آپ کے خیال میں کس نے موضوع پر بہترین لکھا؟

  • ابوشامل

    Votes: 29 42.6%
  • تعبیر

    Votes: 2 2.9%
  • حجاب

    Votes: 3 4.4%
  • سارہ پاکستان

    Votes: 20 29.4%
  • طلحہ

    Votes: 0 0.0%
  • عمران حسینی

    Votes: 0 0.0%
  • عندلیب

    Votes: 13 19.1%
  • فہیم

    Votes: 1 1.5%
  • گروجی

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    68
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

ظفری

لائبریرین
ووٹ برائے فروخت​
پہلے آیئے پہلے پایئے کی بنیاد پر :
قمیت پر کچھ زیادہ اصرار نہیں ۔ بذریعہ مذکرات اس مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے ۔ :
وقت ضائع مت کجیئے کہ وقت کم ہے ۔ ;)
 

زیک

مسافر
بالکل درست۔ :):)

پر پینل کا انتخاب ہوتا ہے جب کہ عوام کے ساتھ یہ معاملہ نہیں ہے۔ اب اگر وہ ایسا کرتے ہین تو پینل کے انتخاب میں مسئلہ تصور کیا جا سکتا ہے۔ یا صلاح باہمی میں بات سامنے آ‌سکتی ہے۔ اور ایسا بھی نہ ہو تو کہا جائے گا کہ کونئیں میں ہی بھنگ پڑی ہے۔ :):)

کیا آپ جانتے ہیں کہ عدالت علییٰ کے جج کے فیصلے کی جانچ کون کرتا ہے؟ اگر وہ کوئی فیصلہ یوں ہی کر دے تو!

جہاں میں رہتا ہوں وہاں جیوری فیصلہ کرتی ہے کہ آپ کو بری کیا جائے یا سزا دی جائے۔ :) اور جیوری عام لوگوں پر مشتتمل ہوتی ہے۔
 

محسن حجازی

محفلین
اس میں اعتراض ہم کو کچھ یوں ہے کہ خفیہ رائے شماری تو کروائي جارہی ہے تاہم یہ ذکر موجود نہیں کہ ووٹ دیتے ہوئے دکھایا کسے جائے۔ دوم یہ بھی سراسر زیادتی ہے کہ محض ایک آدمی ایک ووٹ حالانکہ یہ معاملہ صاحب ووٹ پر چھوڑنا چاہئے کہ وہ کتنے ووٹ دینا چاہیں گے سو ہم اپنے حصے کا ووٹ بھی کسی سے دلوا لیتے۔ مضامین پڑھنے کا ہم کو وقت میسر نہیں سو رائے شماری سے گریزاں ہیں۔
 

محسن حجازی

محفلین
صاحبو ہم نے تمام مضامین دھڑادھڑ پڑھ لیے ہیں ماشااللہ ہر صاحب مضمون نے جہاں میڈیا کو لتاڑا ہے وہاں نوجوانوں کے بھی خوب لتے لیے ہیں حالانکہ ہم نے فلم بینی کے شوقین کئی 'بابوں' کو بھی رنگے ہاتھوں پکڑا ہے سو بہتر ہوتا کہ کسی مضمون میں ان بابوں کی بابت بھی بات کی جاتی تاہم یہ کسر ہم پوری کر دیں گے بشرطیکہ ہم کو غم دوراں نے مہلت دی جس کے امکانات فی الحال معدوم ہیں۔
چونکہ اقربا پروری ہمارا مسلک نہیں اور ہم اس قسم کے جھمیلوں سے ہمیشہ دور بھاگتے ہیں نیز ہمیں اصول ہمیشہ عزیز رہے ہیں اس لیے ہم ووٹ اپنی ہمشیرہ کے نام کرتے ہیں :grin:
 
جہاں میں رہتا ہوں وہاں جیوری فیصلہ کرتی ہے کہ آپ کو بری کیا جائے یا سزا دی جائے۔ :) اور جیوری عام لوگوں پر مشتتمل ہوتی ہے۔

خوب! :)

تو یوں کر لیں‌گے کہ پینل کا فیصلہ غیر منصفانہ ہوا تو جیوری ہی بٹھا لی جائے گی۔ ویسے میرے علم کے مطابق ہمارے یہاں جیوری طاق عدد کے ججوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ :)
 

تعبیر

محفلین
ماوراء اپ نے زیادتی نہیں کر دی کہ موضوع کب بدل دیا مجھے پتہ ہی نہیں چلا میں نے تو اوپر لکھا ہوا جو ہے اسی کو کوٹ کیا عنوان کے طور پر اور شروع
باقیوں کا مجھے نہیں پتہ پر میں ایک دفعہ پڑھنے کے بعد اسی صفحے کو پھر پلٹ کر نہیں دیکھتی ماسوائے اگر کچھ کوٹ کرنا ہو تو

بہرحال میں نے اسی بات کو دماغ میں رکھتے ہوئے صرف پہلا حصہ کیا اور اس عنوان میں کب نوجوان آگئے اور کب ان منفی نتائج کا حل بھی لکھنا تھا یہ مجھے پتہ ہی نہیں چلا
یہ تو طالوت نے لکھا تھا میرے ٹاپک پر تب میں نے اس سے پوچھا کہ کیا کہ رہے ہیں تب اس نے بتایا اور اسکے بعد پھر سے آپ والا ٹاپک دیکھا تو پتہ چلا کہ آپ نے پتہ نہیں کب اور کیوں اسے تبدیل کر دیا
جب پتہ چلا تو کافی دیر ہو چکی تھی اس لیے ہم وفا کر بھی تنہا رہ گئے والا حساب ہو گیا ۔۔۔ہی ہی ہی

یہ جس کسی نے ایک ووٹ دیا ہے اسکا بہت بہت شکریہ ۔۔آپ نے مجھے انڈا کھانے سے بچا لیا

بیسٹ آف لک ابوشامل اور سارہ کہ آپ دونوں میں مقابلہ سخت ہے
اور عندلیب آپ بھی انشاءاللہ تین پوزیشنوں میں کسی ایک میں تو ہیں ہی
 

ماوراء

محفلین
تعبیر، تھریڈ کا عنوان چھوٹا رکھا تھا۔۔۔اگر پورا لکھتی تو اتنا لمبا ہو جانا تھا۔

لیکن جو پوسٹ کی تھی، اس کو نہیں بدلا۔۔۔وہ تو پہلے دن جو لکھی تھی۔۔ وہی آج بھی لکھی ہوئی ہے۔ آپ نے شاید تھریڈ کا عنوان ہی پڑھا ہو۔ لیکن اصل موضوع پوسٹ میں ہی لکھا تھا۔
 

فہیم

لائبریرین
ویسے گستاخی معاف:)

موضوع‌ تھا کیا۔

میڈیا کے نوجوانوں پر منفی اثرات؟

یا

پاکستان میں میڈیا کا کردار؟
 

مغزل

محفلین
بہت شکریہ آپ کی رائے میرے لیے باعث افتخآر ہے۔:hatoff:

بندہ پروری ہے گڑیا ۔ سلامت رہو ۔
وہ حجازی میاں کہاں‌غائب ہیں۔’’ کسی‘‘ کے سر کے سینگ کی طرح
امی حضور کی طبیعت کیسی ہے ۔۔ میرا ذکر ہے تو سلام کہئے گا اور خیریت
دریافت کیجئے گا۔ اور ہاں حجازی کی شکایت کیجئے گا کہ ہمیں ’’گھاس‘‘ نہیں ڈالتے ۔:blush:
 

گرو جی

محفلین
ان تمام لوگوں کو جنہیں ووٹ نہیں ملا میں ان کے ساتھ ہوں ابھی احتجاج کرنے کا اچھا موقعہ ہے لہذا گرتی ہوئی دیواروں کو ایک دھکا اور دو


ہاہاہاہہاہاہاہاہاہاہاہاہاہہاہاہااہہاہاہاہاہاہاہاہاہہاہا

چلیں نام آئے نا میرا ووٹ کی رسوائی میں
کاش چلا جاؤں کہیں کسی گوشہِ تنہاہی میں
 

عندلیب

محفلین
ان تمام لوگوں کو جنہیں ووٹ نہیں ملا میں ان کے ساتھ ہوں ابھی احتجاج کرنے کا اچھا موقعہ ہے لہذا گرتی ہوئی دیواروں کو ایک دھکا اور دو


ہاہاہاہہاہاہاہاہاہاہاہاہاہہاہاہااہہاہاہاہاہاہاہاہاہہاہا

چلیں نام آئے نا میرا ووٹ کی رسوائی میں
کاش چلا جاؤں کہیں کسی گوشہِ تنہاہی میں
میں بھی آپ کے ساتھ ہوں‌۔۔۔۔:cry:
 

ابوشامل

محفلین
ووٹ برائے فروخت​
پہلے آیئے پہلے پایئے کی بنیاد پر :
قمیت پر کچھ زیادہ اصرار نہیں ۔ بذریعہ مذکرات اس مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے ۔ :
وقت ضائع مت کجیئے کہ وقت کم ہے ۔ ;)
تو ظفری بھائی ہم سے بھی قیمت وصول کریں گے کیا ؟
 

زین

لائبریرین
ہم نے ووٹ کا حق تو استعمال کرلیا اب دھاندلی کا حق استعمال کرنے کے لیے ’’امیدواران ‘‘رابطہ کرسکتے ہیں
 
Top