پاکستان کا لبیک دھرنا

فاخر رضا

محفلین
آپ کو اس سوال کا جواب دینا چاہئے تھا تاکہ آپ کا مؤقف واضح ہوجاتا ۔ آپ کے خیال میں حکومت نے فوج کو حکم دیا تھا دھرنے والوں کو بزور قوت وہاں سے نکال دیا جائے؟ یا کسی اور حکم کی بات کر رہے ہیں؟
جی ہاں. حکومت نے مدد مانگی اور فوج نے منع کیا
 
جی ہاں. حکومت نے مدد مانگی اور فوج نے منع کیا
فوج اس معاملے کو کیسے ہنڈل کرتی؟ لاٹھی چارج کر کے؟ لاٹھی چارج کرنا فوج کا کام نہیں ہے فوج کا کام گولی چلانا ہے۔ کیا گولی چلانا مناسب عمل ہوتا؟
یہ ایک مذہبی سیاسی دھرنا تھا ان معاملات کو پولیس کو ہی ہینڈل کرنا چاہئے تھا (اگر حکومت طاقت ہی استعمال کرنے پر مصر تھی )۔ ذرا ماضی میں جھانک کر دیکھئے پی این اے کی تحریک کو ہنڈل کرنے کے لئے بھی فوج کو استعمال کیا گیا جب فوج نے کچھ سولین شہید کر دئے اور کچھ فوجی افسران نے اپنے عوام پر گولی چلانے سے انکار کر دیا اس کے بعد نتیجہ مارشل لاء کی صورت میں نکلا۔ میری تو رائے ہے کہ فوج کو سیاسی معاملات میں گھسیٹنا ہی نہیں چاہئے فوج کی طاقت صرف ملک دشمنوں کے خلاف ہی استعمال کی جانی چاہئے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
چارہ یہ تھا کہ فوج ن لیگ کا حکم مانتی جس سے اس نے انکار کردیا. ان تمام ذمے دار فوجیوں کو جیل جانا چاہیے
جو حکومت تمام تر وسائل، بدنامِ زمانہ پنجاب پولیس کی ساری نفری، اسلام آباد پولیس اور رینجرز کے ساتھ چند ہزار لوگوں کو منتشر نہیں کر سکی وہ کیسی بھی حکومت ہوگی؟

فوجیں ایسے معاملات میں اپنے ہی لوگوں پر گولیاں نہیں چلاتیں۔ اس سے پچھلے دھرنوں میں بھی فوج صرف ریاست کی اہم عمارتوں کی حفاظت پر مامور تھی، گولیاں چلا کر چوک خالی کروانے ان کا کام نہیں۔
 

ہادیہ

محفلین
انسان اسی کام کے لئے قربانی دیتا ہے جس کے لئے وہ مخلص ہو۔ سردیوں کی راتوں میں سڑکوں پر سونا کوئی آسان کام نہیں ہے۔
مجھے اتنی سی بات کی سمجھ نہیں آئی:(۔۔
باقی جو آپ نے لکھا مجھے اس ٹاپک پر بات نہیں کرنی ۔ ورنہ اتنے لمبے لمبے تبصرے کون پڑھے گا بعد میں:(
 
مسلمانوں کے بارے میں ایسے ناپسندیدہ طریقے سے بات کرنا سخت ناپسندیدہ ہے اور آپ تو علماء کی طرف اشارہ کر کے بات کر رہے ہیں!

علماء، ناموس رسالت (نعوذ باللہ ) اس طرح سڑکوں پر بیچ کر اپنی سیاست چمکاتے ہیں؟ مذہبی سیاسی بازیگر نا علماء ہیں اور نا ہی مسلمان، یہ فساد کے مجرم ہیں۔ آپ کو اتنی ہمدردی کیوں ہوگئی اس مجرم ٹولے سے کہ میری صاف صاف بات کو آپ تمام مسلمانوں پر منطبق کررہے ہیں۔ ؟؟؟ صرف ان کو پیار ہے رسول اکرم سے ، ہم کو نہیں ؟ آپ پاکستان کے کسی بھی مذہبی سیاسی بازیگر کو لے آئیے ، اس نے صرف اور صرف ناموس رسالت سڑک پر لا کر پامال کی ہے۔ نعوذ باللہ۔

استاد یہ تو بتاؤ کہ اس پراپیگنڈا کرنے اور اس طرح بات کا بتنگڑ بنانے کے ملاء ٹولہ آپ کو کتنی تنخواہ ادا کرتا ہے؟
 
آخری تدوین:
استاد یہ تو بتاؤ کہ اس پراپیگنڈا کرنے اور اس طرح بات کا بتنگڑ بنانے کے ملاء ٹولہ آپ کو کتنی تنخواہ ادا کرتا ہے؟
پہلے آپ اپنے انداز گفتگو کو بہتر کرنے کی کوشش کریں، بجائے اس کے کہ دوسروں پر الزامات لگانا شروع کر دیں۔
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
لبیک دھرنا میرے حساب سے بھی غلط، ہر کام کو منوانے کے لئے
دھرنا یا احتجاج نہیں ہوتا، اللہ رب العالمین نے زندگی دی ہے اگر
آزمائشیں چل رہی ہیں تو اللہ تعالی کے خلاف دھرنا دے کر خود کشی
کوئی مسلمان نہیں کرتا، بلکہ اللہ رب العالمین کے دربار میں بات رکھی
جاتی ہے گزارش کی جاتی ہے غیروں کے ملک میں مسلمانوں کو برا
بولا جاتا ہے اور املاک پاکستانیوں کے پاکستان میں جلتے ہیں بنگلادیش
میں بنگالیوں کے دیگر اسی طرح جہالت میں ڈوبی ہوئی قومیں کرتی ہیں
 
پہلے آپ اپنے انداز گفتگو کو بہتر کرنے کی کوشش کریں، بجائے اس کے کہ دوسروں پر الزامات لگانا شروع کر دیں۔
آپ جن لوگوں کا ساتھ دے رہے ہیں ۔ وہ انتہا درجے کے مذہبی سایسی بازیگر ہیں ۔ آپ ان میں سے کس کو علماء شمار کرتے ہیں ۔ اس کا نام لیجئے اور پھر اس سے پوچھئے بہت ہی آسان سا سوال ۔ کہ ڈھائی فی صد زکواۃ کا حکم اللہ تعالی نے کس آیت میں دی اہے۔ آپ کو فوراً اندازہ ہو جائے گا کہ یہ عالم ہے یا مذہبی سیاسی بازیگر۔ اگر آپ ان نام نہاد علماء کے بارے میں کچھ نہیں جانتے تو پھر خوامخواہ کی حمایت اور بحث برائے بحث سے گریز کریں۔ میرے انداز گفتگو سے کیا شکایت ہے، صاف اور واضح لکھئے۔
 
لبیک دھرنا میرے حساب سے بھی غلط، ہر کام کو منوانے کے لئے
دھرنا یا احتجاج نہیں ہوتا، اللہ رب العالمین نے زندگی دی ہے اگر
آزمائشیں چل رہی ہیں تو اللہ تعالی کے خلاف دھرنا دے کر خود کشی
کوئی مسلمان نہیں کرتا، بلکہ اللہ رب العالمین کے دربار میں بات رکھی
جاتی ہے گزارش کی جاتی ہے غیروں کے ملک میں مسلمانوں کو برا
بولا جاتا ہے اور املاک پاکستانیوں کے پاکستان میں جلتے ہیں بنگلادیش
میں بنگالیوں کے دیگر اسی طرح جہالت میں ڈوبی ہوئی قومیں کرتی ہیں

یہ ایک دوسرے دھاگے میں لکھا تھا، یہاں دوبارہ لکھنے کی معذرت۔

آپ نے بالکل درست فرمایا۔ کہ کسی بھی طور سے دھرنا اور فساد اسلامی طریقہ کار نہیں ہے۔ اللہ تعالی نے ان نام نہاد مذہبی سیاسی بازیگروں کو یہ حکم دیا ہے اور بتایا ہے کہ اللہ تعالی کا حکم کردہ

اصل اسلامی نظام یہ ہے کہ قانون سازی باہمی مشورے سے کی جائے اور اس قانون سازی میں مرد و عورت مساوی طور پر شریک ہوں۔ پاکستان کا آئین اللہ تعالی کے حکم کی بنیاد پر تمام پاکستان سے عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کو ہی فتے بازی یا قانون سازی کا حق دیتا ہے۔ قانون سازی سڑکوں پر ہوگی یا اسمبلیوں ( مجلس شوریٰ ) میں؟


ریفرنس:
باہمی مشورے سے فیصلے یعنی قانون سازی کا حکم
42:38
وَالَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِرَبِّهِمْ وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَأَمْرُهُمْ شُورَى بَيْنَهُمْ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ
اور جو لوگ اپنے رب کا فرمان قبول کرتے ہیں اور نماز قائم رکھتے ہیں اور اُن کا فیصلہ باہمی مشورہ سے ہوتا ہے اور اس مال میں سے جو ہم نے انہیں عطا کیا ہے خرچ کرتے ہیں

قانون سازی (نیکی کا حکم اور بدی کی روک تھام کے لئے قانون سازی) کے لئے ایک جماعت، مجلس شوریٰ یعنی اسمبلی کا حکم
3:104
وَلْتَكُن مِّنكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ وَأُوْلَ۔ئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ
اور تم میں سے ایسے لوگوں کی ایک جماعت ضرور ہونی چاہئے جو لوگوں کو نیکی کی طرف بلائیں اور بھلائی کا حکم دیں اور برائی سے روکیں، اور وہی لوگ بامراد ہیں

قانون سازی کے لئے مردوں اور عورتوں کی شمولیت کا حکم
9:71
وَالْمُؤْمِنُونَ وَالْمُؤْمِنَاتُ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ يَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ وَيُقِيمُونَ الصَّلاَةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَيُطِيعُونَ اللّهَ وَرَسُولَهُ أُوْلَ۔ئِكَ سَيَرْحَمُهُمُ اللّهُ إِنَّ اللّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ
اور اہلِ ایمان مرد اور اہلِ ایمان عورتیں ایک دوسرے کے رفیق و مددگار ہیں۔ وہ اچھی باتوں کا حکم دیتے ہیں اور بری باتوں سے روکتے ہیں اور نماز قائم رکھتے ہیں اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت بجا لاتے ہیں، ان ہی لوگوں پر اللہ عنقریب رحم فرمائے گا، بیشک اللہ بڑا غالب بڑی حکمت والا ہے

والسلام
 
طالبان قادیانیوں کے دشمن ہیں اس لیے بریلویوں کے دوست ہیں۔
طالبان ہر کسی کے دشمن ہیں
مرزائے قادیان امامِ حسین کا گستاخ ہے اس لیے اہل تشیع قادیانیوں کے مخالف ہیں اور دیوبندی شیعہ اتحاد کی بنیاد حبِ حسین ہے۔
کوئی حوالہ؟
مرزائے قادیان نے الوہیت کا دعوی کیا اس لیے توحیدی اہلِ حدیث قادیانیوں کے سخت دشمن ہیں۔
اور کسی سے دشمنی نکالنی ہو تو وہ بھی بتا دیں
 
جب بھی اسلامی اقدار کی سیاسی سطح پر مخالفت کی جائے گی تو شدید ردعمل ملے گا عمومی طور پر علما مسجد و محراب تک محدود رہتے ہیں۔ انہیں سیاسی میدان میں لانے کی ذمہ دار بھی موجودہ سیاسی قیادت ہے۔
انہیں حلوہ پوری سے فرصت ملے تو سڑکوں پر نکلنے کا سوچیں
 
بہت خوب! :) تو جناب، تشریف لے آئیے سیاسی میدان میں۔ دیکھ لیتے ہیں، یہ 'علمائے کرام' عوام کی زندگیوں میں کیا انقلاب لے کر آئیں گے؟ اب ہم انہیں 'علمائے کرام' ہی کہیں گے کہ انہیں ملا کہہ کر پکارنا آپ کو فیشن معلوم ہوتا ہے حالانکہ کہاں جید علمائے کرام اور کہاں یہ مناظرہ باز '؟' خالی جگہ خود پر کر لیں کیوں کہ ہم تو انہیں '؟' کہہ کر ہی علمائے کرام سے ممیز کیا کرتے تھے! :)
مولانا فضل الرحمان کے سیاسی معرکے نہیں دیکھے؟
 
جی تو احمدیوں کے ترجمان صاحب! آپ کو احمدیوں کی مظلومیت کا کافی غم ہے۔ اسی لیے آپ زمرہ کی حدود کی پابندیوں کو خاطر میں لائے بغیر حال غم سناتے جارہے ہیں۔ اور حقیقت یہ ہے کہ آپ اپنے تراشیدہ نبی کے کردار کی بات پر فورا ہی بدک جاتے ہیں۔ آخر ماجرا کیا ہے؟ جب آپ ان کی سیرت کا اجالا یہاں روشن کردیں گے تو کئی لوگ آپ کے غم میں آپ کا ہاتھ بٹا سکیں گے۔
احمدیوں کی مظلومیت کا مرزا غلام احمد کے کردار سے کیا واسطہ؟
 
انتہا پسندانہ رویے کو "ملائیت" کا نام دینا مناسب نہیں اسے انتہا پسندانہ رویہ ہی کہہ لیا کیجئے ۔ لفظ "ملائیت" علماء کی طرف اشارہ کرتا ہے اور علماء کا احترام ہمارے لئے بلکہ سب مسلمانوں کے لئے واجب ہے اس لئے بہتر ہے ایسی متنازع اصلاحات ایجاد کرنے سے پرہیز کیا جائے۔
جاہل علما کا احترام بھی واجب ہے؟
 
Top