پاکستان کا دورہ آسٹریلیا

عثمان رضا

محفلین
دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان
12-8-2009_13615_1.gif

یہ دورہ تین ٹیسٹ میچ 5 ونڈے میچ اور ایک ٹوئنٹی میچ پر مشتمل ہوگا
پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر کو کھیلا جائے گا
 

فہیم

لائبریرین
چلو ایک گمنام کھلاڑی کا اتہ پتہ تو معلوم ہوا۔
اسی طرح عاصم کمال بھی کافی عرسے سے
گمنام چل رہا ہے۔
 

عثمان رضا

محفلین
پاکستان اور تسمانیہ کے درمیان فرسٹ کلاس میچ کھیلا جارہا ہے
تسمانیہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی
اور پہلے دن کے اختتام تک پاکستان نے 270 رنز بنائے ہیں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر
جس میں عمران فرحت کے 32 سلمان بٹ کے 153 فیصل اقبال کے 17 اور مصباح 43 رنز بناکر آؤٹ ہوئے
جبکہ عمر اکمل 10 اور فواد عالم 0 پر ناٹ آؤٹ ہیں ۔۔
 

عثمان رضا

محفلین
پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں 437 رنز بناکر آل آؤٹ
دوسرے دن کی خاص بات کامران اکمل کی شاندار سنچری
جوابا تسمانیہ نے دوسرے دن کے اختتام تک 132 رنز بنائے ہیں اور اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں
عبد الرؤف ۔ محمد عامر اور سعید اجمل نے دودو وکٹیں لی ہیں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ملبورن میں شروع ہوا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

پہلے دن کے اختتام ہر آسٹریلیا نے 90 اوور میں 305 اسکور بنائے اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ واٹسن 93 پر اور Katich کا ذاتی اسکور 98 تھا۔ پونٹنگ بھی 57 پر آؤٹ‌ ہوا۔ آصف نے دو وکٹیں لیں جبکہ واٹسن رن آؤٹ ہوا۔

اگر دیکھا جائے تو پاکستان کی آج کی کارکردگی کوئی خاص نہیں تھی۔
 
جیو سوپر کے پروگرام سوپر آئی میں عامر سہیل نے درست کہا کہ پاکستان کو ایک بالر مزید کھلانا چاہیئے تھا۔ محمد سمیع جیسے تیز رفتار بالر کی کمی شدت سے محسوس ہوئی۔ فلیلڈنگ کا معیار بھی بہت ناقص تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ 454 پانچ کھلاڑی آؤٹ پر ختم کر دی۔

پاکستان نے 28 اوور میں 51 اسکور بنائے ہیں ایک وکٹ کے نقصان پر۔
 

شمشاد

لائبریرین
109 پر چار آؤٹ
یوسف کا ذاتی اسکور 22

دونوں دن مکمل طور پر آسٹریلیا کے حق میں رہہے۔

پاکستانی باؤلرز تو ناکام ہوئے ہی، بلے باز بھی ڈر ڈر کے کھیل رہے ہیں۔

آسٹریلیا کی پوری کوشش ہے کہ پاکستانی ٹیم فالو آن ہو جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 258 پر آؤٹ‌ ہو گئی تھی۔

آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگ میں ابھی تک 75 اسکور بنائے ہیں اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ‌ ہو چکے ہیں۔

میچ کا تیسرا دن ختم ہونے میں 16 اوور باقی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
تیسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے 111 اسکور بنائے تھے اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔

مجموعی طور پر آسٹریلیا کو 307 اسکور کی برتری حاصل ہے۔ میرے خیال میں کل چوتھے دن آسٹریلیا 450 تک کی برتری حاصل کر کے پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دے گا۔ اور میچ جیتنے کی پوری کوشش کرے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آسٹریلیا کے 162 پر چھ کھلاڑی آؤٹ ہیں۔

محمد عامر نے تو کمال کر دکھایا۔ 18 اوور میں 66 اسکور دے کر پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آسٹریلیا نے دوسری اننگ میں 225 اسکور آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر کھیل ختم کر کے پاکستان کو دوسری اننگ کے لیے دعوت دی۔

پاکستان نے دوسری اننگ میں 81 اسکور بنائے ہیں اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ‌ ہو چکے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
125 پر تین آؤٹ‌ ہیں۔ 297 اسکور کی ضرورت ہے میچ جیتنے کے لیے۔

ابھی آج کے دن کے 15 اوور باقی ہیں۔

کل کا دن بہت ہی دلچسپ ہو گا۔
 

ابوشامل

محفلین
تاریخ میں آج تک چوتھی اننگ میں اتنا بڑا اسکور نہیں کیا گیا، اس لیے امید تو کم ہی ہے کہ پاکستان 400 رنز سے اوپر کا ہدف حاصل کر سکے گا۔ ریکارڈ تو بنتے ہی ٹوٹنے کے لیے ہیں، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
چوتھے دن کے اختتام پر پاکستان نے 170 اسکور بنائے تھے اور اس کے 3 کھلاڑی آؤٹ‌ تھے۔

میچ جیتنے کے لیے 252 اسکور کی ضرورت ہے جبکہ سات کھلاڑی باقی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
پانچویں‌ دن کا کھیل شروع ہو چکا ہے۔

پہلے اوور کی چوتھی گیند پر عمر اکمل آؤٹ
 
Top