پاکستان بمقابلہ انگلینڈ :ایجبسٹن ٹیسٹ

تیسرا بے شک ہار جائے۔ یعنی کہ دونوں میں سے ایک میچ بچا لے۔
اور ہاں آسٹریلیا بھی تیسرا ٹیسٹ نہ جیتنے پائے۔
آسٹریلیا کا جیتنا مشکل ہے.
ویسٹ انڈیز کا کچھ نہیں کہا جا سکتا

اگر پاکستان سیریز جیت جائے تو پھر پہلی پوزیشن خواہ کچھ دنوں کے لئے ہی سہی لیکن پاکستان کے نام ضرور رہے گی۔
 
فرقان احمد

محفلین
میچ ضرورت سے زیادہ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ اس وقت انگلستان سلو رن ریٹ کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔ گورے کبھی بھی نہیں چاہیں گے کہ پاکستان کو 300 سے کم ہدف دیں۔ اگر گوروں کی وکٹیں نہیں گرتیں اور پانچویں دن کا پہلا گھنٹہ انگلش کھلاڑی وکٹ پر گزار دیتے ہیں تو پاکستان کے لیے کم از کم میچ ڈرا کرنا آسان ہو جائے گا۔ بدقسمتی سے پاکستان کے جیتنے کے امکانات نہایت معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
آخری دس اوورز میں 51 رنز بہت تکلیف دے ثابت ہو سکتے ہیں پاکستان کے لیے۔رن ریٹ کو ابھی بھی کنڑول میں رکھنا پڑے گا۔ ابھی 12 اوورز باقی ہیں اگر انگلینڈ 60 سکور ان میں کر گیا تو پھر کل صبح شاید وہ نہ کھیلیں۔
 
جونی بئیر سٹو اور برادر معین علی نے ایکسلیڑ پر پاؤں رکھ دیا ہے۔ اتنے رنز تو آ ہی جائینگے ۔البتہ پاکستان بلے بازوں کو کل کے لئے تیار ہونا ہوگا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
جونی بئیر سٹو اور برادر معین علی نے ایکسلیڑ پر پاؤں رکھ دیا ہے۔ اتنے رنز تو آ ہی جائینگے ۔البتہ پاکستان بلے بازوں کو کل کے لئے تیار ہونا ہوگا۔
توکل پھر 90 اوورز میں 320 کے قریب پاکستان کا ہدف ہوگا۔ظاہر ہے یہ نہیں بنیں گے، ڈرا کے لیے شاید کھیلے پاکستان۔
 
یوں تو جمی اینڈرسن اور براڈ بیٹھے اپنی چھریاں چاقو تیز کر رہے ہونگے۔ ویسے تو رات و رات پچ پرتھ کی پچ بننے سے تو رہی لیکن پھر بھی اگر آج کی طرح ہی کھیلی تو ٹارگٹ کا تعاقب بھی سوچا جا سکتا ہے۔ ڈرا کی نیت باندھ کر آنے سے گوروں کو اٹیک کرنے میں مزید مدد ملے گی۔اسلئے کل پہلا گھنٹے گزارنے کے بعد ہلکا پلکا تشدد میرا مطلب کہ چارج کرنے کی کوشش لازمی کرنی چاہیے۔
 
درست اگر حفیظ اینڈ کمپنی واپس پویلین نہ بیٹھی ہوئی تو، اگر لنچ سے پہلے دو تین وکٹس گر گئے تو پھر شاید پاکستان سوچے بھی نہ ۔
 
Top