پاکستان سُپر لیگ 2018 ،میچ شیڈول اور رواں میچ پر تبصرے

سنگا جی صہیب کو سمجھاتے ہوئے-
امید ہے کہ صہیب جی سنگا سے کافی کچھ سیکھ کر اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کو تقویب بخشیں گے-

صہیب کی طرح حارث سہیل کے پاس بھی یہ عمدہ موقع ہے کہ دونوں سنگا سے اننگ کو لمبا کھینچنے کا ہنر سیکھیں دونوں اچھی شاٹس کھیلنے کی صلاحیت تو رکھتے ہیں لیکن لمبی اننگ نہیں کھیل پاتے- شاٹ سیلیکشن اور اننگ کو لمبا کھینچنا سیکھ لیں تو یقیناً دونوں کا کیرئیر بھی لمبا چل سکتا-
 

یاز

محفلین
اور کچھ سیکھنے کے بعد صہیب مقصود نے پویلین کی راہ لی کہ سنگا جی کے اسباق کے نوٹس جلدی سے تحریر فرماویں۔
 
واہ ابتسام جی-

اتنی بڑی سٹیج پر سنگا جی کے سامنے ایسا عمدہ اوور یقیناً شیخ صاب کافی عمدہ صلاحیت کے حامل دکھائی دیے ہیں-

اور اسی دوران صہیب مقصود واپس وہی ہوا جسکی اُمید تھی-
 
ویسے شاداب جی کے بعد ابتسام شیخ کو دیکھ کر لگتا ہے شاداب جی کی دفعہ عمر 18 سے بڑھنا تھم گئی تھی-
اسی سے ہم یہ دعویٰ بھی کرنا چاہیں گے جو کہ بہت جلدی میں ہے کہ شیخ صاب شاداب جی کو ٹف ٹائم بھی لازمی دینگے قومی ٹیم میں جگہ کے لئے-
 
شیخ جی آپ خوب ہو اس اوور اور میچ سے گھبرانا نہیں- اگلے میں شاندار واپسی کی امید است!!

42 گیندوں میں 60 درکار-

لگتا ہے سلطان جی ڈیبیو میچ میں میڈن فتح حاصل کر لیں گے-
 
Top