پاکستانی موسیقار شیراز اپل موسیقی سے تائب

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
اگر احادیثِ بخاری و مسلم سے ثابت ہوتا ہے کہ رسولِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے، انکے بعض صحابہ نے اور امہات المومنین نے، اہلِ بیت نے موسیقی سنی، تو اب جو شخص موسیقی کو علی الاطلاق ناجائز اور حرام قرار دیتا ہے اسے اپنے ایمان کی فکر کرنی چاہئیے۔
 
آدم کا بیٹا

محفلین
صحیح البخاری کی حدیث مبارک میں ہماری مسلم امت کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے : ’’قیامت سے پہلے میری امت میں ایسے لوگ یقینا ٓئیں گے جو زنا ،ریشم ، شراب اور آلات موسیقی کو حلال کرنے کی کوشش کریں گے ۔ ‘‘
یعنی یہ سب حرام ہیں اور کچھ لوگ اس کو حلال کرنے کی کوشش کریں گے ۔ میرے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک و پاکیزہ زمانے میں اس بات کا تصور بھی نہ تھا کہ کوئی زنا ،شراب اور موسیقی، یا آلات موسیقی کو حلال سمجھے، اس لیے فرمایا کہ قرب قیامت اسی مسلم امت میں ایسے لوگ اٹھیں گے جوزنا ،شراب اور موسیقی جیسی حرام چیز وں کو حلال کرنے کی کوشش کر یں گے۔​
اوپر بیان کی گئی حدیث جو کہ میری ناقص رائے کے مطابق سند کے لحاظ سے صحیح حدیث کے زمرے میں آ تی ہے، کے بارے میں چند اشکال درپیش ہیں۔ امید ہے اسے دور فرمانے میں مدد فرمائیں گی۔

1۔ کیا حدیث میں لفظ "زنا" استعمال کیا گیا ہے؟ جہاں تلک میں آگاہ ہوں حدیث میں "شرمگاہ " کا لفظ استعمال ہوا ہے۔
2۔ کیا ریشم مطلقا حرام ہے؟ حدیث کے الفاط سے تو یہی ظاہر ہو رہا ہے۔ لیکن اسے صرف مردوں کے لئے حرام سمجھا جاتا رہا ہے ۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب "شرمگاہ" لفط استعمال کر کے زنا مراد لیا گیا (جیسا کہ میاں بیوی کیلئے شرمگاہ حلال ہونے میں دو آرا نہیں) اور ریشم کا عمومی لفظ استعمال کر کے مخصوص جگہوں میں حرام سمجھا گیا ۔ شراب سے بھی محض نشہ آور پینے کی چیزیں حرام کے زمرے میں آیئں تو موسیقی کو بھی کیوں نہ سیاق و سباق کے ساتھ لیا جائے۔ یعنی ایسی موسیقی جس میں فحاشی ، شرک یا ظلم و عدوان کا کوئ پہلو نکلتا ہو وہ حرام قرار پائیں۔

مزید یہ کہ قرآن مجید جو کہ انسان کی ہدایت کیلئے کامل کتاب ہے، اس اہم مسئلے کے بارے میں کیوں خاموش ہے۔ ازراہ کرم کوئی ایسی آیت کا حوالہ دیجئے جو موسیقی کو صراحتا حرام ٹھراتی ہو۔
شکریہ۔
 
arifkarim

معطل
اگر احادیثِ بخاری و مسلم سے ثابت ہوتا ہے کہ رسولِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے، انکے بعض صحابہ نے اور امہات المومنین نے، اہلِ بیت نے موسیقی سنی، تو اب جو شخص موسیقی کو علی الاطلاق ناجائز اور حرام قرار دیتا ہے اسے اپنے ایمان کی فکر کرنی چاہئیے۔
1400 پرانا دماغ تو ہر اس چیز کو ناجائز اور حرام قرار دے گا جو اس زمانہ میں نہیں تھی جیسے پرنٹنگ پریس، موٹر کار، ہوائی جہاز، ریڈیو، ٹیلی وژن وغیرہ۔ ان "علما" میں سے بعض ہمیشہ سے یہ کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی اپنی جہالت کے اعلیٰ نمونے دکھاتے رہیں گے۔ پاکستان میں پولیو کے قطرے پلانے والوں پر فائرنگ کرنے والے بندوق اور پستول کو کیوں حرام نہیں کرتے؟ انکا دوغلا پن چیخ چیخ کر انکے خلاف گواہی دے رہا ہے!
 
شہزاد وحید

محفلین
صرف 2 بڑے فرقے شیعہ اور سُنی میں اختلافات زیادہ ہیں باقی تمام فرقوں میں معمولی سے اختلاف ہیں جو قابل مزمت نہیں ہیں ،اور سب فرقوں میں حلال کو حلال اور حرام کو حرام ہی کہا جاتا ہے۔آگے جس بھی راستے پر چلے انسان کی اپنی مرضی ہے

بے شک انسان ہی خسارے میں ہے :)
یعنی آپ اہلحدیث کو بڑا فرقہ نہیں مانتی :)
 
نیلم

محفلین
یعنی آپ اہلحدیث کو بڑا فرقہ نہیں مانتی :)
نہیں آپ میرا مطلب نہیں سمجھے :)
بڑے سے مراد میری بڑے اختلافات تھے ۔میں کہہ رہی ہوں کہ سُنی اور شیعہ میں زیادہ اختلافات ہیں باقی تمام فرقوں میں معمولی اختلافات ہیں :)
کوئی بھی فرقہ بڑا یا چھوٹا نہیں ہوتا :)
 
بلکل بلکل۔ میں نے بھی اختلافات کی ہی بات کی ہے۔ اسی لیئے میں نے اہل حدیث کو بھی بڑا فرقہ کہا ہے کیوں ان سے بھی سب کو بڑے بڑے اختلافات ہیں۔
 
ایک تو جنید جمشید ہیں اور 2 نو مسلم ہیں پہلے دنوں کافی مشہور سنگرز تھے۔علی حیدر نے بھی موسیقی کو چھوڑ دیا ہے وہ اب صرف نعت اور حمد ہی پڑھتا ہے ۔
جزاک اللہ خیرا نیلم بہنا لیجیے یہ فہرست بہت عرصہ پہلے دیکھی تھی :

موسیقی کی دنیا سے نکل کر مذہب کی دنیا میں آ جانے والے گلوکار

ان میں صرف پاکستانیوں کا ذکر ہے ۔ اس کے علاوہ فرینچ گلوکارہ کا قبول اسلام اور حجاب پہننے کی خبر بھی آئی تھی ۔
http://english.alarabiya.net/articles/2012/10/01/241253.html

آفتاب آمد دلیل آفتاب ، سورج کا نکلنا اپنی دلیل خود ہوتا ہے ۔ ہاتھ آنکھوں پہ رکھ لینے سے سورج نہیں چھپتا ۔
 
اگر احادیثِ بخاری و مسلم سے ثابت ہوتا ہے کہ رسولِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے، انکے بعض صحابہ نے اور امہات المومنین نے، اہلِ بیت نے موسیقی سنی، تو اب جو شخص موسیقی کو علی الاطلاق ناجائز اور حرام قرار دیتا ہے اسے اپنے ایمان کی فکر کرنی چاہئیے۔
لو کرلو بات ، موسیقی نہ سننے والے اپنے ایمان کی فکر کرے ، اور سننے والے چین کی بانسی بجائے انکے ایمان کو کوئی خطرہ نہیں ۔۔۔۔کیا بات ہے
یہ لفظ اگر کی بجائے ثابت کرتے کہ موسیقی سنی جاتی تھی تو بات کی سمجھ بھی آتی ۔۔۔
ایک "دف" بیچارے کی شامت آگئی کہ اسکو جواز بناکے تمام موسیقی کو حلال سمجھ لیا گیا ۔۔۔۔

چلو اتنا سمجھ آگیا کہ "منی بدنام" جیسے گانے (موسیقی) سننے سے ایمان تازہ ہوجایا کرتا ہے ۔۔۔
یہ جو بیچارے کم زور ایمان والے ہیں،اس قسم کی موسیقی سن کر تازہ دم ہوجاتے ہیں ۔۔۔روزانہ چارج کرے ہونگے اپنے آپ کو
 
1400 پرانا دماغ تو ہر اس چیز کو ناجائز اور حرام قرار دے گا جو اس زمانہ میں نہیں تھی جیسے پرنٹنگ پریس، موٹر کار، ہوائی جہاز، ریڈیو، ٹیلی وژن وغیرہ۔ ان "علما" میں سے بعض ہمیشہ سے یہ کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی اپنی جہالت کے اعلیٰ نمونے دکھاتے رہیں گے۔ پاکستان میں پولیو کے قطرے پلانے والوں پر فائرنگ کرنے والے بندوق اور پستول کو کیوں حرام نہیں کرتے؟ انکا دوغلا پن چیخ چیخ کر انکے خلاف گواہی دے رہا ہے!
کس کا لکھا ہؤا سند شدہ فتویٰ سامنے لائے تو سہی کس نے کہا کہ موٹر کار ، ہوائی جہاز حرام ہیں؟؟؟
اتنا ضرور ہے کہ پرنٹنگ پریس ، اور ٹیلویژن سے فحش ، غیر اخلاقی فتنہ گری پھیل رہی ہے تو اس مواد اور چینل کو دیکھنا حرام کہا ہوگا ، یا ریڈیو سے موسیقی سننے کو حرام کہا ہوگا ، مطلقا پرنٹنگ پریس، ٹی اور ریڈیو کو کسی نے بھی حرام نہیں کہا میری ناقص علم میں ۔۔باقی واللہ اعلم !
اگر واقعی پرنٹنگ پریس ،ٹی وی ریڈیو انٹرنیٹ وغیرہ سے فحاشی ، غیر اخلاقی اور فتنہ گری پھیل رہی ہے تو اس مواد ، چینلز اور ویب سائٹ کو دیکھنا حرام ہوگا ،اتنا تو مان لینگے آپ کہ نہیں ؟؟
اب میرے سوال کا جواب دے کہ ایسی ٹیکنالوجیز کو حرام قرار دینے والے کتنے مفتیاں کرام ہیں ؟؟؟
آپ آٹے میں نمک کے برابر ان مفتیوں کو(جو کہ پتا نہیں ہے بھی کہ نہیں بس اپنی طرف سے لکھ مارا ہے ) چھوڑ کر ان سیکڑوں، ہزاروں بلکہ لاکھوں مفتیان کرام کا حوالہ بھی تو دے جن کے فتاوی ، دروس چھپتے ہی پرنٹنگ پریس میں ، جنکا اپنا اسلامی چینلز ہے جنکے دروس ریڈیو انٹرنیٹ پر ہے ۔۔۔
وہ نظر نہیں آرہا آپ کو ؟؟؟

میرا خیال ہے کہ آپ انکھ بند کرکے بس لکھے پہ لکھے جارہے ہیں، دلیل کوئی نہیں ، پتا کچھ ہے نہیں بس اندھا دھند لکھے جارہے ہیں ، یہ بھی نہیں دیکھ رہے کہ یہاں چھوٹی کلاس کے بچے نہیں ہے جو ہر بے وقوفانہ باتوں پر یقین کرلے ۔۔۔

آپ کی باتیں پڑھ کر ایک مثال دیتا ہوں
کہ ایک آدمی اسلام آباد کی سڑکوں پر چلاتے ہوئے لوگوں کو خبردار کررہا ہے کہ بھاگو بھاگو اسلام آباد میں سمندری طوفان آرہا ہے
کیا خیال ہے لوگوں کو بھاگ جانا چاہیے اس کی بات سن کر ؟؟ یہ بھی نہیں دیکھنا کہ اسلام آباد میں سمندر ہے بھی کہ نہیں ۔۔۔
ظاہر ہے جس بات کا سر ہو نہ پیر اس پر یقین کون کرے گا ۔۔۔۔
 
نیلم

محفلین
علی حیدر ، کیٹ سٹیونز، شیراز اپل۔۔۔ یہ تو دوبارہ موسیقی کی طرف مائل ہوگئے۔چچ چچ چچ
نہیں تو علی حیدر صرف نعت اور حمد پڑھتے ہیں اب ،اور شیراز اُپل انڈیا جائےگا البم کی تیاری کے لیے صُوفیانہ کلام ریکارڈ کروائےگا ۔
ہم سب ہی بہت کمزور انسان ہیں غلطیاں تو ہم سب سے ہی ہوتی ہیں ۔آپ کیوں بے چاروں کو شرمندہ کر رہے ہیں :p
 
ماشاءاللہ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top