پاکستان بمقابلہ انگلینڈ :ایجبسٹن ٹیسٹ

آج میچ نے جو موڑ لیا ہے اسکے بعد امید ہے کہ یہ میچ بھی 2005 کی ایشیز سیریز کے کلاسک ایجبسٹن ٹیسٹ کی طرح ایک کلاسیکل میچ ہو سکتا۔
ایجبسٹن ٹیسٹ کی جھلکیاں۔
 

یاز

محفلین
آج میچ نے جو موڑ لیا ہے اسکے بعد امید ہے کہ یہ میچ بھی 2005 کی ایشیز سیریز کے کلاسک ایجبسٹن ٹیسٹ کی طرح ایک کلاسیکل میچ ہو سکتا۔
ایجبسٹن ٹیسٹ کی جھلکیاں۔
ایسا ہونا کافی حد تک بعید از امکان ہے جناب۔
زیادہ امکانات اس بات کے ہیں کہ پاکستان بآسانی یہ میچ ہارے گا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
England 297 & 120/0 (35.0 ov)
Pakistan 400
England lead by 17 runs with 10 wickets remaining
تیسرے دن کے اختتام پر پاپی گوروں نے پوری طرح میچ کو اپنے پلڑے کی طرف لڑکھڑا لیا ہے۔
ہاں میچ بہت حد تک پاکستان سے کھسک گیا ہے لیکن ابھی ایک آخری موقع باقی ہے۔ اگر پاکستان انگلینڈ کو تین سو کے اندر اندر آوٹ کر لے تو کوئی 200 کے قریب ٹارگٹ ملے گا، جو کہ مشکل ہوگا مگر ناممکن نہیں، بلکہ 250 بھی بن سکتے ہیں۔ اصل مرحلہ انگلینڈ کو آج جلد از جلد آوٹ کرنا ہے۔
 

یاز

محفلین
اگر پاکستان یہ سیریز دو دو سے برابر کر لے اور ویسٹ انڈیز بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں شکست سے بچ جائے تو پاکستان (شاید تاریخ میں پہلی دفعہ) ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پہ براجمان ہو سکتا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ایک اور اہم بات آج کے دن وہ یہ کہ پاکستان کو انگلینڈ کا رن ریٹ کنڑول میں رکھنا ہوگا۔ 80 اوورز میں 220 سے 240 سے زاید رنز نہیں ہونے چاہیں تا کہ انگلینڈ ڈیکلیئر کرتے ہوئے کشمکش کا شکار ہو۔
 

فرقان احمد

محفلین
اگر پاکستان نے میچ جیتنا ہے تو چائے کے وقفے یا اس کے ایک آدھ گھنٹے بعد تک گوروں کی پوری ٹیم کو پویلین واپس پہنچانا ہو گا اور اگر پاکستان نے میچ ڈرا کرنا ہے تو کل لنچ یا اس سے ایک گھنٹہ قبل تک گوروں کو ہی بلے بازی پر مجبور کیے رکھنا ہو گا۔ گوروں کی خوش قسمتی یہ ہو گی کہ آج 250 رنز کی برتری حاصل کر کے پوری ٹیم اڑ جائے اور انہیں خود سے اننگز ڈکلیئر نہ کرنی پڑے (گورے اننگز ڈکلیئر کرتے ہوئے خاصی احتیاط سے کام لیتے ہیں اور ان کی یہ فطری بزدلی پاکستان کے حق میں جا سکتی ہے یعنی کہ امکان غالب ہے کہ وہ اننگز ڈکلیئر کرنے میں تاخیر سے کام لیں گے) ۔ دوسری جانب یہ بات طے شدہ لگتی ہے کہ پاکستان کی ٹیم 250 رنز سے زائد کا ٹارگٹ شاید حاصل نہ کر پائے گی۔
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
آخری دس اوورز میں صرف 17 رنز بنے ہیں، پاکستانی ٹیم رن ریٹ کو کنڑول کرتے ہوئے، ساتھ میں کچھ وکٹیں بھی چاہئیں اب!
 

Muhammad Ikram

محفلین
پوزیشن کیا ہے؟؟؟؟؟؟ میرے بچے کارٹونز کی ضد کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔مجھے بھی پتہ ہے کہ ہماری ٹیم کی پوزیشن اچھی نہیں۔۔۔۔
 
Top