انٹرویو پردیسیوں کا انٹرویو

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت شکریہ جناب - ذکرِ وطن ہو باربار ہو، بہانے بہانے سے ہو اس بڑھ کراور کیا چاہیے
بہت اچھا لگا آپ کے خیالات اور احساسات جاننا- یہی محفلین کو قریب لانے کا سبب بنتے ہیں
پھر کوئی انیس الرحمن حسان خان نیرنگ خیال محمود احمد غزنوی نایاب فلک شیر شمشاد
سید ذیشان اور ظفری اپنا اپنا لگتا ہے
مدتوں کا شناسا-
:bighug::bighug::bighug::bighug::bighug::bighug:
پھر آج ہوجائے کچھ وطن پر۔۔۔ ویسے مجھے یاد آریا ہے کہ آپ نے آٹھ اکتوبر اور یوم دفاع والی تحاریر نہیں پڑھیں۔۔۔۔ کیوں:cautious:
 
1: آپ کو وطن چھوڑے کتنا عرصہ ہو گیا؟
28 اگست 2019 کو چھ سال مکمل ہو جائیں گے

2: آپ اپنے وطن کے کھانوں کو دن میں‌کتنی دفعہ یاد کرتے ہیں؟
اپنے وطن کا ہر لذیذ کھانا یہاں مل رہا ہے لیکن سرد موسم میں مولی اور دیسی شلجم کی بہت یاد آتی ہے

3: آپ کی مادری زبان کیا ہے؟
پنجابی

4: ان دنوں آپ نوٹ کس زبان میں‌ گنتےہیں؟
پنجابی زبان میں
بقول مشتاق احمد یوسفی " گالی اور گنتی اپنی زبان میں ہی اچھی لگتی ہے"
دوسری زبان جیسے چینی، ملے اور انگریزی میں بھی نوٹ گن سکتا ہوں ، لیکن پنجابی میں گنتی جلدی ہو جاتی ہے

5: آپ اپنے وطن کی محبت میں آخری دفعہ کب روئے؟ (آپشنل)
کبھی نہیں

6: اپنے گھر سے باہر مادری زبان بولنے والا مل جائے تو کیا محسوس ہوتا ہے؟
ہمیں تو کچھ الگ محسوس نہیں ہوتا لیکن یہاں انڈیا اور پاکستان سے آنے والے سیاح جب انگلش میں بات کرتے ہیں اور ان کو جواب اردو یا ہندی میں ملتا ہے تو وہ خوشی کا اظہار ضرور کرتے ہیں

نایاب بھائی کی طرف سے بھی
7:آپ کو وطن میں کس ہستی کی یاد بہت ستاتی ہے
ماں کی یاد بہت ستاتی ہے

8: آپ اپنے وطن اور اس وطن میں کیا فرق محسوس کرتے ہیں ۔ اور کیوں ؟
یہاں امن و امان کا کوئی مسئلہ نہیں ، جبکہ ہمارے ہاں سب سے بڑا مسئلہ ہی یہی ہے


9: اگر دونوں وطنوں میں ایک جیسی سہولیات میسر ہوں تو کہاں رہنا پسندکریں گے؟
یہاں ہی رہنا پسند کروں گا

11: انسانی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟
جواب معلوم نہیں

12: جغرافیائی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟
ہر جگہ کا اپنا جغرافیائی حسن ہوتا ہے ، کشش تو کسی جگہ بھی کم نہیں
 

شمشاد خان

محفلین
یہ سوالات صرف پردیسیوں سے ہیں۔
ابھی تک بارہ سوالات دوآپشنز کے ساتھ۔ آپ اپنے سوالات بھی شامل کر سکتے ہیں۔
1: آپ کو وطن چھوڑے کتنا عرصہ ہو گیا؟
قریباً ایک سال ہونے کو آیا ہے۔

2: آپ اپنے وطن کے کھانوں کو دن میں‌کتنی دفعہ یاد کرتے ہیں؟
زیادہ تر پاکستانی کھانے ہی کھاتا ہوں لیکن کبھی کبھار عربی کھانا بھی کھا لیتا ہوں، جن میں شوارما، کھبسہ، مندی، خبز، فول تمیس وغیرہ شامل ہیں۔ کبھی کسی سعودی دوست کی شادی یا دعوت میں جانا ہو تو، پورا بکرا روسٹ کیا ہوا کھانے کو ملتا ہے۔ وہ ایک بہت بڑی ٹرے میں چاولوں کے اوپر رکھا ہوتا ہے اور ٹرے کے ارد گرد پانچ سے پندرہ افراد بھی کھاتے دیکھے ہیں۔ بکرا بمع اس کے سر کے ہوتا ہے، اس کے منہ میں دانت بھی نظر آ رہے ہوتے ہیں۔ ایک دفعہ ایک سعودی دوست نے جبڑوں کی ہڈیاں نکال کر ایسے خنجر نما نوکیلے بنائے جس سے اس نے سر میں سے مغز نکال کر سب کو کھانے کو دیا۔

3: آپ کی مادری زبان کیا ہے؟
پنجابی

4: ان دنوں آپ نوٹ کس زبان میں‌ گنتےہیں؟
یہاں کے نوٹ ہیں تو یہاں کی زبان میں ہی گنتا ہوں۔

5: آپ اپنے وطن کی محبت میں آخری دفعہ کب روئے؟ (آپشنل)
رویا تو نہیں ہوں، لیکن ہر وقت وطن یاد آتا ہے اور ہر وقت وہاں پر امن امان ہو، اس کی خواہش رہتی ہے۔

6: اپنے گھر سے باہر مادری زبان بولنے والا مل جائے تو کیا محسوس ہوتا ہے؟
یہاں کثرت سے ایسے لوگوں سے ملاقات رہتی ہے جو پنجابی بولتے ہیں۔

نایاب بھائی کی طرف سے بھی
7:آپ کو وطن میں کس ہستی کی یاد بہت ستاتی ہے

سبھی قریبی ہستیاں یاد رہتی ہیں۔ بھلا ہو انٹرنیٹ کا کہ روزانہ ہی ویڈیو پر ملاقات ہوتی رہتی ہے۔

8: آپ اپنے وطن اور اس وطن میں کیا فرق محسوس کرتے ہیں ۔ اور کیوں ؟
دونوں جگہوں کی اہمیت اپنی اپنی جگہ مسلم ہے۔ وہاں کے موسم، خاص کر بارشیں، یہاں تو بارش کو ہی ترس گیا ہوں۔

9: اگر دونوں وطنوں میں ایک جیسی سہولیات میسر ہوں تو کہاں رہنا پسندکریں گے؟
گو کہ اپنا وطن اپنا ہی ہے، لیکن یہاں سوشل سیکورٹی بہت ہے۔ قانون بہت سخت ہیں۔ اور سب کے لیے ایک سے ہیں، کیا مقامی اور کیا اجنبی۔ رشوت کا نام نہیں۔ ہر جائز کام بغیر کسی دقت کے اور بغیر کسی سفارش کے ہو جاتا ہے۔
جگہ جگہ مختلف بنکوں کی اے ٹی ایم لگی ہوئی ہیں۔ پیسے نکلواتے وقت یہ خوف نہیں ہوتا کہ ابھی کوئی پستول لیکر اندر آ جائے گا۔ باہر گھومٹے پھرتے یہ خوف نہیں ہوتا کہ ابھی کوئی موبائیل چھین کر بھاگ جائے گا، قیمتی سے قیمتی گاڑیاں باہر کھڑی ہیں، یہ خوف نہیں کہ رات میں چوری ہو جائے گی۔ وغیرہ وغیرہ۔

10: موسیقی اپنے وطن کی پسند ہے یا نئے وطن کی۔(آپشنل)
موسیقی سے دلچسپی ہی نہیں، ہاں کبھی کبھار یوٹیوب کر غزلیں سن لیتا ہوں، وہ بھی کبھی کبھار ہی یعنی کہ مہینے میں شاید ایک بار۔

11: انسانی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟
ظاہر ہے پاکستان میں بہت حسن ہے۔
سچ پوچھیں تو حسن یہاں بھی بہت ہے لیکن زیادہ تر مستور ہے۔

12: جغرافیائی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟
پاکستان دنیا کا حسین ترین ملک ہے۔
 
Top