطن کی پسند ہے یا نئے وطن کی۔
 
زیک

مسافر
1: آپ کو وطن چھوڑے کتنا عرصہ ہو گیا؟

12سال۔

2: آپ اپنے وطن کے کھانوں کو دن میں‌کتنی دفعہ یاد کرتے ہیں؟

کوئ خاص نہیں۔

3: آپ کی مادری زبان کیا ہے؟

اردو

4: ان دنوں آپ نوٹ کس زبان میں‌ گنتےہیں؟

انگریزی

5: آپ اپنے وطن کی محبت میں آخری دفعہ کب روئے؟ (آپشنل)

کبھی نہیں

6: اپنے گھر سے باہر مادری زبان بولنے والا مل جائے تو کیا محسوس ہوتا ہے؟

کچھ خاص محسوس نہیں ہوتا۔

7: آپ کو وطن میں کس ہستی کی یاد بہت ستاتی ہے؟

ماں باپ۔

8: آپ اپنے وطن اور اس وطن میں کیا فرق محسوس کرتے ہیں ۔ اور کیوں ؟

بہت فرق ہے۔

9: اگر دونوں وطنوں میں ایک جیسی سہولیات میسر ہوں تو کہاں رہنا پسندکریں گے؟

جہاں اب رہتا ہوں۔

10: موسیقی اپنے وطن کی پسند ہے یا نئے وطن کی۔

دونوں ہی نہیں۔
 
Top