پاکستان عام انتخابات 2018ء ٭ تبصرے، صورتحال، نتائج

انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں پارٹی پوزیشنز کچھ اس طرح ہے ۔​

گوجرانوالہ : قومی اسمبلی کی ٹوٹل 6 نشستیں،
ایک مسلم لیگ ن جیت چکی جبکہ 3 پہ لیڈ کر رہی ہے۔
صوبائی اسمبلی کی کُل نشستیں 14 ،
ن لیگ نے ایک سیٹ جیت لی ہےتین پر آگے ہے اور پی ٹی آئی تین نشستوں پر لیڈ کر رہی ہے ۔

فیصل آباد : قومی اسمبلی کی کل 10 نشستیں ،
پی ٹی آئی 6 نشستوں کے ساتھ لیڈ کر رہی ہے۔
صوبائی اسمبلی کی کل 13 نشستیں ۔
پی ٹی آئی 5 سیٹوں کے ساتھ آگے ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی 3 نشستیں ہیں۔
 
جب سے سنا ہے، غم منا رہی ہوں! ابو کہتے کہ عوام کا فیصلہ ہے کیا کہا جا سکتا ہے اب!
لیکن میں کہہ رہی تھی کہ اچھے لوگوں کو ہٹانے کے لیے تو نہیں کہا تھا عوام کو!!!! کوئی بھی محمد بشیر پی ٹی آئی کا سراج الحق صاحب کو مات دے گیا؟


مجھے نیٹ سے ملا نہیں کہ سراج الحق صاحب کسی اور سیٹ سے بھی کھڑے تھے؟ محمد تابش صدیقی بھائی؟
 

اکمل زیدی

محفلین
ویسے اچھا خاصا جعل سازی کا کیس بن سکتا تھا آپ کے اوپر۔ :D
ارے بھیا ایسا ویسا ۔۔۔پولیس والا ہوتا تو اپنی کارکردگی کے چکر میں تو اس نے ایک دہشت گرد پکڑ لیا تھا۔۔۔سچی کہہ رہا ہوں۔۔۔ایک بار ہمیں رات کو دیر سے گھر آتے ہوئے پولیس والوں نے دھرا تھا ہمارے ہاتھ میں ٹی ٹی پستول تھما دی اور کہتا ہے کہاں سے فائرنگ کر کے آرہے ہو۔۔۔:(
 

محمداحمد

لائبریرین
ارے بھیا ایسا ویسا ۔۔۔پولیس والا ہوتا تو اپنی کارکردگی کے چکر میں تو اس نے ایک دہشت گرد پکڑ لیا تھا۔۔۔سچی کہہ رہوہوں۔۔۔ایک بار ہمیں رات کو دیر سے گھر آتے ہوئے پولیس والوں نے دھرا تھا ہمارے ہاتھ میں ٹی ٹی پستول تھما دی اور کہتا ہے کہاں سے فائرنگ کر کے آرہے ہو۔۔۔:(

اللہ رحم فرمائے اور ایسے لوگوں سے اپنی امان میں رکھے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
متحدہ مجلس عمل کے لئے میں نے جس سے مشورہ کیا مجھے اچھی رائے نہیں ملی۔

اور اکثر لوگ مولانا فضل الرحمٰن کی وجہ سے ایم ایم اے سے بدظن تھے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
غلط کو بالکل غلط کہنا چاہیے۔

لیکن فرحت یہ جو افشاں مصعب خود کو شودر کہنے پر تل گئی ہیں یہ شاید سوشل میڈیائی شدت کے زیرِ اثر ہیں ورنہ ممکن ہے کہ مذکورہ پولنگ اسٹیشن پر غیر معمولی حساسیت ہو یا کچھ ووٹرز کی خوامخواہ کی ہٹ دھرمی۔ مجھے حیرت ہے اگر حقیقت میں بغیر کسی سبب کے ایسا ہوا۔ میرا تجربہ تو اس کے برعکس ثابت ہوا، مجھے ڈر تھا کہ چند انچ کی اونچائی بھی مجھے ووٹ ڈالنے سے روک سکتی ہے اور عملہ نہیں معلوم کیسا ہو اور مجھے بغیر ووٹ ڈالے واپس نہ آنا پڑے لیکن اتمام حجت تو کرنا تھا اس لیے میں نے ہمت کی کہ کچھ بھی ہو جانا ضرور ہے پھر بھلے جو ہو تاہم وہاں موجود تمام عملہ بے حد تعاون اور رہنمائی کرنے والا ثابت ہوا اور مجھے کسی بھی مرحلے پر ذرا سی بھی کوفت نہیں ہوئی بلکہ میرے دل سے ان سب کے لیے دعا نکلی۔
ایسا ہی ہے شگفتہ۔ ہر کسی کا اپنا تجربہ ہے۔ یہ خاتون سوشل میڈیا کے زیر اثر بھی ہو سکتی ہیں لیکن میرا اپنا مشاہدہ بھی کچھ ملتا جلتا تھا تو مجھے ان کی بات میں مبالغہ محسوس نہیں ہوا۔ عملہ یقینا خوش اخلاق تھا۔ موبائل اندر لے جانے کی اجازت نہیں تھی۔ بالکل ٹھیک۔ سب نے پابندی بھی کی لیکن کیا ایک اتنے بڑے لیڈر کے لیے اس پابندی کو توڑنا اور پھر فخر کے ساتھ سب کو دکھانا درست ہے؟
میں نے اسی لیے اپنے ووٹ ڈالنے کا ذکر کرتے ہوئے پولنگ سٹیشن پر اپنا تجربہ بیان کرنے سے احتراز کیا تھا کہ کسی کو ایسا نہ محسوس ہو کہ محض تنقید برائے تنقید ہو رہی ہے۔
خیر میں ذاتی تجربے کا ذکر تو ابھی بھی نہیں کروں گی لیکن مشاہدہ ضرور بتاوں گی۔
میرے سامنے دو بزرگ خواتین جو بہت بیمار لگ رہی تھیں اور کسی کے سہارے چل رہی تھیں، ان کے ساتھ کسی کو اندر جانے نہیں دیا گیا۔ جب کہ اسی دوران تحریک انصاف کی خواتین دھڑلے سے دو دو تین تین کے گروہ میں اندر تشریف لے گئیں اور جب کچھ دیر بعد میری باری آئی تو ہ ہنوز وہیں موجود تھیں اور ووٹ ڈالنے کے بعد وہیں گپ شپ میں مصروف تھیں۔ وہ تو مجھ سے رہا نہیں گیا تو میں بھائی فوجی جوان سے جان کی امان طلب کرتے ہوئے عرض کی کہ کیا اب کوئی خلاف ورزی نہیں ہو رہی؟ تو انھوں نے ان خواتین کو وہاں سے باہر بھیجا۔
 
مجھے اصل دکھ بس ایک بات کا ہوا جو جا ہی نہیں رہا کہ سراج الحق صاحب پی ٹی آئی کے کسی محمد بشیر سے ہار گئے!!!

سراج الحق اگر جماعت کے پلیٹ فارم سے کھڑے ہوتے تو میرا خیال تھا کہ جیت جاتے۔
دو، تین بڑے خاندان نشستوں کے اختلافات پر الگ ہو گئے تھے۔ بڑی وجہ یہ رہی۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ووٹر پرچی سے اندازہ لگاتے ہیں، اور پولنگ ایجنٹس کو اپنے ووٹر کا اندازہ ہوتا ہے۔

یعنی ہماری پرچی سے اندازہ لگانے والے مارے گئے۔ :)

ویسے انتخابی مرکز میں پرچی کا صرف ایک حصے لے جانا ہوتا ہے کہ جس پر کسی پارٹی کا نام نہیں ہوتا۔
 
پولنگ اسٹیشن میں کسی بھی شخص کو دیکھ کر ہم تو اندازہ نہیں لگا سکے کہ یہ شخص کس جماعت کو ووٹ ڈالنے والا ہے۔
ہم تو یہ ہی اندازہ نہیں پگا سکے تھے کہ تحریک انصاف واقعی جیت پائے گی اور یہاں تو اتنی بھاری اکثریت سے جیتی ہے کہ توقع ہی نہیں کی جا سکتی تھی. مطلب واقعی؟ تقریبا ڈبل؟؟؟ واقعی؟
بھائی صبح سے کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی خبر لیں کہ وہ خیریت سے ہیں؟ خوشی کے مارے کچھ ہوا تو نہیں جیسے ہمیں حیرت کے مارے ہو رہا ہے؟ :)
 
Top