پاکستان عام انتخابات 2018ء ٭ تبصرے، صورتحال، نتائج

الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے اعلان کے بعد اب ریٹرننگ آفیسرز کو فارم 48 اور 49 پر حتمی سرکاری نتائج تیار کرنے کا حکم دے دیا۔
الیکشن کمشنر پنجاب ظفر اقبال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نتائج امیدواروں کی موجودگی میں مرتب کئے جائیں۔انہوں نے تمام ریٹرننگ آفیسرز کو الیکشن ایکٹ 2017ء کی دفعہ 95 کے تحت حتمی نتائج مرتب کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔الیکشن کمشنر پنجاب نے تمام امیدواروں سے بھی کہا ہے کہ وہ حتمی سرکاری نتائج مرتب کرنے کی کارروائی میں ضرور شامل ہوں ۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
کیا الیکشن کمیشن نے ابھی تک ووٹ سنبھال کر رکھے ہوں گے؟
اور اگر دھاندلی ہوئی ہو تو کیا یہ صرف گنتی کے ہیر پھیر کی ہی دھاندلی ہو سکتی ہے؟
 
کیا الیکشن کمیشن نے ابھی تک ووٹ سنبھال کر رکھے ہوں گے؟
اور اگر دھاندلی ہوئی ہو تو کیا یہ صرف گنتی کے ہیر پھیر کی ہی دھاندلی ہو سکتی ہے؟
دھاندلی اور ہیرا پھیری تو کسی بھی قسم کی ہو سکتی ہے مگر ہیرا پھیری کرنے والے نے کچھ انتظام ایسا کیا ہے کہ پکڑے جانے کی امید بہت کم ہے ۔
 
یاز

محفلین
کیا الیکشن کمیشن نے ابھی تک ووٹ سنبھال کر رکھے ہوں گے؟
اور اگر دھاندلی ہوئی ہو تو کیا یہ صرف گنتی کے ہیر پھیر کی ہی دھاندلی ہو سکتی ہے؟
بیلٹ پیپرز تو سنبھال کر رکھے جاتے ہیں۔ انگوٹھے کے نشان وغیرہ سے ان کا بائیو میٹرک ٹریس تک ممکن ہے۔
 
13cc796a-1726-4d35-8f4f-675c42d50c23.png

سندھ اسمبلی کے ایک ملتوی شدہ کے علاوہ نتائج مکمل
 
فرحت کیانی

لائبریرین
دھاندلی اور ہیرا پھیری تو کسی بھی قسم کی ہو سکتی ہے مگر ہیرا پھیری کرنے والے نے کچھ انتظام ایسا کیا ہے کہ پکڑے جانے کی امید بہت کم ہے ۔
یقینا اعلی درجے کا کام ہوا ہو گا۔

بیلٹ پیپرز تو سنبھال کر رکھے جاتے ہیں۔ انگوٹھے کے نشان وغیرہ سے ان کا بائیو میٹرک ٹریس تک ممکن ہے۔
ویسے کم از کم کوئی ایک کیس اس حد تک جانا چاہیے تا کہ آئندہ لوگ ایسا کرنے سے کسی حد تک باز رہیں۔
کل سے اب تک گنتی کیے جانے والے 5 میں سے 4 کے نتائج تبدیل ہوئے ہیں، اور 1 میں ووٹوں کا فرق کافی بدل گیا ہے۔
کاش فواد چوہدری کے حلقے میں بھی ایسا ہو سکے۔ مجھے صرف اس بات کا خدشہ ہے کہ کہیں موصوف کو وزارت اطلاعات و نشریات نہ دے دی جائے۔
 
حسیب

محفلین
ہمیں بھی یہی جستجو ہو رہی ہے۔
اس بابت محمد خلیل الرحمٰن بھائی شاید مکالمہ میں آگاہی فرماویں گے۔
جمائمہ کی ٹویٹ تک تو پتہ چل گیا۔ یہ حکیم سعید کو بھنک والی کیا کہانی ہے؟
یہ حکیم محمد سعید مرحوم کی کتاب ہے
کتاب کا نام شاید جاپان کہانی ہے
fbimg153268376157049.jpg
 
Top