پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ ، نامہ اوقات اور تبصرے !

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 262 رنز اسکور کئے ہیں-

کیویز کا بہترین آغاز- گپٹل اور منرو اچھی لے میں نظر آ رہے اگر ان سمیت ولیمسن اور ٹیلر کو جلد نہ پویلین بھیجا گیا تو
پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر آج بھی پھر شکایت کر رہے ہونگے میچ 15 اوورز جلدی ختم ہو گیا اب اس کوٹے کے اشتہار(پیسے) میں کہاں پھینکوں؟
چمپئنز ٹرافی کے فائنل کی جھلکیاں دکھا کر
 
یکے بعد دیگرے منرو اور گپٹل ، شاداب کا شکار
بقول کمنٹیٹر
شاداب 2 کیویز 0

پی ٹی وی کے ڈائریکٹر اب سُکھ کا سانس لے سکتے ہیں-
 
200واں میچ کھیلنے والے ٹیلر بھی پویلین واپس-
اور پاکستان بھی میچ میں واپس-

روز ٹیلر بلیک کیپز کی جانب سے 200 واں میچ کھیلنے والے 7ویں کھلاڑی ہیں-
*جان کر جیو*
 
اگر بارش کولن ڈی گرینڈ ہومی کے آنے سے پہلے ہوتی تو کامیابی کے امکانات تھے- اب صورتحال بدل چُکی ہے اب کیویز ہی ڈک ورتھ لوئس سسٹم میں آگے ہونگے!!
بقول شخصے پاکستان کے جیتنے کی صرف یہی صورت ہوسکتی ہے کہ تمام نیوزیلینڈ کے پلئیرز کو ہارٹ اٹیک ہوجائے۔
 
Top