قلندرز نے ایک اور معرکہ اپنے نام کر لیا۔
ایک بدترین آغازکا بہترین انجام
قلندرز ایک وقت پر 50-7 تھے لیکن پھر سکندر کی شاندار اننگ نے مجموعہ 148 تک پہنچا دیا جسکا قلندرانہ اٹیک نے خوبی سے دفاع کر لیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج تگڑا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔
لاہور قلندر اور ملتان سلطان چند منٹوں کے بعد آمنے سامنے ہوں گے۔
کیا لاہور قلندر ہوم گراؤنڈ پر یہ معرکہ سر لیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج پاکستان سوپر لیگ 8 کا 21واں میچ اسلام آباد اور کوئٹہ کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
اسلام آباد نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ہے۔

امید تو یہی ہے کہ اسلام آباد آج پھر جیت جائیں گے، لیکن یہ کرکٹ ہے، کچھ کہا نہیں جا سکتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
کوئٹہ کا تو بُرا حال ہے۔ چوتھے اوور میں 12 کے اسکور پر 3 وکٹیں گنوا بیٹھے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے پاور پلے میں سب سے کم اسکور 19، چار کھلاڑی آؤٹ کا اعزاز بھی کوئٹہ نے حاصل کر لیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اتنے دباؤ کے باوجود نواز اور زدران کی اچھی اننگ
دونوں نے نصف سنچریاں اسکور کر لی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
کوئٹہ کے فاروقی نے گزشتہ تین اوور میں 7 اسکور دیئے اور اپنے چوتھے اوور میں 18 اسکور دے دیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
عمر اکمل کی بہت اچھی اننگ، 14 گیندوں پر 43 اسکور بنائے۔
20 اوور ختم ہو گئے، ورنہ اس نے نہ ٹوٹنے والا ریکارڈ بنا دینا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
کہاں تو پاور پلے میں 19 اسکور پر 4 آؤٹ تھے، اور اننگ ختم ہونےپر 179 اسکور 6 کھلاڑی آؤٹ۔
بہت اسکور بنا لیا ہے کوئٹہ نے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اسلام آباد نے بھی اپنی پہلی وکٹ پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پرگنوا دی۔
 
Top