مبارکباد ٓٓٓ***تم(حجاب) جیو ہزاروں سال ***

سارہ خان

محفلین
السلام علیکم ۔۔
آج 17 فروری کو محفل کی بہت اچھی رکن اور میری بہت اچھی دوست حجاب کی سالگرہ ہے ۔۔ :)

حجاب سالگرہ بہت بہت مبارک ہو !!!

v45.gif


071.gif


j0384668_1_.gif
 
اگر آپ کی سہیلی کو ہم بھی وِش کردیں تو کوئی اعتراض تو نہیں؟

سالگرہ مبارک ہو حجاب۔۔۔۔۔۔!

باقی لوازمات تو سارہ ہی نے پیش کردیے ہیں۔ :)
 

سارہ خان

محفلین
یہ نظم میری طرف تمہاری سالگرہ کا تحفہ۔۔۔


میرے ھاتھ اٹھے، میرے لب ھلے
میرے دل سے یہ آواز اٹھی

تیرے ھونٹوں کی ھنسی
تیری آنکھوں کی چمک
تیرے لفظوں کی خوشبو
تیرے لہجے کی دھنک

تو جو سوچے، تجھے مل جائے
تو جو چاھے، وہ ھو جائے
ھر قدم تجھے بھار ملے
تو شاد رھے، آباد رھے

تجھے زندگی سے اتنا پیار ملے
میرا سر جھکا، میرے لب ھلے
میرے دل سے یہ دعا اٹھی
جب محفل میں تیرا زکر چلے

ھر لب پہ یہ دعا آئے
تجھے ھر خوشی راس آئے
کوئی غم نہ تیرے پاس آئے

آمین​
17.gif
 

سارہ خان

محفلین
اگر آپ کی سہیلی کو ہم بھی وِش کردیں تو کوئی اعتراض تو نہیں؟

سالگرہ مبارک ہو حجاب۔۔۔۔۔۔!

باقی لوازمات تو سارہ ہی نے پیش کردیے ہیں۔ :)

کیسی باتیں کرتے ہو عمار اعتراض نہیں خوشی ہوئی یہ تھریڈ اوپن ہی اس لئے کیا کہ آپ سب کو بھی وش کرنے کا موقع دوں ۔۔:tounge: ورنہ میں نے تو رات 12 بجے ہی وش کر دیا تھا ۔۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
سالگرہ کی بہت مبارک ہو حجاب

(سارہ میرے پاس تو حجاب اور عیشل کی سالگرہ 15 فروری لکھی ہوئی ہیں جو کہ میں مِس کر گیا)
 

ماوراء

محفلین
حجاب سالگرہ بہت مبارک ہو۔

1008013491060se6.gif

جو خوشی تمہارے قریب ہو
وہ صدا تمہیں نصیب ہو
تجھے وہ خلوص ملے جو تیری زندگی پر محیط ہو
جو معیار تجھ کو پسند ہو
جو تمہارے دل کی امنگ ہو
تیری زندگی جو طلب کرے
تیرے ہمسفر کا وہ رنگ ہو
جو خیال دل میں اسیر ہو اور دعا میں بھی تاثیر ہو
تیرے ہاتھ اٹھاتے ہی خدا کرے تیرے سامنے تعبیر ہو
تجھے وہ جہاں ملے جدھر غموں کا کوئی گزر نہ ہو
جہاں روشنی ہو خلوص کی اور نفرتوں کو خبرنہ ہو


love-birthday-cake.jpg
 

حجاب

محفلین
سارہ تم نے تو تھریڈ سجا ہی دیا بلکل رئیل سالگرہ کی طرح ۔۔۔ بہت اچھا لگا مجھے :) بہت بہت شکریہ کہ تم نے یاد رکھا ۔۔۔ گلاب کے پھول بہت اچھے لگ رہے ہیں اور کیک دیکھ کر کھانے کا دل چاہ رہا ہے :) کیک کے سائیڈ پر جو کریم ہے ناں وہ تو یمیییییی ۔۔۔۔

راہبر ۔۔ حسن ۔۔۔ وارث ۔۔ محب ۔۔۔ دوست ۔۔۔ زیک ۔۔سخنور ۔۔شمشاد صاحب اور ماوراء سب کا بہت شکریہ ۔۔
ماورا تم نے جو نظم لکھی وہ بہت خوبصورت لگی شکریہ ۔
 

حجاب

محفلین
الف عین یعنی اعجاز اختر صاحب آپکا بھی شکریہ ۔۔۔ آپ نے کہا اسی بہانے آؤ لیجیئے میں آگئی ہوں ۔۔۔
ماوراء تمہارا والا کیک تو ابھی دیکھا مزیدار سا لگ رہا ہے ۔۔اور اس پر جلتی کینڈل دیکھ کر وہ شعر یاد آگیا پتہ نہیں صحیح ہے یا غلط ۔۔۔ کہ
ابھی نہ بجھاؤ کینڈل ابھی نہ کاٹو کیک
کچھ دیر اور مجھ سے پچھلا سال مت چھینو۔۔۔ کسی کو صحیح یاد ہو تو تصیح کر دیں۔
 
سالگرہ مبارک ہو بہت بہت

گئے سال کے کسی لمحے
تونے جب دیکھا کوئی "خواب"
جو لگے "کومل" کا میٹھا "سر"
جب جب کوئی تار چھڑے۔ ۔ ۔ ۔
اور رات کی رانی کی طرح
مہک مہک جائے اس گیت کا ہر مصرع
بس دعا ہے اب یہی
کہ اک موج ہوا کی صورت
رات کی رانی کی خوشبو میں لپٹا وہ خواب تیرا
اس سال پورا ہو جائے
 

سارہ خان

محفلین
سارہ تم نے تو تھریڈ سجا ہی دیا بلکل رئیل سالگرہ کی طرح ۔۔۔ بہت اچھا لگا مجھے :) بہت بہت شکریہ کہ تم نے یاد رکھا ۔۔۔ گلاب کے پھول بہت اچھے لگ رہے ہیں اور کیک دیکھ کر کھانے کا دل چاہ رہا ہے :) کیک کے سائیڈ پر جو کریم ہے ناں وہ تو یمیییییی ۔۔۔۔

۔
:)تمہیں اچھا لگا نہ کافی ہے ۔۔ شکریہ کی ضرورت نہیں ۔۔
اور کیک کھانے کو دل چاہ رہا تھا تو میری طرف سے ایک کیک لے کر کھا لینا تھا نہ ۔۔:tounge: ;)
 
Top