آپ کے خیال میں کس نے موضوع پر بہترین لکھا؟

  • ابوشامل

    Votes: 29 42.6%
  • تعبیر

    Votes: 2 2.9%
  • حجاب

    Votes: 3 4.4%
  • سارہ پاکستان

    Votes: 20 29.4%
  • طلحہ

    Votes: 0 0.0%
  • عمران حسینی

    Votes: 0 0.0%
  • عندلیب

    Votes: 13 19.1%
  • فہیم

    Votes: 1 1.5%
  • گروجی

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    68
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

ماوراء

محفلین
السلام علیکم خواتین و حضرات،

محفل پر 19 تاریخ سے ایک تحریری مقابلہ شروع کیا گیا تھا۔ اور 30 نومبر تک آپ کو لکھنے کا وقت دیا گیا تھا۔ ہمارا پہلا موضوع تھا : میڈیا کے نوجوان پر کیا منفی اثرات پڑ رہے ہیں؟ اور ایسی صورتِ حال میں ہماری کیا ذمہ داری بنتی ہے؟ ہمارے نو ساتھیوں نے اس مقابلے میں شرکت کی۔ جن میں ابو شامل، تعبیر، حجاب، سارہ پاکستان، طلحہ،عمران حسینی، عندلیب، فہیم اور گروجی شامل ہیں۔ تمام مضامین آپ اس لنک پر جا کر پڑھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہر رکن کے مضامین کے روابط:
ابو شامل : ذرائع ابلاغ کا کردار اور منفی اثرات
تعبیر: میڈیا کے منفی اثرات
حجاب: میڈیا کے منفی اثرات
سارہ پاکستان: میڈیا
طلحہ: میڈیا کے منفی اثرات
عمران حسینی: میری پیدائش اور میڈیا کے منفی اثرات
عندلیب: میڈیا کے منفی اثرات اور ہماری ذمہ داریاں
فہیم: میڈیا کے منفی اثرات
گروجی: میڈیا کے منفی اثرات


اب چونکہ یہ ایک مقابلہ ہے، تو ہم سب کو مل کر بہترین مضمون کا انتخاب کرنا ہے۔ تھریڈ میں پول شامل کیا گیا ہے، آپ سب کو بہترین مضمون کے لیے ووٹ دینا ہے۔
لیکن۔۔۔۔ ووٹ دینے سے پہلے یہ یقین کر لیں کہ آپ نے تمام مضامین کو پڑھا تو ہے نا؟ برائے مہربانی مضامین کا مطالعہ کئے بغیر ووٹ نہ دیں ورنہ کسی مستحق کا حق مارا جائے گا۔ اور ووٹ دیتے وقت یہ بات بھی ذہن میں رکھیں کہ آیا لکھاری نے موضوع کے مطابق لکھا ہے۔ یعنی "میڈیا کے نوجوانوں پر منفی اثرات اور ایسی صورتِ حال میں ہماری ذمہ داری کیا بنتی ہے؟
اور عام رائے شماری کے ساتھ ساتھ پینل بھی بہترین مضمون کا انتخاب کرے گا۔ عام رائے شماری کے نتیجے اور پینل کے نتیجے کو دیکھ کر ہی حتمٰی فیصلہ کیا جائے گا۔

آپ کو ووٹ دینے کے لیے تقریباً تین ہفتوں کا وقت دیا جاتا ہے۔ رائے شماری کی آخری تاریخ 24 دسمبر ہے۔
 

طالوت

محفلین
ووٹنگ کرنی کیسے ہے ؟ میرا مطلب ہے کہ ایک سے زیادہ آپشن نہیں ؟ جیسے پہلے ، دوسرے اور تیسرے نمبر کے لکھاری ۔۔
وسلام
 

ابوشامل

محفلین
مجھے سارہ کا مضمون بہت اچھا لگا۔
مجھے لگتا ہے میرے ساتھ کچھ مسئلہ ہو گیا، ایک تو جس وقت میں نے مضمون لکھنا شروع کیا اس وقت موضوع پر "میڈیا کے منفی اثرات" تھا بعد میں نجانے کب اسے تبدیل کیا گیا، مجھے معلوم نہ ہو سکا۔ اور میرا مضمون بلاوجہ طوالت کا بھی شکار ہوا ہے اور میڈیا کے اثرات پر بات بھی بہت کم ہے۔ اس لیے میرا ووٹ تو سارہ ہی کے لیے ہے۔
 

طالوت

محفلین
شکریہ ساجد !
ووٹنگ تو خفیہ ہی ہونی چاہیے ۔۔ اور پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر کے لیے ووٹنگ بھی ہونا چاہیے ۔۔
وسلام
 
وہ تو اسی پولنگ سے پتا چل جائے گا نا طالوت۔ جس کو سب سے زیادہ ووٹ ملے، وہ پہلے نمبر پر۔۔۔ اس سے کم والا دوسرے پر۔۔۔ اس سے کم والا تیسرے پر۔۔۔
 

طالوت

محفلین
پہلے نمبر کے مضمون کو میں ووٹ کر دیتا ہوں ، مگر دوسرے نمبر کے مضمون کو ووٹ نہیں کر پاتا اس صورت میں ممکن ہے کہ دوسرے نمبر کے لیے زیادہ ووٹ اس مضمون کو پڑ جائیں جسے میں دوسرے نمبر پر نہیں سمجھتا تو ۔۔۔۔۔۔
اگر اس میں "ریٹنگ" والا سلسلہ ہو تو مناسب رہے گا ۔۔ اس طرح سے کم یا زیادہ "ریٹنگ" کی جا سکے گی بالترتیب پہلے دوسرے اور تیسرے مضمون کے لیے ۔۔
وسلام
 

محمد وارث

لائبریرین
میرے خیال میں احباب نے ماوراء کی پوسٹ کو غور سے نہیں پڑھا :grin:

یہاں پر صرف بہترین مضمون کا انتخاب کیا جائے گا، اور اسکے علاوہ ایک پینل بھی مضامین پر رائے دے گا اور اجتماعی بہتر کو، 'بہترین' کہا جائے گا۔
 

ابوشامل

محفلین
میرے خیال میں احباب نے ماوراء کی پوسٹ کو غور سے نہیں پڑھا :grin:

یہاں پر صرف بہترین مضمون کا انتخاب کیا جائے گا، اور اسکے علاوہ ایک پینل بھی مضامین پر رائے دے گا اور اجتماعی بہتر کو، 'بہترین' کہا جائے گا۔
یہ ہوئی نا بات۔
میں بھی اسی طرز پر بہت جلد ایک مقابلے کا انعقاد کروانا چاہ رہا ہوں۔ اب یہ مقابلہ کس طرز کا ہوگا یہ "خفیہ" ہے۔ البتہ اس کے لیے ایک پینل کی تشکیل ضروری ہوگی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ویسے مجھے اپنے اوپر بہت جبر کرنا پڑا ہے تمام "مضامین" پڑھنے کیلیئے، اگر ماوراء نے ہدایت نہ کی ہوتی کہ ووٹ ڈالنے سے پہلے تمام مضامین پڑھ لیں، تو کبھی نہ پڑتا :)
 

طالوت

محفلین
میرے خیال میں احباب نے ماوراء کی پوسٹ کو غور سے نہیں پڑھا :grin:

یہاں پر صرف بہترین مضمون کا انتخاب کیا جائے گا، اور اسکے علاوہ ایک پینل بھی مضامین پر رائے دے گا اور اجتماعی بہتر کو، 'بہترین' کہا جائے گا۔

تو جناب یوں کہیے نہ کہ دوسرے تیسرے والا کوئی چکر نہیں ۔۔ خیر ووٹ تو میں بھی نے دے دیا ۔۔ اس کے لیے موزوں الفاظ ، عصبیت سے پاک، اور موضوع تک محدود رہنے یا موضوع کا مکمل احاطہ کرنے والے لکھاری کو ہی فوقیت دی ہے ۔۔
وسلام
وسلام
 

ابوشامل

محفلین
ویسے مجھے اپنے اوپر بہت جبر کرنا پڑا ہے تمام "مضامین" پڑھنے کیلیئے، اگر ماوراء نے ہدایت نہ کی ہوتی کہ ووٹ ڈالنے سے پہلے تمام مضامین پڑھ لیں، تو کبھی نہ پڑتا :)
مجھے پورا اندازہ ہے کہ کس مضمون نے آپ کے ضبط کے بندھن توڑنے کی پوری کوشش کی ہوگی :)
 

زین

لائبریرین
میرا نام بھی ""سنہرے الفاظ ""میں لکھا جائے گا ، پہلا حق رائے دہی میں نے استعمال کیا
 
Top