ون ڈے سیریز

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی آج تو آپ کے شہر میں ون ڈے ہو رہا ہے، کیا آج بھی میچ ہروا دیں گے؟
آسٹریلیا نے 291 کا ہدف دیا ہے۔

اوٹاپا اور ڈریوڈ تو صفر صفر پر گئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یوراج کی اننگ کو نہ سراہنا اس کے ساتھ زیادتی ہو گی۔ اتنے زیادہ دباؤ کے باوجود اس نے 104 بالوں پر سنچری مکمل کی۔
لیکن اس کی سنچری کسی کام نہ آ سکے گی۔ اس وقت 66۔10 کی اوسط سے سکور چاہیے۔ جبکہ صرف 54 بالیں باقی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیجیئے آسٹریلیا نے پھر انڈیا کی بساط لپیٹ دی۔
243 پر سب کے سب آؤٹ، ابھی 14 بالیں باقی تھیں۔
اب تو سری سانتھ کا بخار اتر جانا چاہیے۔
 

فہیم

لائبریرین
ابھی تو شروعات ہے شمشاد بھائی

ابھی آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا

آسٹریلیا نہ صرف سارے ون ڈے مارے گا
بلکہ سارے ٹیسٹ بھی:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
آج انگلینڈ اور سری لنکا کا ون ڈے کھیلا جا رہا ہے۔

پہلے تو بارش ہو گئی جس کی وجہ سے میچ 48 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔

آج انگلینڈ نے سری لنکا کو 1۔41 اوور میں 164 پر آؤٹ کر دیا۔

اس وقت انگلینڈ کے 17 اوورز میں 62 سکور ہیں اور اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ‌ہو چکے ہیں۔

لگتا ہے انگلینڈ میچ جیت جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہی ہوا انگلینڈ نے اپنا ہدف 5۔46 اوورز میں پورا کر لیا اور سری لنکا دو وکٹوں سے ہار گیا۔
 

عمر سیف

محفلین
اوہو۔ ابھی دیکھنے ہی گیا تھا کہ کون جیتا پر میچ ختم ہوگیا۔
سری لنکا بہت اچھا کھیل رہا تھا۔:confused:
 
Top