پاکستان ، آسٹریلیا سے جیت گیا

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آج پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ تھا آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 176 اسکور کیا ۔
پاکستان نے یہ حدف 41ویں اوور میں حاصل کر لیا
پاکستان کی جیت پر سب کو بہت بہت مبارک ہو
 

میم نون

محفلین
خیر مبارک

ویسے میچ بڑا کانٹے دار بن گیا تھا آخر میں۔
میں تو کافی عرصہ ہوا کرکٹ میں کوئی خاص دلچسپی نہیں لی اور نہ ہی نئے کھلاڑیوں گے بارے میں کوئی خاص علم ہے۔

اگر عبدالرزاق یا عمراکمل آؤٹ ہو جاتا تو کیا آخری رہنے والے تین کھلاڑی ایسے تھے کہ اسٹریلیا کے خلاف بیس پچیس سکور کر سکتے؟
 

وجی

لائبریرین
کرسکتے تھے یا نہیں اب کیا سوچنا
اب تو پاکستان جیت گیا اور
آخری بار آسٹریلیا ورلڈکپ میں 1999 میں پاکستان سے ہی ہارا تھا
اور اسکے علاوہ 1999 میں ہی آخری بار آسٹریلیا کی پوری ٹیم آؤٹ ہوئی تھی جنوبی افریقہ کے خلاف
اور اس سے پہلے سب سے کم اسکور آسٹریلیا کا 1992 میں تھا

آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو
 

دوست

محفلین
اب دُعا ہے کہ 1999 کی تاریخ نہ دوہرائی جائے جب گروپ میچ میں ہار کر فائنل میں آسٹریلیا نے سیدھا بھی نہیں ہونے دیا تھا۔
 
Top