مبارکباد ویر ( ابن سعید ) میرا گھوڑی چڑھیا ۔۔۔

ان سبھی احباب کا شکریہ جن کے مبارکباد کے پیغام اس ناچ گانے کے ہنگامے کی نذر ہو گئے۔

اور زینب بٹیا کے لئے یہ پیغام ہے کہ ان کی شکایتوں کی بابت گفتگو اب یا تو بالمشافہ ہوگی یا بذریعہ لفافہ۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
ان سبھی احباب کا شکریہ جن کے مبارکباد کے پیغام اس ناچ گانے کے ہنگامے کی نذر ہو گئے۔

اور زینب بٹیا کے لئے یہ پیغام ہے کہ ان کی شکایتوں کی بابت گفتگو اب یا تو بالمشافہ ہوگی یا بذریعہ لفافہ۔ :)

اب یہاں بھی زینو چاچی نے کوئی پھڈا کر دیا کیا؟
 
محسن حجازی

محفلین
ہم کو باوثوق ذرائع سے پہلے ہی معلوم ہو چکا تھا کہ اپنےسعود بھیا گھوڑی چڑھنے والے ہیں۔ ظاہر ہے کہ سرحد کے اس پار بھی ہمارے آدمی موجود ہیں۔ تاہم خبر ہم کو سرحد کے اس پار سے دی گئی۔
جہاں ہم ابن سعید کو اس پر مسرت موقع پر گرمجوشی سے مبارکباد دینا چاہیں گے وہاں ہمارے سینے میں پنہاں دل ناتواں کی گہرائيوں میں گھوڑی کے لیے بھی ہمدردی کے جذبات موجزن ہیں۔
ہم سعود بھیا کی شادی میں شرکت کے لیے چلے بھی چلتے تاہم رام چند پاکستانی دیکھ کر سہمے ہوئے ہیں کہ قدم ذرا بھٹکے نہیں اور ہم کو مار مار کر رام چند تو کیا دو چند بلکہ سہ چند پاکستانی نہ بنا دیا جائے۔

ایک مفت مشورہ یہ بھی ہم دیں گے کہ کچھ عرصے کے لیے اردو محفل سے پرہیز کیجئے کہ بٹیا اور اپیا کی گردان حجلہ عروسی تک نہ جا پہنچے۔ سو احتیاط واحد علاج ہے۔ باقی سب لا علاج ہے۔

طوالت کلام ہمارا شیوہ نہیں سو آمد بر سر مطلب کہ چھوہارے، مٹھائی اور پانچسو روپیہ سکہ رائج الوقت محفوظ م ملفوف ہم کو ارسال کر دیجئے۔ گو سلامی دینا تو ہمارا بنتا ہے تاہم ہم ذرا روایت شکن واقع ہوئے ہیں امید ہے اس زحمت کو خاطر میں نہیں لائيں گے۔

والسلام،
احقرالعباد (دوسرے تمام حقیر ہیں)
 
شمشاد

لائبریرین
یہ تو اپنی حرکات کی وجہ سے زیر زمین ہوئے ہوئے ہیں۔ یہاں تک کہ محسن بھائی کو ان کے اپنے گھر والے ڈھونڈ رہے ہیں اور یہ مل نہیں رہے۔ ابھی آج ہی سارہ پاکستان نے ان کی شکایت لگائی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ہم کو باوثوق ذرائع سے پہلے ہی معلوم ہو چکا تھا کہ اپنے سعید بھیا گھوڑی چڑھنے والے ہیں۔ ظاہر ہے کہ سرحد کے اس پار بھی ہمارے آدمی موجود ہیں۔ تاہم خبر ہم کو سرحد کے اس پار سے دی گئی۔
جہاں ہم ابن سعید کو اس پر مسرت موقع پر گرمجوشی سے مبارکباد دینا چاہیں گے وہاں ہمارے سینے میں پنہاں دل ناتواں کی گہرائيوں میں گھوڑی کے لیے بھی ہمدردی کے جذبات موجزن ہیں۔
ہم سعید بھیا کی شادی میں شرکت کے لیے چلے بھی چلتے تاہم رام چند پاکستانی دیکھ کر سہمے ہوئے ہیں کہ قدم ذرا بھٹکے نہیں اور ہم کو مار مار کر رام چند تو کیا دو چند بلکہ سہ چند پاکستانی نہ بنا دیا جائے۔

ایک مفت مشورہ یہ بھی ہم دیں گے کہ کچھ عرصے کے لیے اردو محفل سے پرہیز کیجئے کہ بٹیا اور اپیا کی گردان حجلہ عروسی تک نہ جا پہنچے۔ سو احتیاط واحد علاج ہے۔ باقی سب لا علاج ہے۔

طوالت کلام ہمارا شیوہ نہیں سو آمد بر سر مطلب کہ چھوہارے، مٹھائی اور پانچسو روپیہ سکہ رائج الوقت محفوظ م ملفوف ہم کو ارسال کر دیجئے۔ گو سلامی دینا تو ہمارا بنتا ہے تاہم ہم ذرا روایت شکن واقع ہوئے ہیں امید ہے اس زحمت کو خاطر میں نہیں لائيں گے۔

والسلام،
احقرالعباد (دوسرے تمام حقیر ہیں)

کچھ خدا خوفی کریں، سعید بھیا نہیں ابن سعید یعنی کے سعود بھیا گھوڑی چڑھنے والے ہیں۔ سعید ان کے والد ماجد کا نام ہے۔
 
تیشہ

محفلین
سارہ ۔۔ :tongue: پانی تم شگفتہ پے ڈال رہی تھی اب خود اک دم اچانک کہاں غائب ہوئی :confused:
میں اب کچن میں جارہی ہوں تم فالودہ کھاؤ میں چپس بنا کر کھا آؤں :party:
مجھے منہ کھولنے کا کہہ کر خود غائب :worried:
 
سارہ خان

محفلین
باجو آ بھی گئی 5 منٹ میں واپس ۔۔۔ میری بھتیجی نے پی سی آف کر دیا تھا میں کلفی کھانے اور آپ سے باتوں میں اس کی تخریب کاری دیکھ ہی نہ پائی ۔۔:grin:

آپ منہ بند کر دیں فالودہ ختم ہو گیا ۔۔۔:tongue:
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم
مجھے تو بتانا یاد ہی نہیں رہا کل میں نے سعود بھائی کو فون کیا تھا :) جناب تو بہت ہی خوش نظر آ رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ میں بہت مصروف ہوں ۔ وہ بہت شرما بھی رہے تھے :grin: اور ہممممممممممم ہا ہا ہا کافی اچھا لگا ان سے بات کر کے سب کو میری طرف سے ان کا السلام اور تیاریاں جاری رکھو اور ہاں
کیا میری شادی پر بھی یہی سب کچھ ہوگا یا ؟؟؟؟؟؟
 
Top