پاکستان اور جنوبی افریقہ کیپ ٹاؤن میں پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ

عمر سیف

محفلین
شروع کے 40 اوورز تو نہیں دیکھ سکا کہ آفس میں تھا ۔۔ جب میچ دیکھنے لگا تو حالات خراب تھے ۔۔ انور علی اور بلاول بھٹی نے شاندار بیٹنگ کی ۔۔ اور ایک ڈیسنٹ اور رسپیکٹایبل اسکور تک لے گئے۔
اور انہی دونوں نے پھر پاکستان کی جیت میں سب سے اہم رول پلے کیا ۔۔۔
انور علی نے کیلس کو اور بلاول نے آخری 2 بلے بازوں کو ۔۔
میرے خیال سے مین آف دی میچ دو ہونے چاہئے تھے ۔۔ بلاول اور انور
پر جیسے جیوری کی مرضی ۔۔
اب اگلے میچ میں دیکھتے ہیں کیا کرتے ہیں ۔۔ :)
 

جیہ

لائبریرین
آپ لوگ خواہ مخواہ خوش ہو رہے ہیں یہ بات اب تسلیم شدہ ہے کہ ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میں جو ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرے گی وہی میچ جیتے گی۔ شاذ و نادر اس کے خلاف ہوتا ہے
 

عمر سیف

محفلین
یہ تھیں ہماری ایکسپرٹ جیہ ۔۔ آپ کو نہیں لگتا ٹی 20 کی وجہ سے اب یہ فرق نہیں پڑتا کہ آپ پہلے کھیلو یا بعد میں ؟ ون ڈے میچ بھی ؟
انڈیا آسڑیلیا سیریز میں 3 بار 300 سے اوپر اسکور چیز کیا گیا ہے ۔۔
اگر پاکستانی ٹیم کی بات کریں تو انہوں نے کبھی چیز کرنا پسند نہیں کیا اور پہلے بیٹنگ کرکے ہی زیادہ میچ جیتے ہیں ۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
سعید اجمل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

172357.jpg
 

محمداحمد

لائبریرین
خوب ۔۔۔۔! یہ دھاگہ پڑھ کر کل کے میچ کا ری کیپ مل گیا۔

پہلا ون ڈے جیتنا اچھا ہے ورنہ پریشر میں رہنے والی ہماری ٹیم اور پریشر میں آ جاتی۔
 

عمر سیف

محفلین
یہی انڈین ٹیم ہندوستان سے باہر اتنا بڑا ٹوٹل چیز کر کے دکھائے تو مانوں
واہ ۔۔ کیا خوبصورت بات کہی ۔۔ آپ کا مشاہدہ بہت اچھا ہے ۔
کل میں ویراٹ کوہلی کے سٹیٹس دیکھ رہا تھا ۔۔ اس نے سب سے کم عمر میں 17 سنچریز اسکور ہی ہیں جن میں سے 12 برصغیر میں اور 5 دیگر ممالک میں بنائی ۔۔ 17 میں سے 12 بار جب اس نے سنچری اسکور کی انڈیا میچ جیتا اور اکثریت انڈیا میں ہی ۔۔ ابھی جنوبی افریقہ کا دورہ ہے انڈیا کا ۔ دیکھ لیتے ہیں وہاں کیا کرتے ہیں ۔۔۔
 
Top