انٹرویو پردیسیوں کا انٹرویو

طالوت

محفلین
خیالات ذکریا کے بھی ہمت سے مختلف نہیں ، مگر جوابات محتاط طریقے سے دئیے گئے ہیں ۔۔
وسلام
 
زینب

محفلین
ہوں کوئی بات نہیں وہاں جا کے بڑے بڑے بدل جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انڈیا سے سندیپ جائے تو وہاں جا کے سینڈی بن جاتا ہے اور جو "زکریا"پاکستان سے چلے تو وہان پہنچتے پہنچتے "زیک"" بن جاتا ہے
 
زینب

محفلین
لکھو لکھو۔۔جو نئے نئے آتے ہین انہیں یہاں سب کچھ ہی نیا لگتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
 
محمدصابر

محفلین
کافی لوگوں نے آخری سات سوالوں کے جوابات نہیں دیے اس لئے دوبارہ لکھ رہا ہوں۔
6: اپنے گھر سے باہر مادری زبان بولنے والا مل جائے تو کیا محسوس ہوتا ہے؟
7:آپ کو وطن میں کس ہستی کی یاد بہت ستاتی ہے
8: آپ اپنے وطن اور اس وطن میں کیا فرق محسوس کرتے ہیں ۔ اور کیوں ؟
9: اگر دونوں وطنوں میں ایک جیسی سہولیات میسر ہوں تو کہاں رہنا پسندکریں گے؟
10: موسیقی اپنے وطن کی پسند ہے یا نئے وطن کی۔(آپشنل)
11: انسانی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟
12: جغرافیائی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟
 
طالوت

محفلین
7:آپ کو وطن میں کس ہستی کی یاد بہت ستاتی ہے
کوئی خاص نہین !
8: آپ اپنے وطن اور اس وطن میں کیا فرق محسوس کرتے ہیں ۔ اور کیوں ؟
آزادی !
9: اگر دونوں وطنوں میں ایک جیسی سہولیات میسر ہوں تو کہاں رہنا پسندکریں گے؟

10: موسیقی اپنے وطن کی پسند ہے یا نئے وطن کی۔(آپشنل)
اپنے وطن کی ، خصوصا لوک گیت

11: انسانی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟
اپنے وطن میں

12: جغرافیائی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے
اس میں بھلا کیا مقابلہ ، وہاں سب کچھ ہے البتہ صحرا یہاں کا شاندار ہے
وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
6: اپنے گھر سے باہر مادری زبان بولنے والا مل جائے تو کیا محسوس ہوتا ہے؟
یہاں اکثر لوگ قدم قدم پر مل جاتے ہیں اس لیے کچھ خاص محسوس نہیں ہوتا۔

7:آپ کو وطن میں کس ہستی کی یاد بہت ستاتی ہے
وطن کی یاد، بھائی بہنوں کی یاد، دوست احباب ہیں۔ اسی لیے میرا فون کا خرچہ بہت زیادہ ہے۔

8: آپ اپنے وطن اور اس وطن میں کیا فرق محسوس کرتے ہیں ۔ اور کیوں ؟

یہاں معاشرتی تحفظ بہت زیادہ ہے۔ عوام کو بہت سہولتیں ہیں جس کا فائدہ خارجی بھی اٹھاتے ہیں۔ کسی چیز کی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ دوائیاں اصلی ملتی ہیں۔ کھانا پینا بہت حد تک سستا ہے۔ آئے دن قیمتیں نہیں بڑھتیں۔
کہتے ہیں کیلے مالٹے سیب وغیرہ آج سے تیس سال پہلے جو قیمتیں تھی اب تھی وہی ہیں۔

9: اگر دونوں وطنوں میں ایک جیسی سہولیات میسر ہوں تو کہاں رہنا پسندکریں گے؟
ظاہر ہے اپنے وطن میں ہی رہنے کو پسند کروں گا۔

10: موسیقی اپنے وطن کی پسند ہے یا نئے وطن کی۔(آپشنل)
موسیقی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

11: انسانی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟
انسانی حسن پاکستان میں زیادہ ہے۔
یہاں مقامی نسوانی حسن تو آپ دیکھ ہی نہیں سکتے۔ البتہ غیرملکی بے پردہ نظر آتی ہیں۔

12: جغرافیائی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟
جغرافیائی حسن میں پاکستان کے مقابلے میں بہت کم ممالک ہیں۔
 
زونی

محفلین
ابتدائی طور پر پانچ سوال ایک آپشن کے ساتھ۔ آپ اپنے سوالات بھی شامل کر سکتے ہیں۔
1: آپ کو وطن چھوڑے کتنا عرصہ ہو گیا؟
گیارہ سال سے زائد
2: آپ اپنے وطن کے کھانوں کو دن میں‌کتنی دفعہ یاد کرتے ہیں؟
روز کھاتا ہوں۔البتہ جب کوریا میں‌تھا تو کھبی کھبار سجی اور سبزیاں یاد اتی تھیں
3: آپ کی مادری زبان کیا ہے؟
اردو
4: ان دنوں آپ نوٹ کس زبان میں‌ گنتےہیں؟
انگریزی
5: آپ اپنے وطن کی محبت میں آخری دفعہ کب روئے؟ (آپشنل)
کبھی نہیں۔ البتہ اپنے پیارے بہت یاد اتے ہیں۔شدید خواہش ہے کہ کاش وہ پاکستان سے باھر میرے پاس اجائیں‌اور ان کی جان بھی پاکستان کے عذاب سے چھوٹ جائے۔ امین۔
6: اپنے گھر سے باہر مادری زبان بولنے والا مل جائے تو کیا محسوس ہوتا ہے؟
پاکستانی نظر اجائے تو کوشش کرتا ہوں کہ بھاگ لوں ۔مارے باندھے پکڑا جاوں تو الگ بات ہے۔ جلد ازجلد سلام کرکے اپنی راہ پکڑنے کی کوشش کرتا ہوں۔

تو کیا محفل کے اکثر تھریڈز پہ جو رونا روتے رہتے ہیں وہ صرف پاکستانیوں کو اذیت میں مبتلا کرنے کی اپنی سی کوشش ہوتی ھے یا پھر میرا خیال درست ھے کہ آپکو دائمی افسوس کا مرض‌لاحق ھے :grin:

دوسرا یہاں تو زیادہ تر پاکستانی ہی ہوتے ہیں ، جو دوسرے ممالک میں قیام پذیر ہیں ، ان میں سے بھی اکثر پاکستانی ہیں لیکن یہاں بھاگنے والا فارمولا لاگو نہیں ہوتا کیوں ؟:battingeyelashes:

اس انٹرویو سے میرا کوئی تعلق نہیں ھے لیکن آپ کے اس جواب کا دوسرے دھاگوں کے مباحث سے کوئی ربط نہیں بنا اسلیئے عادت سے مجبور ہو کے پوچھ لیا ۔:)
 
شمشاد

لائبریرین
آج کا سوال تو سوال نہیں رہنا چاہیے کہ ویسے بھی جمعرات ہے۔ اور جمعرات کو کیئے گئے اکثر سوال پورے ہو جاتے ہیں۔
 
Top