پاکستان سُپر لیگ 2018 ،میچ شیڈول اور رواں میچ پر تبصرے

محمد وارث

لائبریرین
بشن سنگھ بیدی نے ایک دفعہ کہا تھا کہ آپ وکٹ پر کوئی سکہ رکھ دیں اور مجھے کہیں کہ چھ کی چھ گیندیں اس سکے پر پڑنی چاہئیں تو ایسا ہی ہوگا، بس یہی کچھ حال ہیڈلی کا تھا۔ چھوٹا سا رن اپ تھا لیکن انتہائی نپے تلے قدم اور ہر بار ایک جیسے اور اگر سکے پر بال کروانے ہیں تو وہیں ہی، یعنی آف سٹمپ کوریڈور کا بادشاہ ہیڈلی ہی تھا۔
 
یعنی تھوڑے تیز
"ورناکولا سوریا پتابندگے اوشانتھا جوزف چمندا واس" :):)

بشن سنگھ بیدی نے ایک دفعہ کہا تھا کہ آپ وکٹ پر کوئی سکہ رکھ دیں اور مجھے کہیں کہ چھ کی چھ گیندیں اس سکے پر پڑنی چاہئیں تو ایسا ہی ہوگا، بس یہی کچھ حال ہیڈلی کا تھا۔ چھوٹا سا رن اپ تھا لیکن انتہائی نپے تلے قدم اور ہر بار ایک جیسے اور اگر سکے پر بال کروانے ہیں تو وہیں ہی، یعنی آف سٹمپ کوریڈور کا بادشاہ ہیڈلی ہی تھا۔
 
کیا بھائی بھائی میں اتنا تضاد ہوتا ہے؟
ایک بھائی کی اپنی ٹیم کے لیے چمکتا ہوا ستارہ ثابت ہوا تو دوسرا بھائی اپنی ٹیم کے لیے نحوست کا بھنڈار ثابت ہوا ،
فواد رانا کو عمر اکمل کے نام سے اتنی چڑ ہو گئی ہے کہ ان سے پوچھا گیا کیا 2019 کے پی سی ایل میں آپ کمران اکمل کو لینا چاہیں گے؟ تو فواد رانا کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور زوردار آواز میں چلائے نہیں پوچھا گیا کیوں تو کہتے ہیں اگرچہ کامران اکمل نے اس پی سی ایل میں بیسٹ پرفارمنس دی ہے لیکن جب بھی کامران اکمل کا نام آئے گا مجھے عمر اکمل کی یاد آ جائے گی اور اگر عمر اکمل کی یاد آ گئی تو مجھے پچھلے دو پی سی ایل یاد آ جایا کر گئے،
رانا صاحب کہتے ہیں میں تے قسمے میں تے جتن دے پیسے دیندا سی عمر اکمل نو پر اس بندے نے منوں ہی ذلیل کروا چھوڑیا اے
 

سید عاطف علی

لائبریرین
یا ایھاالمحفلین !!! فرائض منصبی کے وقت کا اختتام ہوا چاہتا ہے۔
اپنا کوئی نیک محفلی آن لائن سٹریمنگ کے ربط شریک کر دے تو دعائیں پائے ۔
 
یا ایھاالمحفلین !!! فرائض منصبی کے وقت کا اختتام ہوا چاہتا ہے۔
اپنا کوئی نیک محفلی آن لائن سٹریمنگ کے ربط شریک کر دے تو دعائیں پائے ۔
عاطف بھائی swift streamz نامی اپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کر لیں اور ایڈ فری میچ دیکھیں HD کوالٹی میں
یہ اپلیکیشن پلے سٹور پر موجود نہیں ہے ڈریکٹ ویبسائٹ سے ڈاؤنلوڈ کرنا پڑے گی
 

سید عاطف علی

لائبریرین
عاطف بھائی swift streamz نامی اپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کر لیں اور ایڈ فری میچ دیکھیں HD کوالٹی میں
یہ اپلیکیشن پلے سٹور پر موجود نہیں ہے ڈریکٹ ویبسائٹ سے ڈاؤنلوڈ کرنا پڑے گی
ارے واہ۔ روٹ کا تو کوئی مسئلہ نہیں ھے نا؟
 
Top