پاکستان عام انتخابات 2018ء ٭ تبصرے، صورتحال، نتائج

زیک

مسافر
الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اس وقت بھی پچاس سے اوپر قومی اسمبلی کی نشستوں کا نتیجہ مکمل نہیں ہے
 
عمران خان کو یہ زعم نہیں ہونا چاہیے کہ ان کی وجہ سے جیل جانے والے جیل گئے یا رو رہے ہیں۔ اکڑنے والے اللہ کی جانب سے سزا جھیل رہے ہیں۔عمران خان کو بھی اللہ سے ڈرنا چاہیے اور عاجزی اختیار کرنی چاہیے۔
تقریر میں عندیہ تو دیا ہے، اپنے خلاف باتوں کو بھولنے کا اور انتقامی سیاست نہ کرنے کا۔
 

یاز

محفلین
تقریر میں عندیہ تو دیا ہے، اپنے خلاف باتوں کو بھولنے کا اور انتقامی سیاست نہ کرنے کا۔
نیز یہ کہ یہ تاریخِ انسانی، سوری تاریخِ عمرانی میں پہلی تقریر تھی جس میں نواز شریف یا زرداری کا نام نہیں لیا گیا، جو حقیقتاً خوش آئند بات ہے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
نیا پاکستان کی دوسری صبح مبارک ہو۔
تفنن برطرف دعا ہے کہ نئی حکومت اپنے وعدوں کو پورا کر سکے۔ آمین
اور اگر واقعی میں مثبت کام کیے گئے تو اگلی بار بشرط زندگی میرا ووٹ انہی کو جائے گا۔

ہاں فواد چوہدری کے جیتنے کا مجھے بہت دکھ رہے گا۔ اچھا خاصا ہار رہا تھا۔ جیسے ہی میں سونے گئی، نتیجہ تبدیل ہو گیا۔ کاش میں اس حلقے کی ووٹر ہوتی۔
 
آپ کون سا لنک استعمال کر رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن ویب سائٹ کے ڈیش بورڈ پر 95 فیصد حتمی نتیجہ آ چکا ہے۔
یہ وقتاً فوقتاً اپڈیٹ ہو رہا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اس وقت تک اتنا نتیجہ نہ اپڈیٹ ہوا ہو۔
خیر 95 فیصد تو اب بھی نہیں۔
20 نشستوں کے نتائج ابھی باقی ہیں۔
 
وہ جیتنے کے لئے نہیں اٹھے تھے۔ ان کی باتیں عمران کی ہر تقریر میں سنی جا سکتی تھیں۔

ویسے کل کتنے ووٹ ملے؟ اور زیادہ کہاں؟ اسلام آباد کے ایک حلقے میں دس ہزار سے زیادہ ملے
جس حلقے میں میرا گاؤں ہے وہاں سے لبیک کے صوبائی امیدوار نے 30 ہزار سے زائد ووٹ لیے ہیں۔ کل کسی نے رزلٹ شئیر کیا تھا، مل گیا تو یہاں لگاتا ہوں۔
 

جاسم محمد

محفلین
نیز یہ کہ یہ تاریخِ انسانی، سوری تاریخِ عمرانی میں پہلی تقریر تھی جس میں نواز شریف یا زرداری کا نام نہیں لیا گیا، جو حقیقتاً خوش آئند بات ہے۔
دونوں کو سیاست سے کلین بولڈ کر دیا ہے۔ بڑے مشن میں چھوٹی باتوں پر زیادہ فوکس نہیں کرتے
 
الیکشن کمیشن کے نتائج پر پنجاب اسمبلی میں ابھی تک ن لیگ کو برتری ہے۔
Pakistan Muslim League (N) - 127
Pakistan Tehreek-e-Insaf - 117
Independent - 27
Pakistan Muslim League - 7
Pakistan Peoples Party Parliamentarians - 6
Balochistan Awami Party - 1
Pakistan Muslim League (F) - 1
Pakistan Awami Raj - 1
 
Top