پاکستان کا لبیک دھرنا

زیک

مسافر
اسلام آباد کے باسیو! کل ایک اور دھرنا یا جلسہ نما دھرنا آپ کا منتظر ہو گا؛ تیار رہیے گا۔ فیض آباد کی تو گویا شامت آ گئی ہے! اب یہ روایت چل پڑی ہے تو توقع کے عین مطابق، ہر چھوٹا بڑا گروہ دو تین ہزار بندے لے کر اسلام آباد پر چڑھ دوڑا کرے گا۔ افسوس ناک!
اب یہ کس کا دھرنا ہے؟
 
عثمان

محفلین
ماسوائے ایک دو مبصرین کے۔۔ "طرفین" میں شامل بیشتر افراد کی فکر اور موقف ایک ہی ہے۔ بس طریقہ کار بلکہ محض اسٹائل میں اختلاف ہے۔ درست ؟
 
نہیں محترم۔ جب اصول میں اختلاف ہو تو فروع میں اتحاد ممکن ہی نہیں ہے
 
اسلام آباد کے باسیو! کل ایک اور دھرنا یا جلسہ نما دھرنا آپ کا منتظر ہو گا؛ تیار رہیے گا۔ فیض آباد کی تو گویا شامت آ گئی ہے! اب یہ روایت چل پڑی ہے تو توقع کے عین مطابق، ہر چھوٹا بڑا گروہ دو تین ہزار بندے لے کر اسلام آباد پر چڑھ دوڑا کرے گا۔ افسوس ناک!
اسلام آباد میں جلسے کرنے کی روایت کا آغاز پرویز مشرف نے کیا تھا۔ طاہرالقادری آگے بڑھایا عمران نے 126 دن تک ریکارڈ بنایا اور آئینی اداروں پر باقاعدہ حملہ کیا مگر آپ کو بس ۔ ۔ ۔
 
برادر لئیق غیر متفق ہیں مجھ سے اور چاہتے ہیں کہ ملاء ٹولہ اسی طرح دکان چمکاتا رہے :
(نعوذ باللہ) ناموس حضرت محمد صلعم کو اسی طرح سڑکوں پر بیچا جائے اور دکان چمکائی جائے

ملاء ٹولہ، رام اور راون کی مدد سے یہ سب کیوں نہیں ٹرائی کرتا ہے؟ ضروری ہے کہ (نعوذ باللہ) ناموس حضرت محمد صلعم کو یوں سڑکوں پر بیچا جائے اور دکان چمکائی جائے ؟
مسلمانوں کے بارے میں ایسے ناپسندیدہ طریقے سے بات کرنا سخت ناپسندیدہ ہے اور آپ تو علماء کی طرف اشارہ کر کے بات کر رہے ہیں!
 
فرقان احمد

محفلین
اسلام آباد میں جلسے کرنے کی روایت کا آغاز پرویز مشرف نے کیا تھا۔ طاہرالقادری آگے بڑھایا عمران نے 126 دن تک ریکارڈ بنایا اور آئینی اداروں پر باقاعدہ حملہ کیا مگر آپ کو بس ۔ ۔ ۔
جلسہ کرنا یا دھرنا دینا آئینی حق ہے، تاہم، راستے کی بندش غلط طرزِ عمل ہے، فقط یہ گزارش ہے۔ :)
 
طاہرالقادری صاحب کے دھرنے سے سپریم کورٹ کے ججوں کے راستے اور عمران کے دھرنے + ہنگامے سے پاکستان سیکریٹیریٹ کے راستے بند ہوگئے تھے ۔ پاکستان کے عوام کا بھی آئینی حق ہے کہ جب وہ پرامن طریقے سے گزارشات پیش کریں تو حکمران ان کی بات سنیں اور مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں مگر یہاں تو جب تک سڑک پر آگ نہ جلائی جائے کوئی بات سننے کو تیار ہی نہیں ہوتا۔
 
راستے کی بندش، چاہے وہ کسی کی جانب سے بھی ہو، غلط ہے۔ :)
 
فاخر رضا

محفلین
اگر فوج اس ٹولے کا ساتھ نہ دیتی تو یہ چند دن سے زیادہ نہیں ٹھہر سکتے تھے. احتجاج ریکارڈ کرانا ٹھیک بات ہے مگر حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردینا غلط روایت ہے. مجھے آج بھی یقین ہے کہ یہ کام سہولت سے بھی ہوسکتا تھا، اگر فوج چاہتی تو. مگر یہاں تو فوج نے تہیہ کیا ہوا ہے کہ حکومت کو نیچا دکھانا ہے. اگر فوج کو آخر میں ڈیل کرانی تھی تو پہلے کیوں نہیں کرائی.
اس ٹولے کو اصل میں الیکشن میں استعمال کرنا ہے اور نواز لیگ کے ووٹ کاٹنے ہیں، شاید کہ اس طرح فوج کا منظور نظر عمران پنجاب اور مرکز میں حکومت بنا لے.
 
ایسے تو یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ اگر فوج کے کہنے پر ہی حکومت نے زاہد حامد سے استعفی لینا تھا تو فوج کے کہے بغیر ہی کیوں نہ لے لیا؟ ممکن ہے کہ فوج بھی ن لیگ کو نیچا دکھانا چاہتی ہو مگر اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ ن لیگ کی ہٹ دھرمی کے بعد جب دھرنا تحریک پورے ملک میں پھیلی تو ن لیگ کے پاس ان کے مطالبات پورے کرنے کے سوا کوئی چارا بھی نہیں تھا۔
 
چارہ یہ تھا کہ فوج ن لیگ کا حکم مانتی جس سے اس نے انکار کردیا. ان تمام ذمے دار فوجیوں کو جیل جانا چاہیے
 
اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا
آپ کو اس سوال کا جواب دینا چاہئے تھا تاکہ آپ کا مؤقف واضح ہوجاتا ۔ آپ کے خیال میں حکومت نے فوج کو حکم دیا تھا دھرنے والوں کو بزور قوت وہاں سے نکال دیا جائے؟ یا کسی اور حکم کی بات کر رہے ہیں؟
 
Top