ٹکسالی اردو کیا ہے؟

کچھ روز پہلے ڈپٹی نذیر احمد کی توبۃ النصوح پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ دیباچے میں ذکر تھا کہ نذیر خالص ٹکسالی اردو بولتے ہیں۔

یہی پوچھنا تھا کہ ٹکسالی اردو کیا ہے؟

شارق
 
سیفی

محفلین
شارق مستقیم نے کہا:
کچھ روز پہلے ڈپٹی نذیر احمد کی توبۃ النصوح پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ دیباچے میں ذکر تھا کہ نذیر خالص ٹکسالی اردو بولتے ہیں۔

یہی پوچھنا تھا کہ ٹکسالی اردو کیا ہے؟

شارق

شارق !!
ٹکسالی اردو اصل میں اس اردو کو کہا جاتاہے جو بالکل اپنی اصل میں خالص ہو ۔ اس میں ملاوٹ نہ ہو۔ جیسے سکے وہی قابلِ اعتبار ٹھہرتے ہیں جو حکومت کی ٹکسال میں ڈھل کر آتے ہوں۔ اسیطرح خالص بولی جانے والی کسی بھی زبان کو ٹکسالی زبان کہیں گے۔ چاہے وہ اردو ہو یا پنجابی یا کو ئی اور۔۔۔۔۔۔۔۔
 
منہاجین

محفلین
ٹکسالی اُردو اور ٹکسالی گیٹ

اگرچہ آپ کی دلیل دِل کو گھائل کرنے والی ہے۔ تاہم اگر ٹکسالی گیٹ اندرونِ لاہور کا کوئی باشندہ اِس سے اِختلاف کرے کہ اِس سے مُراد اندرون ٹکسالی گیٹ میں بولی جانے والی اُردو ہے تو کیا خیال ہے؟ :D
 
زیک

مسافر
ٹکسالی اردو

میرا تو خیال تھا کہ ٹکسالی اردو وہ ہو گی جو ٹیکسلا میں بولی جاتی ہے۔
 
دانیال

محفلین
ٹکسالی، اگر کسی بھی اور لفظ کے ساتھ استعمال کیا جائے گا تو اس کا مطلب خالص ہوتا ہے۔ لیکن اگر کسی زبان کے ساتھ استعمال کیا جائے جیسا کہ ٹکسالی اردو تو اس کا مطلب بامحاورہ اردو، روزمرہ کی زبان، یا وہ زبان جو اس وقت بازاروں میں بولی جاتی تھی۔ ڈپٹی صاحب کی اصلاحی تحریریں پاپولر ہونے کی وجہ بھی یہی تھی کہ ان کی زبان میں روزمرہ کی اردو، محاورے اور اصطلاحات استعمال کی گئی تھیں اس وقت ان کے ہم عصر اس قسم کی اردو نہیں لکھتے تھے۔

اضافہ: یہ اور بات ہے کہ اس دور کا روزمرہ اب اتنا عوامی نہیں رہا۔ اور آج کے دور کا قاری شاید ڈپٹی صاحب کی اردو کو ٹکسالی نہ سمجھے۔

ٹکسالی زبان کی یہ تعریف فیروز سنز کی شائع کردہ فیروز اردو لغت سے لی گئی ہے۔
 
سیفی

محفلین
منہاجین !!

کبھی کبھی کم علم لوگوں کی بات پر بھی یقین کر لیا کرتے ہیں۔ ہو سکتا کہ کسی اہلِ علم سے کوئی بات سن کر آپ کو سنائی جا رہی ہو۔۔۔خیر۔۔۔

جو گلہ ہے تو خود سے کہ تمنا زیادہ رکھتے ہیں۔۔۔
 
منہاجین

محفلین
معذرت قبولئے

شارق مستقیم نے کہا:
اس فورم کا فائدہ اب کھل کر سامنے آرہا ہے۔

جواب کا شکریہ۔ بات واضح ہوگئی۔

شارق بھائی! معافی کا خواستگار ہوں۔ میری کسی بھی حرکت پر اِس محفل کو برا مت کہیئے گا۔ ذرا دیکھیں ناں آپ کے بعد مسٹر سیفی نے کتنا مزے کا جواب دیا ہے۔ مگر آپ کے جواب میں مجھے شکوے کی بُو آئی، سوچا معذرت کر لوں۔ اور اگر آپ سنجیدہ نہیں تھے تو بتا دیں بصورتِ دیگر آپ سے مذاق میں اِحتیاط برتوں گا۔ ایک بار پھر معذرت!!!
 
معافی کیسی

ارے بھائی معافی کیسی، ایسا کچھ نہیں۔ یہ بات کہنے کا مقصد یہ تھا کہ فورم پر سوال پوچھتے ہی اگلے روز جواب مل گیا سو فورم کے اسی فائدے کا ذکر کر رہا تھا۔ اور آپ لوگوں نے جو سوال پر طرح لگائی اس سے تو مزہ دوبالا ہی ہوا ہے۔

ویسے بھی یہ فورم انتہائی قابل لوگوں پر مشتمل ہے۔ کسی سے ناراضگی کیسی۔

اور ہاں میں خود بھی انتہائی غیر سنجیدہ آدمی ہوں۔ آئن سٹائن کی اس تصویر پر مت جائیے گا۔
 
منہاجین

محفلین
شارق کی فراخ دلی

ارے واہ! آپ تو خاصے فراخ دِل نکلے۔ چلیں چھوڑیں اِس قصے کو۔

آپ کی بوریت بڑے مزے کی ہے، میں دوسرے تیسرے دن چکر لگاتا رہتا ہوں۔ بڑا لطف ملتا ہے۔ آپ نے واقعی یہ ثابت کر دیا ہے کہ اُردو زبان میں بھی ایک معیاری ویب سائٹ بنانا ممکن ہے۔

یہ جو آپ نے دائیں طرف آئن سٹائن کا خاکہ لگا رکھا ہے، مجھے تو یہ آئن سٹائن کم اور حکیم خالینوس المعروف ستیاناسی بابا زیادہ معلوم پڑا۔ کیا خیال ہے آپ کا بیچ اِس مسئلہ کے؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
منہاجین:
شارق صاحب نے اگر فراخی دل دکھا ہی دی ہے تو اسے ٹیسٹ کرنے پر کیوں تلے ہوئے ہیں۔ مجھے شبہ ہو رہا ہے کہ یاسر شاہ صاحب کو بھی آپ نے کچھ ناراض سا کر دیا ہے۔ چلیں اسے بھی لہو گرم رکھنے کا بہانہ تصور کیے لیتے ہیں۔
 
اجنبی

محفلین
شارق مستقیم نے کہا:
کچھ روز پہلے ڈپٹی نذیر احمد کی توبۃ النصوح پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ دیباچے میں ذکر تھا کہ نذیر خالص ٹکسالی اردو بولتے ہیں۔

یہی پوچھنا تھا کہ ٹکسالی اردو کیا ہے؟

شارق

اصل میں ٹکسال اس کارخانے کو کہتے ہیں جہاں سکے اور کرنسی نوٹ وغیرہ بنتے ہیں ۔ اب چونکہ وہاں بننے والے سکے جعلی نہیں ہوتے بلکہ خالص اور کھرے ہوتے ہیں ، اس لیے کسی چیز کو اس ٹکسالی کہاجاتا ہے ، مراد یہ کہ وہ چیز بالکل کھری ہے اور اس میں کھوٹ نہیں ہے ۔

اصل میں ٹکسالی کے ساتھ اور الفاظ بھی استعمال کیے جاتے ہیں ، اکثر کہاجاتا ہے کہ “ کوثر و تسنیم میں دھلی ہوئی ٹکسالی اردو “
 
اجنبی

محفلین
معافی کیسی

شارق مستقیم نے کہا:
ویسے بھی یہ فورم انتہائی قابل لوگوں پر مشتمل ہے۔ کسی سے ناراضگی کیسی۔

اور ہاں میں خود بھی انتہائی غیر سنجیدہ آدمی ہوں۔ آئن سٹائن کی اس تصویر پر مت جائیے گا۔

شارق صاحب نے جو قابل لوگوں کا ذکر کیا ہے وہ دراصل کنایوں میں میرا ذکر کر گئے ہیں ، یہ نہ سمجھیے گا کہ یہ بات بھی انہوں نے سنجیدگی میں کی ہے ۔ دراصل شرماتے ہیں بیچارے اس لیے میرا نام لینے سے گریز کیا ہے :jutt:
 
شعیب صفدر

محفلین
معافی کیسی

قدیر احمد نے کہا:

بندے کو دو چیزیں مارتی ہیں ایک خوش فہمی اور دوسری غلط فہمی۔۔۔۔آپ کے ساتھ بھی ان میں سے کوئی معاملہ معلوم ہوتا ہے۔۔۔۔
 
اجنبی

محفلین
جی میرے ساتھ ان دونوں میں سے کوئی معاملہ نہیں ہوا مگر لگتا ہے کہ آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے، دیکھ لیجیے اور کسی رکن نے میری بات کی تردید نہیں کی :punga:
 
شعیب صفدر

محفلین
قدیر احمد نے کہا:
جی میرے ساتھ ان دونوں میں سے کوئی معاملہ نہیں ہوا مگر لگتا ہے کہ آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے، دیکھ لیجیے اور کسی رکن نے میری بات کی تردید نہیں کی :punga:

جی مگر کسی نے حمایت بھی تو نہیں کی۔۔۔۔۔۔ ویسے مخالفت کے لئے ہم ہی کافی ہیں جناب۔۔۔۔ ہاہاہاہاہاہا :wink:
 
Top