پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز - جون 2022

شمشاد

لائبریرین
ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم تین بین الاقوامی ایک روزہ میچ کھیلنے کےلیے کل مورخہ 06 جُون کو پاکستان پہنچے گی۔

پاکستانی ٹیم آج بذریعہ سڑک لاہور سے ملتان پہنچ گئی ہے۔

پہلا میچ 8 جون، دوسرا 10 جون اور تیسرا اور آخری میچ 12 جون کو کھیلا جائے گا۔

پہلے یہ تینوں میچ راولپنڈی میں کھیلے جانے تھے، لیکن بُرا ہو ہماری بُری سیاست کا، کہ اسی سیاست کو مدنظر رکھتے ہوئے اب یہ تینوں میچ ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

ملتان میں گرمی اپنے عروج پر ہے۔ پارہ 45 ڈگری تک رہے گا، ہو سکتا ہے اس سے بڑھ جائے۔

تینوں میچ پاکستان کے وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہوں گے۔
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
عبداللہ اور محمد وارث محمد آپ کی فیڈ بیک کی ضرورت ہے۔
پاکستان میں کسی بھی طور یہ کرکٹ کا سیزن نہیں ہے، پاکستان میں سیزن ہمیشہ ہی اکتوبر سے مارچ تک کا ہوتا تھا لیکن اب کرکٹ اتنی زیادہ بڑھ گئی ہے خاص طور پر ٹی ٹونٹی پروفیشنل لیگ کی وجہ سے کہ بیچارے کھلاڑیوں کو اتنی گرمی میں بھی کھیلنا پڑ رہا ہے۔ خیر، اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں!
 

شمشاد

لائبریرین
دونوں ٹیمیں میدان میں پہنچ چکی ہیں۔ ٹاس ہونے میں چند ہی منٹ باقی ہیں۔ ملتان کا درجہ حرارت 45 ڈگری سنٹی گریڈ ہے، جبکہ راولپنڈی کا 41 ہے۔

بابر اعظم کو اگلی 4 اننگ میں صرف 98 اسکور کی ضرورت ہے تاکہ وہ بحثیت بین الاقوامی ایک روزہ میچوں کے کپتان کی حیثیت سے تیز ترین 1000 اسکور بنا سکیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلےکھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

45 ڈگری میں باؤلنگ کرنا، لگ پتہ جاوے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج کے میچ میں پاکستانی اسکواڈ مندرجہ ذیل کھلاڑیوں پر مشتمل ہے :

فاخر زمان
امام الحق
بابر اعظم
محمد رضوان
شاداب خان
محمد حارث
خوشدل شاہ
محمد نواز
حارث رؤف
شاہین شاہ آفریدی
حسن علی
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان کو پہلی کامیابی ملی۔

مہمان ٹیم کے 9 کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گر گئی۔

Kyle Mayers c & b Shaheen Shah Afridi 3 (8b 0x4 0x6) SR: 37.5
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے پاور پلے میں (دس اوور) مہمان ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 41 اسکور بنائے ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اللہ خیر کرے۔ گرمی بہت ہے۔

ابھی پچھلے ماہ ڈومیسٹک میچز میں کھلاڑیوں کو گرمی میں کھیلنے کا کافی خمیازہ بھگتنا پڑا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
163 کے مجموعی اسکور پر مہمان ٹیم کی دوسری وکٹ گر گئی۔

Shamarh Brooks c Shadab Khan b Mohammad Nawaz 70 (83b 7x4 0x6) SR: 84.33
 
Top