پاکستان کا دورہ جنوبی افریقہ2021

محمد وارث

لائبریرین
خواہ مخواہ ہی ڈی کاک کو ٹرول کیا جا رہا ہے، حالانکہ سراسر غلطی فخر زمان کی اپنی تھی، دھیان اور نظر فیلڈر پر رکھنے کی ضرورت تھی!
 
20210406-140218.jpg


رول کی وائلشن تو بہرحال ہوئی البتہ یہ فیصلہ ڈی کوک کو نہیں بلکہ ایمپائر کو کرنا تھا۔ اسلئے ٹرولنگ تو ایمپائرز کی بنتی ہے۔۔۔

خواہ مخواہ ہی ڈی کاک کو ٹرول کیا جا رہا ہے، حالانکہ سراسر غلطی فخر زمان کی اپنی تھی، دھیان اور نظر فیلڈر پر رکھنے کی ضرورت تھی!
 

محمد وارث

لائبریرین
20210406-140218.jpg


رول کی وائلشن تو بہرحال ہوئی البتہ یہ فیصلہ ڈی کوک کو نہیں بلکہ ایمپائر کو کرنا تھا۔ اسلئے ٹرولنگ تو ایمپائرز کی بنتی ہے۔۔۔
میرے خیال میں پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے میچ ریفری سے اسی قانون کے لیے بات کی تھی لیکن آفیشلی کوئی شکایت درج نہیں کروائی۔ جسطرح کی انہوں نے بات کی تھی اس طرح کا جواب میچ ریفری نے دے دیا کہ قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔

جہاں تک فخر زمان کی بات ہے تو سراسر غلطی اس کی اپنی تھی، بچے کو بھی پہلی بات یہی سکھائی جاتی ہے کہ فیلڈر اور تھرو پر نظر رکھو اور رنز لیتے ہوئے کس سائیڈ پر دوڑنا چاہیئے۔ فخر زمان شاید 200 کے چکر میں تساہل برت گیا اور غلطی کر گیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج 07 اپریل 2021، جنوبی افریقہ کے دورے پر گئی ہوئی پاکستانی ٹیم بین الاقوامی تین میچوں کی سیریز کا آخری اور تیسرا میچ سنچورین کے میدان میں کھیلے گی۔

دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔ آج کا میچ جیتنے والی ٹیم سیریز جیتنے والی ٹیم ہو گی۔

میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج کی ٹیم

سرفراز احمد
محمد رضوان
بابر اعظم
محمد نواز
عثمان قادر
فاخر زمان
امام الحق
فہیم اشرف
حسن علی
شاہین شاہ آفریدی
حارث رؤف
 
بال بیٹ پر آ رہی ہے، البتہ گیپ نکالنا مشکل ہو رہا ہے۔ اچھی فیلڈ سیٹ کی ہوئی ہے اور باؤلر فیلڈ کے حساب سے باؤلنگ کر رہے ہیں۔
 
پاکستان 33 اوورز 198/1

فخر پھر سے سینچری کے قریب کپتان بابر بھی جم چُکے۔ 350 آنے ہی چاہیے اگر سیریز جیتنی ہے تو۔۔۔
 
Top