السلام علیکم
9 فروری سے پاکستان سوپر لیگ کا دوسرا سیشن شروع ہو رہاہے۔
اس دفعہ بھی لیگ میں پانچ ٹیمز ہی حصہ لے رہی ہیں۔
سنگا ،مہیلا کی وجہ سے اس دفعہ بندہ کراچی کاسپورٹر ہے جبکہ یونائیٹڈ کو بھی نیک تمنات ہیں۔
اُمید ہے اچھے مقابلے دیکھنے کو ملینگے۔
فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے۔
اور میں سنگا ،مہیلا کو ایک مرتبہ پھر لاہور میں دیکھنے کو بیتاب وغیرہ وغیرہ
 

ابن توقیر

محفلین
وعلیکم السلام جی
اس بار مورگن کو سپورٹ کرنے کا ارادہ ہے،شکر ہے تھوڑی فارم میں بھی نظر آیا حالیہ میچوں میں۔تھوڑا حصہ وسیم اکرم کے نام بھی رکھیں گے۔
 

عثمان قادر

محفلین
اس بار میری فیورٹ ٹیم لاہور قلندر ہے
لاہور قلندر کو پچھلے سیزن میں جارحانہ مزاج کپتان کی کمی تھی لیکن اس مرتبہ برینڈن یہ کمی ضرور پوری کریں گے ۔۔۔۔۔
 

ابن توقیر

محفلین
اس بار میری فیورٹ ٹیم لاہور قلندر ہے
لاہور قلندر کو پچھلے سیزن میں جارحانہ مزاج کپتان کی کمی تھی لیکن اس مرتبہ برینڈن یہ کمی ضرور پوری کریں گے ۔۔۔۔۔
یااللہ خیر،یعنی اس بار پھر لاہور کا پہلے ایڈیشن جیسا حال ہونے والا ہے؟
ازرائے تفنن
 

محمد وارث

لائبریرین
بچوں کے امتحان شروع ہونے والے ہیں اور پی ایس ایل۔ مہا بھارت رچے گی ہمارے گھر میں بھی۔ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز میرے گھر میں فیورٹ ٹیمیں ہیں۔ زوجہ اپنے لاہور کو سپورٹ کریں گی اور بچے لاہور اور آفریدی کی پشاور کو۔ میری محبت میں کبھی کبھی بیٹی میرے سامنے کہہ دے گی کہ میری ٹیم بھی کوئٹہ ہے لیکن میں جانتا ہوں کہ اس کا دل زلمی کے ساتھ ہوتا ہے۔باقی تینوں فیملی ممبرز باقاعدہ دعائیں کریں گے کوئٹہ کے ہر میچ میں ہار کی۔:)
 

فہد اشرف

محفلین
[QUOTE"محمد وارث, post: 1874033, member: 1121"]رچرڈز کا نام اگر کسی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیم کے ساتھ جُڑ جاتا تو میری سپورٹ اُن کو ہوتی :)[/QUOTE]
ووین رچرڈز؟
 
Top