مبارکباد ویر ( ابن سعید ) میرا گھوڑی چڑھیا ۔۔۔

سارہ خان

محفلین
firewgKJKreen2.gif
firewgKJKreen2.gif
firewgKJKreen2.gif
firewgKJKreen2.gif

السلام علیکم ۔۔ آپ سب لوگوں کو یہ پر مسرت اطلاع دی جاتی ہے کہ ۔۔

محفل کی بٹیاؤں اپیاؤں کے سعود بھیا
28 مئی کو بنیں گے کسی کے سیاں ۔۔۔:)

جی ہاں 28 مئی کو سعود بھیا گھوڑی چڑھ رہے ہیں۔۔۔ یعنی کہ عین بڑھابے میں :tongue: شادی خانہ آبادی کے فرض سے سبکدوش ہو رہے ہیں ۔۔۔:battingeyelashes:

weddinghorsecopy.jpg

palki2.jpg

سعود بھیا کو بہت بہت مبارک ہو اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ان کی آنے والی زندگی ان کے لیے ڈھیروں خوشیاں لے کر آئے۔ :)

hindi_congratulations.gif

axd200.jpg

714991vrzoycyu44.gif
714991vrzoycyu44.gif

767273fjipnjefwi.gif
 
سارہ خان

محفلین
ہم آپ کی شادی میں تو شریک نہیں ہو پائیں گے پر ہماری دعائیں اس موقعے پر آپ کے ساتھ ہونگیں ۔۔ :)

میرے دل کی یہ دُعا ہے
کہ خدا کرے
تیری زیست کا ہر ایک پل
ہر لمحہ
گلاب ہو جائے
شاداب ہو جائے
تیری روح کی تشنگی
سیراب ہو جائے
تیری ذات کا محور
کوئی ماہتاب ہو جائے
جن پر برستی ہیں
خدا کی خاص رحمتیں
اُن چند ہستیوں میں
تیرا انتخاب ہو جائے

آمین
 
بہت بہت شکریہ بٹیا رانی!

چلو کسی کو تو سوجھا۔ ورنہ مجھے تو لگتا تھا کہ دعوت نامہ خود ہی بھیجنا ہوگا سبھی کو۔ :)

بہت شکریہ زکریا بھائی۔
 
خرم

محفلین
لو جی ایک اور ٹھکانے لگا۔
شادی کی مبارک تو ابھی قبل از وقت ہوگی، تاریخ کا طے ہوجانا مبارک :)
 
بہت شکریہ خرم بھائی۔

ابھی شمشاد بھائی کہیں سے آتے ہی ہونگے۔ آتے ہی کہیں گے کہ ایک تھے سعود بھائی خاصے فعال رکن تھے محفل کے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔ اور پھر ان کی بھی شادی ہو گئی۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
نہایت مسرت کن خبر ہے، آپ کو بہت مبارک ہو سعود صاحب اور آپ کے اہلِ خانہ کو بھی یہ پر مسرت موقع مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ازدواجی زندگی کی راحتیں عطا فرمائیں!

اور ایک بات، ہمارے ہاں، پاکستان میں تو ہے ہی ہندوستان میں بھی ہوگا کہ ایک ہی خطہ ہے، کسی کو کسی کی شادی کی خبر ملتی ہے تو اس کو مشورہ ضرور دیتا ہے سو ایک مشورہ ہمارا بھی سن لیں کہ مجھے یقینِ واثق ہے کہ آپ اپنی ہونے والی زوجہ محترمہ کو عین نکاح سے ایک ثانیہ قبل تک 'بٹیا رانی' ہی سمجھتے رہیں گے، قبلہ بہت ہو گیا اب اپنی "نیت" تھوڑی سی خراب کر لیں :)
 
بہت بہت شکریہ شاکر بھائی۔

اور وارث بھائی آپ کا مشورہ سر آنکھوں پر۔ اطلاعاً عرض ہے کہ میں عموماً "بنت خالہ" یا "واحد مؤنث غائب" کے خطابات سے دوسروں سے تعارف کراتا ہوں۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی سارہ کی زبانی سن کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ کی نیا بھی پار لگنے کو ہے۔

میری طرف سے بہت زیادہ مبارک قبول فرمائیں۔

اللہ سے دعا ہے کہ یہ رشتہ آپ کے لیے اور آپ کے دونوں خاندانوں کے لیے باعث برکت و راحت ہو۔
 
شمشاد

لائبریرین
نہایت مسرت کن خبر ہے، آپ کو بہت مبارک ہو سعود صاحب اور آپ کے اہلِ خانہ کو بھی یہ پر مسرت موقع مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ازدواجی زندگی کی راحتیں عطا فرمائیں!

اور ایک بات، ہمارے ہاں، پاکستان میں تو ہے ہی ہندوستان میں بھی ہوگا کہ ایک ہی خطہ ہے، کسی کو کسی کی شادی کی خبر ملتی ہے تو اس کو مشورہ ضرور دیتا ہے سو ایک مشورہ ہمارا بھی سن لیں کہ مجھے یقینِ واثق ہے کہ آپ اپنی ہونے والی زوجہ محترمہ کو عین نکاح سے ایک ثانیہ قبل تک 'بٹیا رانی' ہی سمجھتے رہیں گے، قبلہ بہت ہو گیا اب اپنی "نیت" تھوڑی سی خراب کر لیں :)

بالکل بالکل وارث اور ہر کوئی یہ اپنا حق سمجھتا ہے کہ (مفت) مشورہ دے۔ اور میرا مشورہ عین نکاح سے ایک ثانیہ پہلے تک یہی ہو گا کہ سعود بھائی ابھی بھی موقع ہے۔ پتلی گلی سے نکل لیں۔ :rollingonthefloor:
 
شکریہ شمشاد بھائی۔

مصیبت یہ ہے کہ وہاں اس قدر پتلی گلیاں ہیں کہ ایک سے فرار ہوں تو دوسرے مین گرفتار ہوں۔
 
فہیم

لائبریرین
میری جانب سے بھی ایڈوانس مبارک باد قبول فرمائیں۔
اور اگر ہوسکے تو مٹھائی بھی ایڈوانس میں کھلادیں:)

dovesrings.gif
 
محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی تب تک تذکیر و تانیث کا فرق مٹ چکا ہوگا اور خالص جمع متکلم ہو کر رہ جائیں گے۔

جی جی بقولِ خسرو

من تو شُدَم تو من شدی، من تن شدم تو جاں شدی
تا کس نہ گویَد بعد ازیں، من دیگرم تو دیگری

میں تُو بن گیا ہوں اور تُو میں بن گیا ہے، میں تن ہوں اور تو جان ہے۔ پس اس کے بعد کوئی نہیں کہہ سکتا کہ میں اور ہوں اور تو اور ہے۔

اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں، آپ کو بھی لگ پتا جائے گا :)
 
فہیم بھائی بہت بہت شکریہ!

باقی سب تو ٹھیک ہے پر یہ پھول آپ خود نہیں دے سکتے تھے؟ یا پھول کے ساتھ ایک پیش کرنے والی بھی ضروری تھی؟ کچھ تو خیال کیجئے حضور ڈیزائنر آدمی ہیں یا تو برقع پہنا دیتے یا گلدستہ ہی ان کے ہاتھ سے چھین لیتے۔
 
ہا ہا ہا ہا وارث بھائی خسرو نے بھی خوب کہی۔ اب دیکھتے ہیں کہ غالب کی بھتیجی غالب نامے سے کیا نکال کر لاتی ہیں۔
 
فہیم

لائبریرین
فہیم بھائی بہت بہت شکریہ!

باقی سب تو ٹھیک ہے پر یہ پھول آپ خود نہیں دے سکتے تھے؟ یا پھول کے ساتھ ایک پیش کرنے والی بھی ضروری تھی؟ کچھ تو خیال کیجئے حضور ڈیزائنر آدمی ہیں یا تو برقع پہنا دیتے یا گلدستہ ہی ان کے ہاتھ سے چھین لیتے۔

ٌلاحول ولا قوۃ۔
یہ تو تصویر ہی تبدیل ہوگئی:eek:

چلیں میں‌ نے اس کی چھٹی کردی۔
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
سعود بھائی
سدا خوش و آباد رہیں آمین
شادی خانہ آبادی پر ڈھیروں مبارک باد
اللہ کرے گلشن سعود میں ایسی رحمتوں بھری بہار آئے
کہ دل و جان مہک مہک جائیں آمین
ibne%20saude.gif

نایاب
 
Top